’’پاوری گرل‘‘ سے متاثر ہوکر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والی تین خاتون پولیس اہل کار معطل

 کراچی: صدر وومن تھانے کی تین لیڈی کانسٹیبلز کو ’’یہ ہماری گاڑی ہے‘‘ ٹک ٹاک بنانا مہنگا پڑ گیا ، ایس پی صدر نے تینوں لیڈی کانسٹیبلز کو معطل کر دیا ، لیڈی کانسٹیبلز نے سندھ اسمبلی کے قریب ڈیوٹی کے دوران ٹک ٹاک بنایا تھا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

ایکسپریس کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن زاہدہ پروین نے ڈیوٹی کے دوران ٹک ٹاک بنانے والی صدر وومن پولیس اسٹیشن ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں تعینات 3 لیڈی کانسٹیبلز طوبیٰ علی، زہرہ مظہر اور تابندہ حفیظ کو معطل کر کے ایس ایس پی ساؤتھ ریزور گزری تبادلہ کر دیا۔

معطل کی جانے والی تینوں لیڈی کانسٹیبل نے گزشتہ دنوں سندھ اسمبلی کے قریب ڈیوٹی کے دوران ’’یہ ہماری گاڑی ہے‘‘ کے جملے پر مبنی ٹک ٹاک کی طرز پر ویڈیو بنائی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو کے دوران انھوں نے ڈیوٹی کی ادائیگی کو ’’خواری‘‘ قرار دیا تھا، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جب اعلیٰ پولیس افسران تک پہنچی تو انھوں نے سخت ناراضی کا اظہار کیا۔

معاملے پر ایس پی صدر زاہد پروین نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں لیڈی کانسٹیبلز کو معطل کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔

The post ’’پاوری گرل‘‘ سے متاثر ہوکر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والی تین خاتون پولیس اہل کار معطل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3r6RAbz

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...