وزیر اعظم کی وزیر اعلیٰ پنجاب کو اراکین اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اراکین قومی اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے لیے وزیراعظم خان بھی متحرک ہوگئے ہیں، اس سلسلے میں انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں معاون خصوصی برائے سیاسی امور عامر ڈوگر، وفاقی وزیر نورالحق قادری، ساجد خان، گل ظفر، گل داد خان ، امجد علی خان نیازی اور ملک غلام حیدر سمیت دیگر ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کیں۔ ارکان اسمبلی سے کی گئی ملاقاتوں کے دوران وزیر دفاع پرویز خٹک اور مشیر داخلہ شہزاد اکبر بھی موجود تھے۔

ملاقاتوں کے دوران ارکان اسمبلی نے وزیراعظم کو اپنے حلقوں کے مسائل اور دیگر توجہ طلب معاملات پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

بعد ازاں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر چوہدری سرور نے بھی وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سینیٹ الیکشن اور پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے وزیر اعلی پنجاب کو پنجاب سے اراکین قومی اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کر دی۔

واضح رہے کہ سینیٹ کی 37 نشستوں پر 3 مارچ کو انتخابات ہونے ہیں، پنجاب میں 11 سینیٹرز بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔

 

The post وزیر اعظم کی وزیر اعلیٰ پنجاب کو اراکین اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2MzKahT

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...