گھوٹکی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جو احساس احساس کرتے ہیں انہیں عوام کی تکلیفوں کا احساس ہی نہیں ہے۔
گھوٹکی میں تقریب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم غریب عوام کی ترقی چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی فلاح وبہبود کے لئے کام کیا ہے، ہماری جدوجہدغربت کے خلاف ہے، آصف زرداری بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام لائے، نواز شریف اورعمران خان بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے مخالف تھے، مخالفین بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کا مذاق اڑاتے تھے لیکن دنیا نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو سراہا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کچھ نیا نہیں کیا صرف پیپلز پارٹی کی نقل کی ہے، آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی اور ہم انکم سپورٹ پروگرام بہتر انداز میں چلائیں گے، ہم عورتوں کو معاشی اور سیاسی لحاظ سے طاقتور بنانا چاہتے ہیں، خواتین ترقی کریں گی تو پورا پاکستان ترقی کرے گا۔ وہ دن دور نہیں جب نثار کھوڑو اور مراد علی شاہ کی جگہ خواتین کام کریں گی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ حکومت میں لوگ بےروزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے مشکل میں ہیں، احساس کہنے والوں کو احساس ہی نہیں ہے، عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں، عمران خان نے 50 لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کرکے الٹاغریبوں کے گھر گرادیئے گئے۔
The post احساس کہنے والوں کو عوام کی تکلیفوں کا احساس ہی نہیں، بلاول بھٹو زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WBbBx1
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box