پاکستانی مصور نے دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک تیار کرلیا

 دبئی: ایوارڈ یافتہ پاکستانی مصور شاہد رسام نے دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک تیار کیا ہے جس کے ایک حصے کی رونمائی دبئی میں ہونے والے ایکسپو میں ہوگی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی مصور شاہد رسام نے ایلومینیم اور سونے کی مدد سے دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک تیار کیا ہے جس کے صفحات 8.5 فٹ لمبے اور ساڑھے چھ فٹ چوڑے ہیں جب کہ ایک صفحے پر 150 الفاظ لکھے گئے ہیں اور صفحات کی تعداد 550 ہے۔

خیال رہے کہ روایتی طور پر قرآن پاک اب تک کاغذ، کپڑے یا چمڑے پر کندہ کیا گیا ہے تاہم پہلی پاکستانی مصور نے ایلومینیم اور سونے کا استعمال کیا ہے۔

اس تخلیق کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں قرآن پاک کے حروف کو قلم سے تحریر نہیں کیا گیا بلکہ ایلومینیم میں ڈھال کر اس پر سونے کا پانی چڑھایا گیا ہے۔

پاکستانی مصور شاہد رسام ؛ فوٹو: فیس بک پروفائل

پاکستانی مصور شاہد رسام ؛ فوٹو: فیس بک پروفائل

شاہد رسام نے اس تاریخی تخلیق کا آغاز 5 سال قبل کیا تھا اور اس کا ایک حصہ دبئی میں اس ماہ ہونے والے ایکسپو 2020 میں رونمائی کے لیے پیش کیا جائے گا۔

شام رسام اس سے قبل 2000 میں ایلومینیم اور گولڈ پلیٹڈ الفاظ کے ساتھ اللہ کے 99 نام لکھ چکے ہیں اور اسی دوران انھوں نے اسی طرز پرقرآن پاک تیار کرنے کا خیال آیا تھا۔

پاکستانی مصور کو متحدہ عرب امارات کی یونیورسٹی آف العین نے ’آرٹسٹ آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ بھی دیا تھا۔

واضح رہے کہ اس وقت سب سے بڑا قرآن پاک 6.74 فٹ اونچا اور 4.11 فٹ چوڑا ہے اور اس میں 632 صفحات ہیں۔

The post پاکستانی مصور نے دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک تیار کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3tc7fbl

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...