نیب کی نواز شریف کی اپیلیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست

 اسلام آباد: نیب نے نواز شریف کی اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کے لیے درخواست دائر کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ العزیزیہ ریفرنس ،فلیگ شپ ریفرنس اور ایون فیلڈ ریفرنس اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کیں جائیں، 9 دسمبر 2020 کو نواز شریف کی اپیلوں پر آخری سماعت تھی جس کے بعد سے مقرر نہیں ہوئیں، سپریم کورٹ نے بھی کیسز کو جلد نمٹانے سے متعلق بھی ہدایات جاری کیں ہیں۔

نیب نے درخواست میں کہا کہ 2 دسمبر کو نواز شریف کو تینوں کیسز میں اشتہاری قرار دیا گیا، نیب نے تینوں اپیلوں میں اپنا جواب تیار کیا ہے اور اس پر دلائل کے لیے تیار ہے، نیب پراسیکیوٹر عدالت کو یقین دہانی کراتا ہے کہ وہ ہر سماعت پر کیس کی پیروی کے لیے موجود ہوگا۔

نیب نے موقف اختیار کیا کہ مریم نواز کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس اپیل بھی جلد سماعت کے لیے مقرر کی جائے، سپریم کورٹ ہدایات جاری کر چکی ہے کہ کرپشن کیسز پر روز سماعت کی جائے، انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کےلئے اپیلیں جلد سنی جائیں۔

 

The post نیب کی نواز شریف کی اپیلیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Pd4g2Z

حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان

 اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے کہا کہ ملکی ترقی معیشت کو ٹھیک کرنے سے مشروط ہے، اسد عمر اور حفیظ شیخ نے ملکی معیشت کو مستحکم کیا، موجودہ حکومت نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کرنٹ اکاوَنٹ خسارے کا سامنا کیا، ڈھائی ارب ڈالر کا بانڈ جاری کیا تھا، اس میں کامیابی ہوئی ہے۔ ہماری کرنسی اپنے زور پر کھڑی ہے، اس میں ڈالر نہیں جھونک رہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی جائے گی۔ ہم نے اسٹیٹ بینک کو خود مختار کیا ہے، ہمیں صنعت اور عوام کی فلاح دیکھنی ہے، کبھی کبھی سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں لیکن ہمارے فیصلوں کی بنیاد پاکستان اورعوام کی فلاح ہوگی، سبسڈی کو ٹارگٹڈ کرنے کیلئے محکموں سے بات کررہے ہیں، میں عوام کو جوابدہ ہوں اور اپنے ملک میں رہوں گا۔

The post حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fzWPO9

یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکج کا آغاز 10 اپریل سے ہوگا

 اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن رمضان ریلیف پیکج کا باقاعدہ آغاز 10 اپریل سے ہوگا۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز نے بتایا ہے کہ 19 اشیاء پر خصوصی رعایت دی جائیگی جو 10 سے 15 فیصد تک ہوگی۔

وزیراعظم نے یوٹیلیٹی اسٹورزکو پرائس کنٹرول کے موثر نظام اور رمضان المبارک کے دوران ضروری اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

شہریوں کو 19 بنیادی اشیاء بشمول چینی، آٹا، دال چنا، سفید چنے، دال مونگ، دال ماش، مسور، کھجور، سیلہ چاول رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائیگی۔ باسمتی چاول، ٹوٹا چاول، چائے، گھی، آئل، بیسن، مشروبات، مصالحہ جات اور ٹیٹرا پیک دودھ عام مارکیٹ کے مقابلہ میں رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائیں گی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اس رمضان ریلیف پیکج کے تحت عوام کی سہولت کیلئے موبائل اسٹورز کی تعداد میں اضافہ کرے گا۔ موبائل اسٹور کا مقصد ضروری اشیاء کو بازار سے بارعایت نرخوں پر عوام کی دہلیز تک پہنچانا ہے۔

The post یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکج کا آغاز 10 اپریل سے ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3w7RCCO

مسلم لیگ (ن) نے عمران خان کو ”نیم حکیم خطرہ جان“ قرار دے دیا

 اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو ”نیم حکیم خطرہ جان“ قرار دے دیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب نے جس بھی شعبے کا خود کو ”عظیم ماہر“دکھایا ، اس کا بیڑہ غرق ہوگیا، عمران صاحب نے ماہر ماحولیات بننے کی کوشش کی، لیکن عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں انہیں مدعو کرنا بھی گوارا نہ کیا، ماہر ماحولیات عمران صاحب کا بلین ٹری کرپشن سونامی الگ لیکن جو درخت لگائے وہ بھی غائب ہیں؟۔

ترجمان ن لیگ نے کہا کہ عمران صاحب نے ماہر معاشیات بننے کی کوشش کی اور معیشت کا جنازہ نکال دیا، ماہر معاشیات عمران صاحب نے 5.8 فیصد پر ترقی کرتی معیشت کو منفی 0.4 پر دفن کردیا، عمران صاحب کی ”مہارت“ نے کارخانوں کو تالا لگادیا، 70 فیصدآبادی خط غربت سے نیچے چلی گئی، ماہر معاشیات عمران صاحب نے اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف میں گروی رکھ دیا اور قوم کو معاشی غلامی میں جکڑ دیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب کی ”مہارت“ نے ڈالر 160 روپے پر پہنچادیا، قوم کو بے روزگاری کی دلدل میں پھینک دیا، ”ماہر فلاحی مملکت“ عمران صاحب نے قوم کو لنگر خانے پر بٹھا کرغریبوں کی بھوک اور افلاس کا مذاق بنایا، ”ماہر فلاحی مملکت“ عمران صاحب نے کینسر کے غریب مریضوں سے مفت دوائی، عوام سے مفت علاج چھین لیا، ”ماہر فلاحی مملکت“ عمران صاحب کو پتہ ہونا چاہئے کہ ملک کی ترقی لنگر خانے سے نہیں، کارخانے لگانے سے ہوتی ہے۔

ترجمان ن لیگ نے کہا کہ ”ماہر فلاحی مملکت“ عمران صاحب نے غربت کے خاتمے کا یہ نادرعلاج ڈھونڈا کہ بائیس کروڑ عوام کے لئے کھانا بانٹنے والے دوٹرک مختص کردیے، جنگلہ بس کے مخالف ”ماہرپبلک ٹرانسپورٹ“ عمران صاحب نے 126 ارب میں بی آرٹی پشاوردھکا بس سروس کا انقلابی منصوبہ دیا، ”ماہراحتساب“ عمران صاحب نے خیبرپختونخوا میں آٹھ سال سے احتساب کمشن کو تالا لگایا ہوا ہے، عدالتوں سے مفرورہیں، ”ماہراحتساب“ عمران صاحب نے ’نیب نیازی گٹھ جوڑ‘ کا سیاسی انتقام کا میگاپراجیکٹ شروع کیا اور ایک بھی ثبوت عدالت میں پیش کرنے میں ناکام رہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب ”ہنڈی“ کے ذریعے پیسے بھجوانے کے ماہر بنے اور اپنے خفیہ 23 فارن فنڈنگ اکاونٹس کا اب تک جواب نہیں دیا، ”ہنڈی کے ماہر“ عمران صاحب نے اربوں کھربوں روپے غیرقانونی فارن فنڈنگ سے منگوائے اور اب ریکارڈ چھپانے کے لئے ہر روز الیکشن کمشن کو دھمکیاں دیتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران صاحب ”فارن پالیسی“ کے ”ماہر“ بنے اور پاکستان کی شہہ رگ کشمیر کا سودا کرنے کی تاریخی غداری کی، ”ماہر امور خارجہ پالیسی“ عمران صاحب نے ایسا جادو چلایا کہ پاکستان کے بااعتماد دوستوں کو بدظن کردیا، عمران صاحب ”جغرافیہ“ کے ماہر بنے اور عالمی نقشے میں انقلابی تبدیلی کرتے ہوئے جرمنی اور جاپان کی سرحدیں ملا دیں، کورونا کا ماہر بننے کی کوشش کی اور کورنٹین کے دوران اجلاس منعقد کرتے ہیں،  عمران صاحب ”تاریخ“ کے اتنے بڑے ”ماہر “ثابت ہوئے جنہیں تاریخ میں حضرت عیسیؑ کا ”بڑا تھوڑا“ذکر ملا،  ایسے” جعلی ماہرین “کو بزرگ ”نیم حکیم خطرہ جان“قرار دیتے ہیں جو صرف تباہی لاتے اور فراڈ کرتے ہیں۔

The post مسلم لیگ (ن) نے عمران خان کو ”نیم حکیم خطرہ جان“ قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fsKcnO

عورت مارچ منتظمین کیخلاف مقدمہ نہ کرنے پر ایس ایچ او کو توہین عدالت کا نوٹس

 پشاور: عورت مارچ منتظمین کیخلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر مقامی عدالت نے ایس ایچ او تھانہ شرقی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے ایس ایچ او تھانہ شرقی کو کل طلب کرلیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے ابرار حسین ایڈووکیٹ کی درخواست پر 26 مارچ کو عورت مارچ منتظمین کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عورت مارچ منتظمین کیخلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر توہین عدالت درخواست

تھانہ شرقی کے ایس ایچ او نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ابھی تک مارچ منتظمین کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی۔

درخواست گزار وکیل نے ایس ایچ او کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے کل ایس ایچ کو طلب کرلیا۔

The post عورت مارچ منتظمین کیخلاف مقدمہ نہ کرنے پر ایس ایچ او کو توہین عدالت کا نوٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fzS9b3

پاکستان کا بھارت سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بھارت سے چینی اور کاٹن درآمد کرنے کی اجازت دے دی۔

وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت ای سی سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں بھارت سے پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ کمیٹی نے نجی شعبے کو بھی بھارت سے چینی درآمد کرنے اجازت دی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بھارت سے کاٹن یارن کی درآمد کی بھی اجازت دی گئی جو کہ تیس جون دوہزار اکیس تک درآمد کی جا سکے گی، اجلاس میں مختلف وزارتوں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی بھی منظوری دے دی گئی۔

فیڈرل ایجوکیشن و پروفیشنل ٹریننگ، ہاؤسنگ اینڈ ورکس، پٹرولیم اور نجکاری کمیشن سمیت دیگر وزارتوں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دی گئی۔

The post پاکستان کا بھارت سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31yRBK7

(ن) لیگ اور جے یو آئی کا یوسف رضا گیلانی کو قائد حزب اختلاف نا ماننے پر اتفاق

 اسلام آباد: (ن) لیگ اور جے یو آئی نے سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کو قائد حزب اختلاف نا ماننے پر اتفاق کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے جے یو آئی (ف) کے مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران شاہد خاقان عباسی نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف منتخب ہونے کے بعد کی صورت حال پر مشاورت کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو کے دوران کہا گیا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں پیپلزپارٹی کے رویہ سے مایوس ہیں۔ دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو اپنا قائد حزب اختلاف لانے کے لئے حکمت عملی طے کرنی ہوگی۔

اس موقع پر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ قائد حزب اختلاف کے معاملے میں پیپلزپارٹی نے باپ سے حمایت مانگ کر سب کو مایوس کیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قائد حزب اختلاف سے متعلق پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں سے بھی جلد مشاورت کریں گے۔

 

The post (ن) لیگ اور جے یو آئی کا یوسف رضا گیلانی کو قائد حزب اختلاف نا ماننے پر اتفاق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dg3Gta

مریم نواز کے علاج کے لیے نواز شریف کے ذاتی معالج کی لندن سے لاہور آمد

 لاہور: مریم نواز کے علاج کے لیے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان لندن سے خصوصی طور پر وطن واپس آئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ چند روز سے مریم نواز کی طبیعت ناساز ہے، جس کی وجہ سے انہوں نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کررکھی ہیں۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا گلہ ایک ہفتے سے خراب تھا، ان کا کرونا کا ٹیسٹ بھی کروایا گیا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی تھی،مریم نواز کو تھائی رائیڈ کا مرض بھی لاحق ہے، ڈاکٹرز نے مریم نواز کو تھائی رائیڈ کا آپریشن بھی تجویز کر رکھا ہے۔

مریم نواز کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ  نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر مریم نواز کے علاج اور دیکھ بھال کے لیے شریف خاندان کے ذاتی چیف معالج ڈاکٹر عدنان خان لندن سے لاہور پہنچے ہیں۔ ڈاکٹر عدنان مریم نواز کا چیک اپ کریں گے۔ ڈاکٹر عدنان کی ہدایت پر مریم نواز کے مختلف ٹیسٹ لے لئے گئے، ان رپورٹس کی روشنی میں ہی مریم نواز کے آئندہ کے علاج کا طریقہ وضع کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عدنان خان نواز شریف کے ذاتی معالج بھی ہیں، ڈاکٹر عدنان مریم نواز کے کا تفصیلی چیک اپ کے بعد نواز شریف کو آگاہ کریں گے۔

The post مریم نواز کے علاج کے لیے نواز شریف کے ذاتی معالج کی لندن سے لاہور آمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31x9XeH

یہ ملک نوجوانوں کا ہے اوران کا مستقبل روشن کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اسد عمر

 اسلام آباد: وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرکا کہنا ہے کہ یہ ملک نوجوانوں کا ہے اوران کا مستقبل روشن کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرکا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ساری جدوجہد نوجوانوں کوبا اختیاربنانے کے لیے ہے، یوتھ کے لیے قرضہ جات کی فراہمی کا طریقہ کارانتہائی شفاف اورمیرٹ کی بنیاد پرکیا گیا ہے، 50 ہزارنوجوانوں تک پہنچنا کامیاب جوان پروگرام کی کامیابی ہے، یہ ملک نوجوانوں کا ہے اوران کا مستقبل روشن کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اسد عمرنے کہا کہ نوجوان ہمارے ساتھ مل کروہ پالیسیاں تشکیل دیں گے جوان کی ضرورت ہوگی، نوجوانوں کو فیصلہ سازی میں شامل کیا جائے گا، عمل درآمد ، مانٹیرنگ پالیسی میں نوجوانوں کی شمولیت انتہائی ضروری ہے۔

یوتھ کی شمولیت کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، عثمان ڈار یوتھ کے پروگرام کو لے کرانتہائی جوش و جذبہ کے ساتھ کام کر رہے ہیں جو قابل تحسین ہے۔

The post یہ ملک نوجوانوں کا ہے اوران کا مستقبل روشن کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اسد عمر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3u3E75a

جہانگیر ترین اور اہل خانہ پر اربوں کی منی لانڈرنگ اور فراڈ کے مقدمات

 لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے سوا تین ارب روپے کے مالیاتی فراڈ پر جہانگیر ترین، ان کے بیٹے علی ترین، دو بیٹیوں، داماد اور فیملی کے دیگر افراد پر 2 مقدمات درج کرلیے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے اپنے داماد کی کاغذ بنانے والی بند فیکٹری فاروقی پلپ کمپنی کے اکاؤنٹ میں جی ڈی ڈبلیو کمپنی سے سوا تین ارب منتقل کئے، بند فیکٹری میں منتقل ہونے والی رقم بعد ازاں فیملی ممبران کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: چینی کی ذخیرہ اندوزی میں پنجاب شوگرمل ایسوسی ایشن کے صدر ملوث

اس طرح بند فیکٹری میں پیسے لگا کر 3 ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کی گئی۔ جہانگیر ترین اور اہلخانہ نے اوپن مارکیٹ سے ڈالر خریدے اور رقم بیرون ملک منتقل کی۔ جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے خلاف ایف آئی اے نے دو مقدمات درج کر لیے۔

جہانگیر ترین کا داماد گودے کے درخت سے کاغذ بناتا تھا۔ جہانگیر ترین کی فیکٹری میں 26 فیصد پبلک شیئر ہولڈرز ہیں۔

ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کے دست راست سابق سیکرٹری زراعت رانا نسیم کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا۔ رانا نسیم بطور چیف فنانشل افسر جہانگیر ترین کی کمپنی میں کام کر رہا ہے اور گنے کی خریداری میں غبن کرتا تھا۔

دوسری طرف جہانگیر ترین نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کو تمام کاغذات مہیا کرچکا ہوں، جو رقم بیرون ملک منتقل کی گئی ہے اس پر ٹیکس ادا کیا گیا ہے اور بینک کے ذریعے بھیجی گئی ہے، جو کاروبار کرتے ہیں اس کی مکمل منی ٹریل موجود ہے، میرے بچوں اور مجھ پر غلط ایف آئی اے درج کی گئی ہے، مجھ پر الزامات بےبنیاد ہیں۔

The post جہانگیر ترین اور اہل خانہ پر اربوں کی منی لانڈرنگ اور فراڈ کے مقدمات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31AhOrS

چینی کی ذخیرہ اندوزی میں پنجاب شوگرمل ایسوسی ایشن کے صدر ملوث

 لاہور: چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سٹہ مافیا میں پنجاب شوگرمل ایسوسی ایشن کے صدر اور نواز شریف کی فیملی کی شوگر ملیں ملوث ہیں۔

ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے شوگر سٹہ باز خرم عرف دوائی نے ہوشربا انکشافات کردیے۔ ایف ائی اے ذرائع کے مطابق خرم عرف دوائی نے ایف آئی اے کو بیان جمع کروا دیا جس میں اس نے حیران کن انکشافات کیے کہ پچھلے چند سالوں میں اربوں روپے کے سٹے میں ملوث رہا ہوں۔ اپنی بیوی کے نام پر اکاونٹس کھلواکر شوگر سٹہ کی رقم کے لئے استعمال کیا، تمام سٹے بازوں کے نیٹ ورک کو بخوبی جانتا ہوں، سٹہ باز ایک کلو چینی بھی اصلی ڈیلروں تک نہیں پہنچنے دیتے، سٹہ کی کمائی چھپانے کے لئے شوگر ملوں نے بھی خفیہ بنک اکاونٹس کھول رکھے ہیں۔ شوگر ملوں میں سٹہ مافیاکی پشت پناہی چنار شوگر مل کرتی ہے۔

چنار شوگر مل کے مالک جاوید کیانی، اسحاق ڈار کے دست راست ہیں۔ خرم دوائی نے انکشاف کیا کہ جاوید کیانی حدیبیہ منی لانڈرنگ کیس کے مرکزی ملزم بھی رہے ہیں اور پنجاب شوگرملز ایسوسی ایشن کے صدر ہیں۔

چنار شوگر مل اور چوہدری شوگر مل (مریم نواز) کے قریبی روابط ہیں۔ دونوں شوگر ملز 7-A، نیو مسلم ٹاون سے آپریٹ کرتی رہی ہیں۔ جہانگیر ترین کی ملز کا بھی سٹہ بازوں سے قریبی روابط ہیں۔

The post چینی کی ذخیرہ اندوزی میں پنجاب شوگرمل ایسوسی ایشن کے صدر ملوث appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QNN9F7

پشاورائیرپورٹ پربیت الخلا سے 20 تولے سونا برآمد

 پشاور: باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پربیت الخلا سے 20 تولے سونا برآمد کیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پشاورمیں باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پربین الاقوامی آمد لاونج کے بیت الخلا میں چھپایا گیا موبائل فون کے ڈبوں سے 20 تولہ سونا برآمد کیا گیا جسے فرض شناس سول ایوی ایشن اہلکارفیصل نے تمام سامان کسٹم اہلکاروں کے حوالے کر دیا۔

سی اے اے کے مطابق سونا قومی ایئرلائین کی پرواز پی کے 284 کے ذریعے دبئی سے پشاورلایا گیا۔

سی اے اے اہلکار سے متعلق ایئرپورٹ سی او او نے کہا کہ پشاور: یہ پہلا موقع نہیں کے سی اے ای اہلکار نے ایمانداری کا مظاہرہ کیا۔

The post پشاورائیرپورٹ پربیت الخلا سے 20 تولے سونا برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Pf2deO

عورت مارچ آرگنائزرزکے خلاف دائر درخواست پر ہائی کورٹ کا نیا بنچ تشکیل

 اسلام آباد: عورت مارچ آرگنائزرز کے خلاف کارروائی کے لیے دائر درخواست پر ہائی کورٹ کا نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں عورت مارچ آرگنائزرزکے خلاف کارروائی کے لیے دائردرخواست پر نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ سنگل بنچ جسٹس عامر فاروق عورت مارچ کے آرگنائزرز کے خلاف درخواست پر سماعت کریں گے جب کہ ہائی کورٹ کے رجسٹرارآفس نے کیس 26 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔

شہدا فاوٴنڈیشن کی جانب سے طارق اسد ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کررکھی ہے۔ استدعا کی گئی ہے کہ عورت مارچ اور ویلنٹائنز ڈے جیسے دیگر ایونٹس پرپابندی کے احکامات جاری کیے جائیں، کیا پاکستان میں خواتین کو قانونی حقوق حاصل نہیں؟ غور کے لیے معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوایا جائے اورغیرملکی این جی اوز اور پاکستانی این جی اوز کی غیر ملکی فنڈنگ کا ریکارڈ طلب کیا جائے۔

واضح رہے کہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے نئے بنچ کی تشکیل کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھیجوائی تھی۔

The post عورت مارچ آرگنائزرزکے خلاف دائر درخواست پر ہائی کورٹ کا نیا بنچ تشکیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39rWoBi

کراچی میں آج سے سال کا پہلا ہیٹ ویو الرٹ جاری

 کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے لیے پہلا ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا۔

کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے، سمندری ہوائیں منقطع ہیں جبکہ بلوچستان کی گرم اور خشک ہوائیں شہر میں داخل ہورہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ دن میں گرمی کی شدت 39 سے 41 ڈگری سینٹی رہنے کی توقع ہے، گرمی کی شدت 3 اپریل ہفتے تک جاری رہ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے ہدایت کی کہ شہری گرمی سے بچنے کے لیے پانی کا زیادہ استعمال کریں، دن 11 سے 4 بجے تک احتیاط کریں اور اس دوران سورج کی براہ راست شعاعوں سے بچنے کی کوشش کریں۔

علاوہ ازیں آج کراچی کی فضا پھر مضر صحت ہوگئیں اور ڈیڑھ ماہ بعد فضائیں آلودہ ریکارڈ ہوئیں۔ ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پر رہا، آلودہ ذرات کی مقدار 163 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی۔

درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہوتی ہے، 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

فضاؤں میں آلودگی کا تناسب بڑھنے کی وجہ سمندری ہواؤں کی بندش اور بلوچستان کی ہواؤں کا اثرانداز ہونا ہے۔ دنیا کے آلودہ شہروں میں کھٹمنڈو پہلے،چینگمائی تھائی لینڈ دوسرے جبکہ دہلی تیسرے نمبر پر ہے۔

The post کراچی میں آج سے سال کا پہلا ہیٹ ویو الرٹ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QUcMUY

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے خاتمے کا کوئی نوٹی فیکشن جاری نہیں کیا، فردوس عاشق اعوان

 لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے خاتمے کا کوئی نوٹی فیکشن جاری نہیں کیا۔

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعلی عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ جنوبی پنجاب صوبہ پی ٹی آئی کے منشور کا اہم جزو ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر سرپرستی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام اور 15محکموں کے سیکرٹریز کی تعیناتی سے بزدارحکومت نے اہم سنگ میل عبور کیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ مکمل فعال ہے۔ عوام کی فوری دادرسی کے لئے سیکرٹریٹ کو مزید موثر بنایا جارہا ہے۔ واضح رہے گورنر پنجاب نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے خاتمے کا کوئی نوٹی فیکشن جاری نہیں کیا۔ اس بابت گمراہ کن پراپیگنڈا افسوسناک ہے۔ بزدار حکومت جنوبی پنجاب کی خدمت کا سفر جاری رکھے گی۔

The post جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے خاتمے کا کوئی نوٹی فیکشن جاری نہیں کیا، فردوس عاشق اعوان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3u9Osg5

کورونا وبا؛ وزیراعلیٰ سندھ نے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی تجویز دے دی

 اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر ملک بھر میں 2 ہفتوں کے لئے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی تجویز دے دی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ نیب نے مجھے دو سال پہلے بلایا تھا، پھر اس کیس کے بعد کچھ نہیں سنا، میڈیا کے ذریعے پتا چلا مجھے نیب نے بلایا ہے، جس پراجیکٹ پر بلایا گیا ہے وہ اس وقت بھی چل رہا ہے،اس پاور پلانٹ سے کراچی میں لوڈشیڈنگ کم ہوئی ہے، یہ پاورپلانٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت لگایا گیا، پاورپلانٹ کا پیسہ حکومت سندھ اور عوام کا ہے، سستی بجلی کے پاور پلانٹ پر بلانا سمجھ سے باہر ہے۔

حکومتی رہنماؤں کی جانب سے استعفے کے مطالبے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ کیس ہی غلط ہے میں استعفیٰ کیوں دوں۔ پی ٹی آئی کے جن لوگوں نے استعفیٰ دیا انہوں نے کچھ غلط کیا ہو گا۔

پی ڈی ایم سے متعلق سوال پر وزیر اعلیٰ ساندھ نے کہا کہ کون ماں کے ساتھ ملا کون باپ کے ساتھ ،یہ بحث چھوڑیں،اپوزیشن کو ایک ساتھ مل کر ہی چلنا چاہیے، گھر میں آپ کا چولہا جلے گا تو ہی نظام چلے گا،

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں دیگر صوبوں سے زیادہ وینٹی لیٹرز موجود ہیں، ملک میں آٹے میں نمک کے برابر بھی لوگوں کو کورونا ویکسین نہیں لگی، سندھ حکومت نے کورونا ویکسین کی خریداری کے لئے فنڈز مختص کیے ہیں، سندھ کے لیے اپنی ویکسین خریدنے کا منصوبہ بھی پائپ لائن میں ہے، سنگل ڈوز والی ویکسین پر بھی غور کیا جا رہا ہے لیکن پہلے یہ دیکھنا ہو گا سنگل ڈوز ویکسین موثر کتنی ہے۔

لاک ڈاؤن سے متعلق مراد علی شاہ نے کہا کہ موجودہ وبا بہت خطرناک ہے، میں نے کورونا ٹیسٹ کرایا ہے، سندھ حکومت نے جو اقدامات کئے اس سے کورونا وبا اتنی نہیں پھیلی، سندھ حکومت نے انٹر سٹی ٹریفک بند کی جس سے کیسز میں کمی ہوئی، کورونا کے خلاف اقدامات میں دوسروں نے ہماری پیروی کی، کوئی اسمارٹ لاک ڈاوٴن نہیں ہوتا، لاک ڈاوٴن ہوتا ہے یا پھر نہیں ہوتا، کورونا سائیکل توڑنے کے لیے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند کرنا ضروری ہے، میں نہیں کہتا سال کے لئے بند کریں، دو ہفتے بند کر کے کورونا کے سائیکل کو توڑیں۔

The post کورونا وبا؛ وزیراعلیٰ سندھ نے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی تجویز دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PGyEme

وزیر اعظم کیلئے فوڈ سیکیورٹی کے نئے چیلنجز سر اٹھا رہے ہیں

 لاہور: وزیر اعظم عمران خان نے سابق وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کومہنگائی پر قابو پانے میں ناکامی کا’’ ذمہ دار‘‘ قرار دے کر ڈھائی سال میں تیسری مرتبہ اپنی معاشی ٹیم تبدیل کر لی ہے ،نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑی حماد اظہر کو نیا وفاقی وزیر خزانہ مقرر کردیا گیا ہے۔

مہنگائی پر قابو پانے کی بات کی جائے تو صوبائی حکومتیں پرائس کنٹرول کے حوالے سے ابھی تک کامیابی حاصل نہیں کر پائی ہیں اور ان کے متعدد فیصلے اورا قدامات رسد وطلب کے بنیادی حقائق اور ضروریات سے متصادم ہیں۔ ویسے تو بجلی، پٹرولیم، گیس سب کچھ مہنگا ہوتا جا رہا ہے لیکن حکومت،اپوزیشن اور میڈیا کے لئے مہنگائی کی بنیادی تشریح اشیائے خورونوش بالخصوص آٹا اور چینی ہیں۔

گندم آٹا چینی طویل عرصہ سے ’’سیاسی‘‘ ہو چکے ہیں، حکومت ان اشیاء کی قیمتوں کو مصنوعی طور پر کم رکھ کر سیاسی فوائد اور عوامی مقبولیت حاصل کرنا چاہتی ہے تو اپوزیشن ان اشیاء کی قلت اور مہنگائی کو جواز بنا کر حکومت پر شدید تنقید کرتی ہے۔

ایک جانب تو عمران خان سبسڈی دینے کے سخت مخالف ہیں لیکن دوسری جانب وہ آٹا قیمت کو مصنوعی طور پر کم رکھنے کی خاطر بھاری بھرکم سبسڈی کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہیں۔ حکومت نے گزشتہ برس کسانوں سے 1400 روپے فی من قیمت پر گندم خریدی جس پر انسیڈنٹل چارجز کی مد میں مزید 544 روپے خرچ ہوئے لیکن حکومت نے یہ گندم فلورملز کو 1475 روپے میں فروخت کی جبکہ حکومت پنجاب کو 2600 روپے فی من قیمت پر امپورٹڈ گندم کی لاگت پڑی لیکن یہ گندم بھی 1475 روپے میں ہی ملز کو فراہم کی گئی تا کہ آٹا تھیلا 860 روپے میں فروخت ہو،محکمہ خوراک گندم کی وافر دستیابی نہ ہونے کے سبب رواں برس ملوں کو آبادی کی بنیاد پر کوٹہ دے رہا ہے جو کہ ناکافی نہ ہونے کے سبب فلورملز اوپن مارکیٹ سے مہنگی گندم خرید کر طلب پوری کر رہی ہیں۔

گزشتہ خریداری سیزن میں فلورملز کو گندم خریدنے سے روکا گیاتھا لیکن ذخیرہ اندوزوں نے بعد ازاں فلورملز کو 2300 روپے فی من قیمت تک گندم فروخت کی تھی ،یہ تو اچھا ہوا کہ حکومت نے سرکاری محکموں کے ساتھ ساتھ نجی شعبے کو بھی گندم امپورٹ کرنے کی اجازت دے دی تھی جس کے نتیجہ میں اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت اور دستیابی معمول پر آگئی ورنہ حکومت کیلئے 860 روپے قیمت پر وافر مقدار میں آٹا فراہم کرنا ناممکن ہوجاتا۔

اس مرتبہ وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی غفران میمن نے یہ دانشمندی کی ہے کہ وزیر اعظم کو تمام حقائق ،سابقہ و موجودہ حالات سے باخبر کر کے 30 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرنے کی اصولی اجازت حاصل کر لی ہے چناں چہ اگر خدانخواستہ صوبائی محکمے کسی وجہ سے کم گندم خریدتے ہیں تو بھی امپورٹڈ گندم ملک میں کسی بحران کو جنم نہیں لینے دے گی۔

تاہم وزیر اعظم عمران خان، وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر، وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار اور گورنر سٹیٹ بنک آف پاکستان ڈاکٹر رضا باقر کو ان اطلاعات پر خصوصی توجہ دینی اور کسی ممکنہ خرابی کو روکنا ہوگا جن کے مطابق ایک مخصوص لابی صرف سرکاری سطح پر گندم امپورٹ کرنا چاہتی ہے یا پھر اس کی کوشش ہے کہ صرف 10 کے لگ بھگ پرائیویٹ امپورٹرز کو امپورٹ کا فائدہ ہو جبکہ ایسے فیصلے کروائے جا رہے ہیں جو فلورملنگ انڈسٹری کو گندم خریدنے سے روکنے کا سبب بن سکتے ہیں ۔

19 مارچ کو سٹیٹ بنک آف پاکستان نے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں فلورملز کیلئے گندم خریداری کی خاطر قرضوں کے حصول کیلئے نئی شرائط عائد کی گئی ہیں۔ سرکلر کی پہلی شق کے مطابق بنک صرف دیسی گندم(یعنی مقامی پیداوار) کیلئے ہی قرضے دیں گے، اس شرط کے نفاذ سے وہ فلورملز جن کا آٹا میدہ کا مارکیٹ میں بڑا حصہ ہے اور وہ سرکاری گندم کوٹہ سے ڈیمانڈ پوری نہیں کرتیں اور اپنی نجی گندم استعمال کرتی ہیں۔

یہ تمام ملز گندم امپورٹ کے عمل سے باہر ہو گئی ہیں اور عملی طور اب گندم کی نجی امپورٹ صرف وہ نو یا دس لوگ کرسکیں گے جن کا تعلق کراچی سے ہے اور ان کے پاس بے بہا سرمایہ ہے اور اب پاکستان کی اوپن مارکیٹ پر ان کی مکمل اجارہ داری ہوجائے گی ۔وزیر اعظم عمران خان کا دعوی ہے کہ وہ مافیاز کے خلاف جہاد کر رہے ہیں لیکن ان کی اپنی پارٹی سے تعلق رکھنے والے بعض افراد اپنے ذاتی مالی مفادات کی خاطر سرکاری فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

قیاس آرائی ہو رہی ہے کہ مبینہ طور پر تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ایک نجی امپورٹر نے ایک وفاقی وزیر کے توسط سے سابق وفاقی وزیر خزانہ کو گمراہ کر کے گندم امپورٹ کیلئے فلورملز کیلئے قرضوں پر پابندی کا فیصلہ کروایا ہے،سرکلر کے مطابق فلورملز کو بنک سے حاصل شدہ قرضوں کے ذریعے مقامی دیسی گندم خریدنے کیلئے 30 جون تک کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے اس کے بعد یہ قرضے ناقابل استعمال ہوں گے۔ اس وقت سرکاری محکمے جس جارحانہ انداز میں گندم خریداری کرتے ہیں اور صوبہ کو فلورملز کیلئے نو گو ایریا بنادیا جاتا ہے اس میں 30 جون کی ڈیڈ لائن غیر حقیقی ہے اور اس میں کم ازکم ایک ماہ کی توسیع لازمی ہونا چاہئے۔

پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا احمد نے گورنر سٹیٹ بنک ڈاکٹر رضا باقر کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے سٹیٹ بنک کے جاری کردہ سرکلر پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس پر نظر ثانی کی جائے کیونکہ سرکاری گندم ہو یا نجی گندم اسے استعمال فلورملز نے ہی کرنا ہوتا ہے اس لئے بنک قرضوں کی اجازت نجی گندم امپورٹ کیلئے بھی دے جبکہ گندم خریداری کیلئے حاصل کردہ قرضوں کی واپسی کی مدت 31 مارچ تک مقرر کی جائے۔ چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک اس حوالے سے بہت متحرک ہیں اور کم وبیش بلا ناغہ سیکرٹری فوڈ شہریار سلطان اور ڈائریکٹر فوڈ دانش افضال کے ساتھ میٹنگز میں مختلف ا قدامات اور تجاویزپر تبادلہ خیال ہوتا ہے ،وزیر اعلی سردار عثمان بزدار اور سینئر وزیر و وزیر خوراک عبدالعلیم خان بھی ان کی مکمل سپورٹ کر رہے ہیں۔

حالیہ گندم ریلیز سیزن میں شہریار سلطان اور دانش افضال نے بہت محنت اور دلیری کے ساتھ چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے ،عبدالعلیم خان کی یہ بات اب حقیقت معلوم ہوتی ہے کہ پنجاب کی ایک ہزار فلورملز میں سے عملی اور حقیقی طور پرکاروبار کرنے والی ملوں کی تعداد 700 کے لگ بھگ ہے باقی سب موسمی پرندوں کی طرح صرف سرکاری گندم کوٹہ سیزن میں ہی دکھائی دیتی ہیں اور ان میں سے بعض سرکاری گندم کی فروخت میں بدنام ہیں اور جب ان کے سیاہ کاریوں پر سرکاری گرفت مضبوط ہونے لگتی ہے تو یہ لوگ فوڈ حکام پر دباو ڈالنا شروع کردیتے ہیں۔

اگر پھر بھی بس نہ چلے تو عدالتوں سے حکم امتناعی لا کر حکومت کو بے بس کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ قابل احترام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ،وزیر اعلی، سینئر وزیر اور چیف سیکرٹری کو سرکاری گندم چوری میں ملوث فلورملز کو نشان عبرت بنانے اور ایسی فلورملز کے خلاف جدوجہد کرنے والے سرکاری ملازمین کو حوصلہ دینے کیلئے اپنا اپناکردار ادا کرنا ہوگا۔گندم کی امدادی قیمت خرید1800 روپے من مقرر کی گئی ہے اور اس تناظر میں آئندہ ایشو سیزن پہلے سے زیادہ مشکل اور بحرانی ہوگا اس لئے حکومت کو اپنے فیصلے مشاورت اور زمینی حقائق کے مطابق کرنا ہوں گے۔

The post وزیر اعظم کیلئے فوڈ سیکیورٹی کے نئے چیلنجز سر اٹھا رہے ہیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cCkXgV

کیا پاکستان اپنی معاشی خود مختاری سے دستبردار ہورہا ہے؟

 اسلام آباد: پاکستانی سیاست جس تیزی سے رنگ بدلتی ہے اس کی کہیں مثال نہیں ملتی۔ کچھ دن پہلے پاکستان کی تمام بڑی اپوزیشن جماعتیں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر حکومت کو گھر بھیجنے کی تیاریاں کررہی تھیں۔

دو غیر فطری اتحادی بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز ایک دوسرے کو بہن بھائی کہہ رہے تھے۔ لیکن پھر وقت نے کروٹ لی، سینٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کو خود پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر انتخاب جتوایا گیا مگر سینٹ میں حزب اختلاف کے معاملہ پر پیپلز پارٹی کی سولو فلائٹ پر دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان لکیر کھچ گئی اور یوں کل کے بہن بھائی آج کے حریف بن گئے۔ بعض تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ آصف علی زرداری نے ساری گیم سیٹ کی ہوئی تھی جس میں پنجاب حکومت کو ہٹانا بھی شامل تھا لیکن نواز شریف نے ساتھ دینے سے انکار کر دیا۔

اطلاعات ہیں کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ میں پیدا ہونے والے اختلافات کے تناظر میں تینوں بڑی جماعتوں کے قائدین اور مرکزی رہنماوں کے درمیان ٹیلیفونک رابطوں کا سلسلہ وقفوں وقفوں سے جاری رہا، لندن، کراچی اور اسلام آباد میں ہونے والے ان رابطوں کے حوالے سے متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں جن کی اگرچہ باضابطہ تصدیق تو نہیں ہو سکی تاہم پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کے بجائے جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی شوریٰ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس میں مجلس عاملہ اور شوریٰ کے ارکان شرکت کرتے ہیں اور ایسے اجلاس اہم فیصلوں کیلئے صورتحال پر غور کرنے کیلئے بلایا جاتا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اسلام آباد میں بلائے جانے والے اس اجلاس کی تاریخ کے حوالے سے مشاورت ہورہی ہے بعض ارکان کا کہنا ہے کہ صورتحال کے پیش نظر اجلاس فوری طور پر طلب کیا جانا چاہئے جبکہ خود مولانا فضل الرحمان اس حق میں ہیں کہ چار اپریل کو پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے بعد جے یو آئی کا اجلاس بلایا جائے۔

ٹیلیفونک رابطوں کے حوالے سے اسلام آباد میں موجود پی ڈی ایم میں شامل جماعت کی ایک ذمہ دار شخصیت نے اس تاثر کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا کہ اس دوران فریقین کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ ’’صورتحال سنجیدگی کی طرف جا رہی ہے‘‘ مذکورہ شخصیت کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کو اب اس بات پر پچھتاوا ہو رہا ہے کہ انہوں نے پیپلزپارٹی کے قائدین کی جانب سے دی گئی یقین دہانیوں پر اعتماد کیوں کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ مسلسل سفر ،سیاسی مصروفیا ت کے باعث شب بیداری اور ذہنی دباؤکے باعث مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز ہے۔

کورونا وائرس کا ان کا ٹیسٹ منفی آیا ہے تاہم مولانا نے اپنی سیاسی سرگرمیاں فی الوقت معطل کر دی ہیں۔ یہ سیاسی حیلے بہانے اپنی جگہ مگر زمینی حقائق یہی ہیں کہ ایوزیشن جماعتوں کا بنایا اتحاد(پی ڈی ایم اے )اس وقت بکھر چکا ہے اور اپنے مقاصد حاصل کرنے میں بھی ناکام ہوگیا ہے۔ مولافضل الرحمن دونوں بڑی جماعتوں کو ایک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ابھی تک کی سیاسی صورتحال دیکھتے ہوئے دونوں سیاسی جماعتوں کا یک ہونا مشکل ہے۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کوٹ لکھپت جیل میں شہبازشریف سے ملاقات کی جو سوا دو گھنٹے جاری رہی ہے بعض لوگوں کا دعویٰ ہے کہ اس ملاقات میں کوئی اور طاقتور شخصیت بھی موجود تھی۔ جس کے اثرات آگے چل کر نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔ یہ باتیں بھی ہورہی ہیں کہ میاں شہباز شریف اور خواجہ آصف کی اسیری کے دن بھی شائد ختم ہونے کو ہیں۔ اگرچہ ن لیگ کے ذرائع بتاتے ہیں کہ حمزہ شہباز نے یوسف رضا گیلانی کو ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف بنائے جانے پر مسلم لیگ ن میں پائی جانے والی بے چینی سے آگاہ کیا۔

حمزہ شہباز نے شہباز شریف سے کہا کہ پیپلز پارٹی نے یوسف رضاگیلانی کے معاملے پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا۔ شہبازشریف نے حمزہ شہباز کو پیپلزپارٹی کے خلاف کسی بھی قسم کی بیان بازی سے روک دیا۔ شہبازشریف نے حمزہ شہباز سے گفتگو میں کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی بحالی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے بلدیاتی نمائندوں سے رابطوں میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے پارلیمانی رہنما سید حسن مرتضیٰ نے صحافیوں کو بتایا کہ ‘ہم نے پنجاب اسمبلی میں تبدیلی کے لیے باضابطہ طور پر اپنی کوششیں شروع کر دی ہیں اور آنے والے دنوں میں بھی اس میں شدت پیدا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عوام عیدالفطر کے بعد خوشخبری سنیں گے کیونکہ حکمران پاکستان تحریک انصاف کے دو درجن سے زیادہ قانون ساز ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔حسن مرتضیٰ نے کہا کہ ان کی پارٹی (مسلم لیگ ن) کو پنجاب اسمبلی میں اپنی عددی طاقت کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی چیف ایگزیکٹو کے دفتر کے لیے نامزد امیدوار کا اعلان کرنا چاہیے اور پیپلز پارٹی اس کی حمایت کرے گی۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کی پیش کش پہلے ہی مسترد کرچکی ہیں۔

ان کا دعوی ہے کہ پیپلز پارٹی نے صوبے میں تبدیلی کا آرڈر دینے اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیر اعلی کے عہدے پر لگانے کی پیش کش کی تھی۔ مسلم لیگ (ن) کو خدشہ ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی بحیثیت وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے بڑھ کر ان کے خلاف کام کریں گے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ پچھلے تین سال سے حکومت کنفیوژن کا شکار ہے۔ پالیسیوں میں کسی قسم کا استحکام اور ٹھہراو نہیں ہے اور اسی وجہ سے معیشت کا پہیہ چل نہیں پاتا ہے اب معیشت کا تمام تر بوجھ حماد اظہر کے ناتواں کندھوں پر لاد دیا گیا ہے سوال یہ پیدا ہوتا کہ کیا وہ معیشت کی الجھی ہوئی گھتی کو سلجھا پائیں گے۔

اب حکومت آئی ایم ایف سے مذاکرات اس کے نمائندوں یعنی اسٹیٹ بینک کے گورنر اور ڈپٹی گورنروں کی منظوری سے ہی کر سکے گی اور کوئی نوٹ بغیر ان کی مرضی کے حکومت پاکستان نہیں چھپوا سکے گی تو پھر ہر ماہ سرکاری تنخواہیں، پنشن کیسے باقاعدگی سے ادا ہوں گی۔ وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرتے ہوئے انکم ٹیکس ترمیمی بل کی بجائے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا ہے جس کے تحت 140 سے 150 ارب روپے تک کی ٹیکس چھوٹ ختم کی گئی ہے۔ یہ آرڈیننس فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ آرڈیننس میں 62 اداروں کو ٹیکس کریڈٹ کی سہولت دے دی گئی ہے۔

پی سی بی سمیت کھیلوں کی تمام تنظیموں، فلم انڈسٹری کیلئے ٹیکس چھوٹ ختم کردی گئی ہے آمدن کم ظاہر کرنے پر واجب الادا ٹیکس کا 50 فیصد جرمانہ عائد ہوگا۔ دکان پر ٹیکس نمبر آویزاں نہ کرنے پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا۔ انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر 5ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ نئی آئل ریفائنری لگانے پر صرف 31 دسمبر 2021 تک چھوٹ ہوگی درسی کتابیں شائع کرنے والے بورڈز پر انکم ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ کئی انویسٹمنٹ کمپنیوں کے منافع پر انکم ٹیکس کی چھوٹ ختم کردی گئی ہے۔

انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت فاٹا اور پاٹا سے متعلق ٹیکس چھوٹ 30 جون 2023 کو ختم کی جا رہی ہے۔ قابل تجدید توانائی کے ذرائع سے بجلی کی پیداوار کیلئے سرمایہ کاری پر 25 فیصد ٹیکس کریڈٹ دینے کی تجویز ہے تاکہ نجی شعبے میں بجلی کی پیداوار بڑھائی جا سکے۔ ملک میں تیار ہونے والے موبائل فونز کی ملک میں فروخت پر ٹرن اوور ٹیکس کی چھوٹ دینے کی تجویز ہے تاہم موبائل فونز مینو فیکچررز کو انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کے نظام میں رجسٹر ہونے کی شرط سے یہ سہولت مشروط کی گئی ہے۔

دوسری جانب صدر مملکت نے نیپرا ایکٹ میں ترمیم کے آرڈیننس پر بھی دستخط کردیئے۔ آرڈیننس کے تحت بجلی کے صارفین پر مختلف مراحل میں مجموعی طور پر700ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

The post کیا پاکستان اپنی معاشی خود مختاری سے دستبردار ہورہا ہے؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dr4Gee

کورونا…عوامی لاپرواہی کے باعث حکومت سخت اقدامات پر مجبور

 کراچی: ملک میں کورونا وائرس کی صورت حال تشویشناک حد تک خراب ہوتی ہوئی نظرآرہی ہے۔

وباء کی تیسری لہر نے حکومت کو ایک بار پھر سخت فیصلے کرنے پر مجبور کردیا ہے جبکہ طبی ماہرین پہلے ہی ان خدشات کا اظہار کررہے تھے کہ وباء کے مکمل خاتمے تک عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں، لیکن افسوسناک طور پر ان ہدایات کو یکسرنظرانداز کردیاگیا جس کے نتائج ہمیں آج دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی)نے اپنے اجلاس میں چند اہم فیصلے کیے ہیں ،جن کے تحت ملک کے تمام صوبوں میں ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کر کے وہاں لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ 5 اپریل سے ان ڈور اور آؤٹ ڈور شادیوں اور تقریبات پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے، البتہ صوبوں کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے پابندیاں عائد کر سکتے ہیں۔

صوبوں میں ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی کمی کے لیے بھی مختلف آپشن زیر غور ہیں اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ صوبوں کی رائے اور بذریعہ ٹرین، بس اور ہوائی جہاز سفر کرنے والوں کے اعدادوشمار موصول ہونے کے بعد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ این سی او سی کی جانب سے دیے گئے اہداف کو بروقت حاصل کریں۔ مذکورہ پابندیوں کا اطلاق ان علاقوں اور شہروں میں ہوگا، جن میں مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد یا اس سے زائد ہے۔ اس ضمن میں وفاقی وزیر اسد عمرکا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافہ اسی رفتار سے جاری رہا تو مزید پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی قوم کے نام اپنے پیغام میں عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔ وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا میں کورونا ویکسین کی قلت ہوگئی ہے، کورونا ویکسین سے متعلق جو ہمیں دنیا نے کہا تھا وہ بھی ہمیں نہیں مل رہا، جو ملک کورونا ویکسین بناتے ہیں وہاں بھی ویکسین کی کمی ہوگئی ہے۔ ادھر میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے)کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد کا بھی یہی کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر بہت خطرناک ہے، جو تعداد حکومت بتا رہی ہے اس سے کہیں زیادہ لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔ حکومت ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔کورونا وائرس کی صورت حال میں عوام بھی کنفیوژن کا شکار نظرآتے ہیں۔

این سی او سی کی جانب سے کاروباری اوقات کار 8بجے تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سندھ میں یہ اوقات رات دس بجے تک ہیں۔ دیکھنے میں یہ آرہا ہے کہ کراچی کے گنجان آباد اور کاروباری مراکز خصوصاً فوڈ اسٹریٹس میں اصل رش ہوتا ہی رات دس بجے کے بعد ہوتا ہے اور عوام ایس او پیز کی دھجیاں اڑاتے ہوئے رات گئے شہر کی سڑکوں پر گھومتے رہتے ہیں۔حکومت کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں پر انتظامیہ عملدرآمد کرانے میں بالکل ناکام نظرآتی ہے۔

دوسری جانب عوام کا یہ حال ہے کہ وہ اب بھی کورونا کو سنجیدگی سے لینے کے لیے تیار نہیں ہے اور اپنی حفاظت کے لیے ان کو پانچ روپے کا ماسک خریدنا بھی گوارا نہیں ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں گنجائش سے زیادہ مسافر سفر کررہے ہیں۔ فی الحال سندھ میں کورونا مریضوں کی تعدا د پنجاب کے مقابلے میں کم دیکھنے میں آرہی ہے لیکن جو بے احتیاطی عوام کی جانب سے سامنے آ رہی ہے اس سے یہی نظرآتا ہے کہ سندھ میں بھی کورونا وائرس کی صورت حال تشویشناک ہوسکتی ہے۔ چیئرمین کورونا ٹاسک فورس ڈاکٹر عطا الرحمن بھی اس صورت حال پر انتہائی متفکر نظرآتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وائرس تیزی سے ساخت تبدیل کر رہا ہے، اس لیے ویکسین غیر موثر ہوسکتی ہے، کورونا کی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے، حکومت کو چاہئے کہ پولیس کو چھڑیاں پکڑا دیں اورجو ماسک کے بغیر نظر آئے اسے دو ڈنڈے ماریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ عوام کورونا صورتحال کوعام نہ سمجھیں اور سختی سے ہدایات پرعمل کریں۔ عوام کو چاہیے کہ وہ ازخود اپنے اوپر رحم کریں۔ ماسک کا استعمال کریں، احتیاط علاج سے بہتر ہے۔

ایک جانب ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں تو دوسری جانب کراچی کو سیاسی جماعتوں نے اپنی سرگرمیوں کا مرکز بنایا ہوا ہے۔گزشتہ دنوں ایم کیو ایم پاکستان ،جماعت اسلامی اور تنظیم بحالی کمیٹی ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے عوامی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔کراچی کے نشتر پارک میں ایم کیو ایم کے یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ جلسے سے خطاب میں پارٹی رہنماؤں نے ایک مرتبہ پھر اپنے مطالبات دہرائے جبکہ تنظیم بحالی کمیٹی ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے پی آئی بی کالونی گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے یہ نوید سنائی ہے کہ آئندہ ایم کیو ایم پاکستان کا یوم تاسیس ایک ہی پلیٹ فارم سے منایا جاسکتا ہے۔

ادھر جماعت اسلامی کی”حقوق دو کراچی” ریلی میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ امیرجماعت اسلامی پاکستان و سینیٹر سراج الحق کا اپنے ٹیلی فونک خطاب میں کہنا تھا کہ کراچی آج بھی 25 سو ارب سالانہ ریوینو ملک کو دیتا ہے لیکن افسوس کہ اس شہر کے اپنے لوگ بے روزگار، پیاسے اور بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ کراچی کے مسائل کے حوالے سے ایک مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان مرکزی حکومت کا حصہ ہے، اس کو چاہیے کہ وہ اپنی اتحادی جماعت پی ٹی آئی پر زور دے کہ شہر کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے ایک جامع حکمت عملی مرتب کرے۔ جماعت اسلامی کا یہ شکوہ بھی بجا نظرآتا ہے کہ وزیراعظم کے اعلان کردہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر عملدرآمد ہوتا ہوا نظرنہیں آرہا ہے۔ سوائے نالوں کے اطراف کے تجاوزات کے خاتمے کے آپریشن کے علاوہ اس پلان میں شامل دیگر منصوبوں پر عملدرآمد کہیں نہیں ہے۔

کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249کے ضمنی انتخاب کے لیے سیاسی جماعتوں نے اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاک سرزمین پارٹی ،پاکستان تحریک انصاف ،ایم کیو ایم پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی اس نشست کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔ امجد آفریدی کو امیدوار نامزد کرنے کے بعد پی ٹی آئی میں پیدا ہونے والے اندرونی اختلافات ابھی تک دور نہیں ہوسکے ہیں جن کا پارٹی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ مسلم لیگ (ن)کے مفتاح اسماعیل انتہائی موثر انداز میں اپنی انتخابی مہم چلارہے ہیں اور مسلم لیگ کے مرکزی رہنما بھی ان کی مدد کے لیے کراچی کے دورے کر رہے ہیں، تاہم اگر پیپلزپارٹی سے اتفاق رائے نہیں ہوسکا تو مفتاح اسماعیل کو مشکل صورت حال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفی کمال خود اس نشست پر امیدوار ہیں۔ اب تک دیکھنے میں یہی آیا ہے کہ پی ایس پی سب سے موثرا نداز میں اپنی انتخابی مہم چلارہی ہے تاہم وہ ووٹرز کو اپنی جانب راغب کرنے میں کس قدر کامیاب ہوتی ہے اس کا فیصلہ انتخابی نتائج کے بعد ہی ہوگا۔

شہر قائد میں رمضان کی آمد سے قبل ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ہے۔ اشیائے خور ونوش کی سرکاری پرائس لسٹ غیر موثر ہوگئی، کریانہ آئٹم کی سرکاری پرائس لسٹ نو ماہ گزرنے کے باوجود اپ ڈیٹ نہیں ہوسکی۔ اس ضمن میں شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں کوئی بھی چیز سرکاری نرخ پر فروخت نہیں کی جا رہی، جو حکومت اور انتظامیہ کی ناقص کاکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

شہریوں کے مطابق سندھ حکومت نے گراں فروشوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے، گراں فروشی کو قابو کرنے کے لیے شہری انتظامیہ اور مجسٹریٹس کو حرکت میں نہیں لایا جا رہا، جس سے عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے اور عوام مہنگائی کا ذمہ دار وفاقی حکومت کو قرار دے رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک سے قبل ہی یہ صورت حال ہے تو ماہ مقدس میں منافع خور عوام کی زندگی اجیرن کردیںگے۔ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے خصوصی اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔

The post کورونا…عوامی لاپرواہی کے باعث حکومت سخت اقدامات پر مجبور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3doR3Me

تحریک انصاف بلوچستان نے بے اختیاری کا شکوہ شروع کر دیا

 کوئٹہ: سینیٹ الیکشن کے’’ آفٹر شاکس‘‘ ابھی تک بلوچستان کی سیاست پر محسوس کئے جا رہے ہیں، جس کی زد میں حکمران جماعت اور بلوچستان میں باپ کی اتحادی تحریک انصاف زیادہ تر نظر آرہی ہے۔

بلوچستان اسمبلی میں تحریک انصاف سات ارکان اسمبلی ہونے کے باوجود سینیٹ الیکشن میں اپنا ایک سینیٹر لانے میں بھی کامیاب نہیں ہو سکی جبکہ ان الیکشن میں آزاد حیثیت سے کامیاب ہونے والے عبدالقادر نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرکے پارٹی قیادت کو سیاسی شطرنج کی اس گیم میں ’’پیادے‘‘ کے ذریعے شہہ دیتے ہوئے مات دے دی ہے کیونکہ سینیٹ کے الیکشن میں بلوچستان کے اندر تحریک انصاف کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا ہے، جس کی واضح مثال حال ہی میں تحریک انصاف بلوچستان کے ریجنل صدور اور عہدیداران کے ایک غیر معمولی اجلاس میں پارٹی کی مرکزی قیادت پر شدید تنقید کے علاوہ بغاوت کی بازگشت بھی سنائی دے رہی ہے۔

اس اجلاس کی صدارت بلوچستان اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کی، اجلاس کے حوالے سے یہ خبریں آرہی ہیں کہ سینیٹ الیکشن کے دوران پارٹی قیادت کو غلط گائیڈ کرکے ناپسندیدہ فیصلے کرانے کے عمل پر پارٹی عہدیداران سخت نالاں دکھائی دیئے، پارٹی کے بعض عہدیداران نے اپنا نام پوشیدہ رکھنے کی شرط پر اس اجلاس کی اندرونی کہانی کے حوالے سے راقم کو بتایا کہ پارٹی کے عہدیداران نے یہ بات واضح کی ہے کہ بلوچستان میں اڑھائی سال سے حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کی اتحادی ہونے کے ناطے اس کے ساتھ جو رویہ روا رکھا جارہا ہے اور سینیٹ الیکشن کے دوران جو کچھ انہوں نے عہدیداران و کارکنوں کے ساتھ کیا۔

اس حوالے سے تحریک انصاف کے سربراہ وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا جائے گا۔ اگر پھر بھی شنوائی نہ ہوئی اور رویہ یوں ہی روا رکھا گیا تو پھر بلوچستان میں ورکرز کنونشن بلا کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا جس میں انتہائی اقدام پارٹی سے راہیں جدا کئے جانے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔ پارٹی کے ان عہدیداران کے مطابق اجلاس میں اس بات پر بھی سخت ناراضگی کا اظہار کیا گیا کہ بلوچستان میں تحریک انصاف کو حکمران جماعت بی اے پی نے یرغمال بنایا ہوا ہے۔

پارٹی کے عہدیداران و کارکنوں سمیت وزراء اور ارکان اسمبلی کو یکسر نظر اندا کیا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب مرکز میں بلوچستان عوامی پارٹی اپنی تمام چیزیں وزیراعظم عمران خان سے منوا رہی ہے، جس میں ترقیاتی فنڈز کے حوالے سے اقدامات بھی شامل ہیں، تاہم بلوچستان میں ان کے وزیراعلیٰ جام کمال تحریک انصاف کے وزراء و ارکان اسمبلی اور عہدیداران و کارکنوں کو کسی بھی معاملے میں خواہ وہ ترقیاتی عمل ہو، ملازمتیں ہوں یا پھر پوسٹنگ ٹرانسفر ہو کوئی اہمیت نہیں دیتے، جس کی واضح مثال تحریک انصاف کے وزراء اور ارکان اسمبلی کا نجی محفلوں میں برملا بے اختیار ہونے کا اظہار ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق تحریک انصاف بلوچستان میں یہ لاوا کافی عرصے سے پک رہا تھا جبکہ پارلیمانی گروپ بھی دوسے تین گروپوں میں بٹا ہوا ہے، پارٹی کے عہدیداران و کارکنوں نے مایوسی کے اندھیروں سے نکلنے کے لئے آواز بلند کی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پہلے وہ بلوچستان میں اپنے پارلیمانی گروپ کو متحد کریں اور مل کر یک آواز ہوں تب جاکر انہیں بلوچستان اور مرکز میں پارٹی قیادت اہمیت دے گی، ورنہ صورتحال جوں کی توں ہی رہے گی ۔

بعض سیاسی حلقوں کے مطابق اس تمام صورتحال سے پارٹی کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند اور بعض ارکان اسمبلی بھی سخت مایوس ہیں اور وہ اکثر اوقات اپنی نجی محفلوں میں اس بات کا اظہار بھی کرتے چلے آ رہے ہیں کہ وہ جام کابینہ میں بے اختیار وزیر کی حیثیت اور وزیراعلیٰ کی جانب سے ان کے محکموں میں بے جا مداخلت پر کسی بھی وقت معذرت کرکے وزارت کا عہدہ چھوڑ سکتے ہیں، جس کے لئے وہ کسی مناسب وقت کے منتظر ہیں۔ سیاسی مبصرین کے مطابق بعض حلقوں کا خیال ہے کہ جس مناسب وقت کے وہ منتظر ہیں۔

شاید وہ وقت اب قریب آگیا ہے کیونکہ ان کی جماعت کے صوبائی عہدیداران وکارکنوں نے بھی انہیں یہ تجویز دے دی ہے کہ وہ بے اختیار عہدوں سے جان چھڑا لیں، جس کے لئے انہوں نے اپنے قریبی دوستوں اور ہمدردوں سے مشاورت کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ اسی لئے بعض سیاسی حلقے تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند کے حوالے سے بریکنگ نیوز کی آئندہ چند روز میں توقع کررہے ہیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق بلوچستان کی سیاست میں ماہ رمضان و عید کے بعد بڑی سیاسی تبدیلیوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، اس کے علاوہ سیاسی حلقوں میں موجودہ گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی کی تبدیلی کے حوالے سے بھی بعض خبریں گشت کر رہی ہیں، اس سے قبل بھی گورنر جسٹس(ر) امان اللہ یاسین زئی کی تبدیلی کے حوالے سے خبریں آئی تھیں اور بعض شخصیات کے نام بھی سامنے آئے تھے لیکن مرکز نے آخری وقت پر اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے انہیں گورنر کے عہدے پر برقرار رکھا۔ سیاسی حلقوں میں صوبے کی ایک قبائلی شخصیت احمد خان غبیزئی کی اچانک بیرون ملک سے کوئٹہ آمد اور زبردست استقبال کے بعد گورنر بلوچستان کی تبدیلی کی خبروں نے زور پکڑا ہے، لیکن یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہے کہ گورنر بلوچستان جسٹس(ر) امان اللہ یاسین زئی کو فوری طور پر تبدیل کیا جا رہا ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق سینیٹ الیکشن میں متحدہ اپوزیشن کی دو جماعتوں بلوچستان نیشنل پارٹی اور جمعیت علماء اسلام کے ارکان اسمبلی کے حوالے سے یہ بات وثوق سے کہی جارہی تھی کہ انہوں نے اپنا ووٹ حکومتی اتحاد کو دیا ہے۔ بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے اپنی جماعت کے حوالے سے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی رپورٹ بھی پارٹی کو موصول ہوگئی ہے اور کارروائی بھی عمل میں لائی جارہی ہے۔

پارٹی کے اندر احتساب کا یہ عمل یقینا قابل تعریف ہے، جس کے آئندہ دو رس نتائج برآمد ہوں گے، سیاسی مبصرین کے مطابق دوسری اپوزیشن جماعت جے یو آئی کو چاہئے کہ وہ بی این پی کی تقلید کرتے ہوئے پارٹی کے اندر احتساب کا عمل کرے اور ایسے ارکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائے۔

The post تحریک انصاف بلوچستان نے بے اختیاری کا شکوہ شروع کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cGOJkZ

پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا اپنی سیاست پر غور شروع؟

 پشاور: پاکستان پیپلزپارٹی نے جس طریقے سے اپنے پتے کھیلے اور پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ حاصل کیا، اس کی وجہ سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ حالت نزع میں چلی گئی ہے اور بظاہر لگ یہی رہا ہے کہ پی ڈی ایم اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے۔

تاہم سیاست میں کچھ بھی ہو سکتا ہے اور اس صورت میں کہ اس معاملے میں آصف علی زرداری جیسی شخصیت کا اہم کردار ہو، یہ آصف علی زرداری ہی ہیں کہ جنہوں نے اچانک ایسی صورت حال پیدا کی کہ پی ڈی ایم کی بساط ہی الٹ کر رکھ دی کیونکہ وہ لانگ مارچ اور اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملے کو اکٹھے لے کر چلنے کے حق میں نہیں تھے۔

یہی وجہ ہے کہ پہلے اس ایشو کی بنیاد پر پی ڈی ایم کی جماعتوں میں دوریاں پیدا ہوئیں اور اب اپوزیشن لیڈر کے عہدہ پر سید یوسف رضاگیلانی کی تقرری کے بعد معاملات آخری حد تک پہنچ چکے ہیں اور تادم تحریر صورت حال یہ ہے کہ ایک جانب تو مولانافضل الرحمٰن علیل ہوکر گھر تک محدود ہیں تو دوسری جانب مریم نواز بھی علالت کا شکار ہیں۔ سب کی نظریں پاکستان پیپلزپارٹی کے سی ای سی اجلاس پر لگی ہوئی ہیں، حالانکہ سی ای سی نے جو بھی فیصلہ کرنا ہے وہ سابق صدر اور پارٹی چیئرمین کی جانب سے دی گئی پالیسی کے مطابق ہی کرے گی اور یہ بات بالکل واضح ہے کہ پیپلزپارٹی کسی بھی طور نہ تو سندھ حکومت چھوڑے گی اور نہ ہی اسمبلیوں سے باہر آئے گی۔

پی ڈی ایم کی وجہ سے اپوزیشن میں شامل سیاسی جماعتوں میں جو نزدیکیاں پیداہوئی تھیں، وہ اب ایک بار پھر دوریوں میں تبدیل ہونا شروع ہوگئی ہیں اور تمام پارٹیوں کے رہنما اور ورکر اپنی پارٹی قیادت کی طرف دیکھنے پر مجبور ہیں تاکہ گرین سگنل ملتے ہی وہ واپس اپنی سیاست کی طرف آسکیں، یہ پی ڈی ایم کی وجہ سے پیداہونے والی صورت حال ہی تھی کہ جس نے عوامی نیشنل پارٹی میں بھی اندرونی اختلافات کو واضح کردیا ہے۔ پی ڈی ایم کے طرز سیاست اور عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی خان کی علالت کی وجہ سے پارٹی کی مرکزی اور صوبائی تنظیمیں الگ کھڑی نظر آرہی ہیں۔

پہلے نوشہرہ کے ضمنی انتخابات میں پارٹی کی مرکزی قیادت کے ساتھ مسلم لیگ ن کے رابطوں کے باوجود اے این پی نے اپنا امیدوار مقابلے سے دستبردار نہیں کرایا کیونکہ پارٹی کی صوبائی قیادت ایسا نہیں چاہتی تھی، اس لیے اے این پی نے میدان میں رہتے ہوئے مقابلہ کیا حالانکہ اس سے اے این پی کو فائدہ تو کچھ نہیں ہوا تاہم پارٹی کی صوبائی قیادت نے ثابت کردیا کہ وہ اپنے فیصلوں میں آزاد ہے۔

پھر سینٹ کے معاملات میں اے این پی کے اندر کی یہ تقسیم مزید واضح ہوگئی ہے کیونکہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں چیئرمین سینٹ کے عہدہ کے لیے پیپلزپارٹی کے حق میں فیصلہ کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینٹ اور قائدحزب اختلاف کے عہدوں پر فیصلے کے لیے جس ذیلی کمیٹی کو ٹاسک سونپا گیا اس میں پی ڈی ایم کے مرکزی ترجمان اور اے این پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین موجود تھے اور ان کی موجودگی ہی میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے عہدہ کے حوالے سے جے یوآئی اور قائدحزب اختلاف کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ ہوا لیکن اس کے بعد جب پیپلزپارٹی قائدحزب اختلاف کا عہدہ حاصل کرنے کے لیے اپنے طور پر سرگرم ہوئی اور اس نے سیاسی پارٹیوں سے رابطے شروع کیے تو آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اے این پی کے مرکزی قائدین کے بجائے صوبائی صدر ایمل ولی خان کے ساتھ رابطہ کیا کیونکہ انھیں اختیار کا منبع معلوم تھا اور پھر ان کی توقعات کے مطابق صوبائی صدر نے اپنا فیصلہ پیپلزپارٹی کے حق میں دیا۔ اے این پی کے دونوں سینیٹرز نے سینٹ میں قائد حزب اختلاف کے عہدہ پر پیپلزپارٹی کے امیدوارسید یوسف رضاگیلانی کی حمایت کی جس کے بعد ایک مرتبہ پھر سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ایمل ولی خان سے رابطہ کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا،اے این پی اختلافات کا شکار ہے یا نہیں؟اس بارے میں پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردارحسین بابک کہتے ہیں کہ ہم پی ڈی ایم کے مشترکہ فیصلوں کے پابند ہیں اور جب کسی ایشو پر مشترکہ فیصلہ نہ ہو تو ہر پارٹی اپنے فیصلوں میں آزاد ہے۔

دوسری طرف صورت حال یہ ہے کہ مرکز کے ساتھ خیبرپختونخوا کی کابینہ میں بھی ایک مرتبہ پھر ردوبدل کی بات چل پڑی ہے، اشتیاق ارمڑ جو گزشتہ حکومت میں معاون خصوصی سے ترقی پاکر وزیر بنے اور جنگلات وماحولیات کا محکمہ سنبھالے رہے اور اب موجودہ حکومت میں بھی ڈھائی سالوں سے ان کے پاس اسی محکمہ کا قلمدان ہے ،ان کا محکمہ تبدیل کیے جانے کی افواہیں ہیں، جس کے ساتھ ہی ان کے سٹیٹس میں بھی ردوبدل کی بات کی جا رہی ہے، جس کا واضح مطلب انھیں وزیر کے بجائے مشیر یا پھر معاون خصوصی بنانا ہی ہو سکتا ہے۔

اس کے ساتھ ہی بعض دیگر صوبائی وزراء وحکومتی ٹیم ارکان کے محکموں میں بھی ردوبدل کی باتیں سرگرم ہیں۔ وفاقی وزیر دفاع پرویزخٹک کے صاحبزادے ابراہیم خٹک جن کی شادی حال ہی میں پیپلزپارٹی کے رہنما خواجہ محمد ہوتی کی صاحبزادی سے انجام پائی ،انھیں صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں، جس کے ساتھ وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین کے بارے میں بھی کہا جا رہا ہے کہ انھیں بھی حکومتی ٹیم کاحصہ بنایا جا رہا ہے۔

اگر ایسا ہوتا ہے تو اس صورت میں سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کیوں کر نیچے ہوکر بیٹھیں گے، وہ بھی اپنے بھائی عاقب اللہ خان کی حکومتی ٹیم میں شمولیت کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کریں گے کیونکہ بہرکیف صوابی میں ترکئی فیملی کے ہم پلہ بننے کے لیے انھیں عہدوں کی ضرورت تو ہے، لیکن اس ردوبدل میں کہیں پر بھی سابق سینئر وزیر عاطف خان کا نام سننے میں نہیں آرہا حالانکہ سینٹ انتخابات سے قبل جب دوگورنروں کی کوششوں کی بدولت وزیراعلیٰ محمود خان اور سابق سینئر وزیر میں صلح ہوئی تو اس کے بعد اصولی طور پر کابینہ میں بھی ان کی واپسی ہوجانی چاہیے تھی، لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔

جانی خیل بنوں میں چار نوجوانوں کے قتل کے معاملے پر جاری تنازعہ ختم ہوگیاہے ،وزیراعلیٰ نے صوبائی وزرائپر مشتمل کمیٹی بنوں بھیجی لیکن جب مسلہ حل نہ ہوا تو خود بنوں پہنچ گئے اور مسلسل مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بالآخر معاہدہ کیا تاہم اس معاملے میں شروع میں قدرے تساہل کا مظاہرہ کیاگیا۔

اگر شروع ہی سے پشاور سے وزراء پرمشتمل وفد صوبائی حکومت کی جانب سے بھیجا جاتا تو اس کا اثر کچھ اور ہوتا اور یہ معاملہ بروقت حل کر لیا جاتا کہ جس میں سیاسی عنصر بھی شامل نہ ہونے پاتا، تاہم مستقبل کے حوالے سے ضرور اسے مثال بنانا چاہیے تاکہ اگر خدانخواستہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ ہوتاہے تو بیوروکرویٹس اور پولیس افسروں پر معاملہ چھوڑنے کے بجائے وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم خود معاملات کو اپنے ہاتھوں میں لیتے ہوئے حل نکالیں۔

The post پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا اپنی سیاست پر غور شروع؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dngEFC

اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس تعمیر کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے جدید طرز کے جوڈیشل کمپلیکس کی فوری تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے اسلام آباد کچہری منتقلی سے متعلق بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے 91 عدالتوں پر مشتمل جدید طرز کے جوڈیشل کمپلیکس کی فوری تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام  آباد کچہری کی منتقلی سے متعلق پیش رفت سے متعلق سیکریٹری قانون نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا، انھوں نے عدالت کو بتایا کہ31مارچ کو سی ڈی ڈبلیو پی سے منصوبے کی منظوری ہو جائے گی ،91کورٹس کی جی الیون میں تعمیر کے لیے 6.8 بلین روپے کی منظوری کل ہو جائے گی، 8 منزلہ عمارت تعمیر کی جائے گی جبکہ سائلین کے لیے سہولت سنٹر کی تعمیر سے متعلق بھی پیپر ورک مکمل ہو چکا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اسلام آباد کچہری کی منتقلی سے متعلق حکومتی اقدامات کو سراہتے ہیں،  چیف جسٹس نے سیکریٹری قانون کو ہدایت کی کہ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بارے میں سمری کی ایک کاپی عدالت میں جمع کرائیں۔

The post اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس تعمیر کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2O89yvX

مسلم لیگ(ن) کا بیانیہ ہی اس کا کارڈ تھا، شاہدخاقان عباسی

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا بیانیہ ہی اس کاکارڈ تھا اور وہ بیانیہ سارے پاکستان میں بک گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام’’ ٹو دی پوائنٹ‘‘ میں میزبان منصور علی خان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کی یہی کامیابی آپ کو پاکستان کے مسائل کاحل دے گی، یہ کرسیوں، مفاد اور اقتدار کی سیاست نہیں تھی یہ ایک بیانیے کی سیاست ہے کہ جب تک آپ اپنے ملک کو آئین کے مطابق نہیں چلائیں گے ملک نہیں چلے گا، یہ ایک تحریک ہے، ساری جماعتیں الگ ہوجائیں لیکن مسلم لیگ(ن) قائم رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کرسیوں کا فیصلہ ہم نے نہیں کیا ہمارے تو پانچ لوگ بندھے ہوئے تھے اورچھٹا بھی بندھ سکتا تھا، ہمارے پاس آدھی سے زیادہ تعداد تھی لیکن ہم نے دیکھا کہ چوری چکاری کی سیاست شروع ہوجائے گی، ہمارے جو فالتو امیدوار تھے ہم نے ودڈراکرلیے۔

شاہد خاقان نے کہا کہ قاف لیگ کو زیادہ خطرہ تھا انھوں نے حکومت سے بات کی اور انھوں نے ایک امیدواروڈراکرلیا۔  ہم نے کسی سے مشورہ کیے بغیر اپنے امید وار وڈرا کرلیے۔ سب کامشترکہ فیصلہ تھا کہ ہم نے اس بندربانٹ کاحصہ نہیں بننا۔  پی ڈی ایم اے کی ساری جماعتیں چاہتی تھیں کہ لانگ مارچ کیاجائے پھر استعفے دیے جائیں تب وہ زیادہ موثرہوگا لیکن پیپلز پار ٹی کا اپنا ایک موقف تھا۔ انھوں نے کہا کہ ہم اپنے معاملے کو سی ای سی کے پاس لے جائیں گے،  ہمارامقصد کرسیوں سے بہت بلند ہے کہ ملک کے نظام کو بدلا جائے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن کے فیصلے پربہت سوال  ہو چکے ہیں آرمی نے ایکسٹینشن کا اظہار کر دیا تھا۔ فوج کو شرمندہ نہیں کرنا چاہیے۔ ہم نے قانون میں تبدیلی کر دی لیکن ہمیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا کیونکہ اس سے فوج کے اندربھی ترقی کا عمل رک جاتا ہے، کچھ مدت بعد فوج  ہی اسے تبدیل کروائے گی کہ اگر ضرورت کے تحت ایکسٹینشن لیناپڑے توصرف ایک سال کیلیے ہی لی جا سکتی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ملک کا نظام آئینی طریقے سے چلے اورآئین میں رہ کر ہر ادارے کو بڑی اسپیس دی جاسکتی ہے۔

The post مسلم لیگ(ن) کا بیانیہ ہی اس کا کارڈ تھا، شاہدخاقان عباسی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39uUQ9J

وزیراعظم کورونا سے صحت یاب ہوگئے

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کورونا سے صحت یاب ہوگئے۔

تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے بتایا کہ وزیراعظم صحت مند ہیں، ان میں کورونا کی کوئی علامات نہیں، عمران خان ڈاکٹرزکی ہدایات اوربین الاقوامی گائیڈلائنزکےتحت کام کررہےہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سرکاری کام شروع کردیاہے، انہیں مزید کوروناٹیسٹ کرانےکی ضرورت نہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا 20 مارچ کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے  بعد سے انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔

The post وزیراعظم کورونا سے صحت یاب ہوگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QPObAG

راولپنڈی میں 6 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج

 راولپنڈی: مورگاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں مورگاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف والد منصور نوشاد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

مدعی کے بیان کے مطابق تیمورحسن میرے 6 سالہ بیٹے کو بہلا پھسلا کراپنے گھرلے گیا جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اس متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو سخت سزا دلوانے کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ سمیت تمام قانونی تقاضے پورے کے جائیں گے۔

The post راولپنڈی میں 6 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3sCF0kT

ایبٹ آباد میں چیتے کے حملے سے بزرگ زخمی، مقامی نوجوان نے چیتے کو ماردیا

ایوبیہ: ایبٹ آباد کے علاقے ایوبیہ میں چیتے کے حملے سے بزرگ شہری زخمی ہوگیا۔

سرکل بکوٹ  کے علاقے یو سی پلک کے گاوں ملکوٹ میں چیتے نے دن کے وقت بزرگ  شخص پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 55 سالہ رحیم داد شدید زخمی ہوگئے تاہم موقع پر ہی موجود مقامی نوجوان نے بزرگ کی جان بچائی اور اسے طبی امداد کے لیے فوری طور پر سول اسپتال مری منتقل کردیا۔

ایوبیہ ہی کے مقامی نوجوان نے بزرگ شہری کو بچانے کے بعد دیگر مقامی دوستوں کی مدد سے چیتے کو بھی جان سے ماردیا۔

The post ایبٹ آباد میں چیتے کے حملے سے بزرگ زخمی، مقامی نوجوان نے چیتے کو ماردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dgVwkc

وزیراعظم نے سوشل میڈیا قوانین اور نگرانی پر کمیٹی تشکیل دے دی

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا قوانین پر پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

اٹارنی جنرل نے سوشل میڈیا قوانین پر اپنی سفارشات وزیراعظم کو بھجواتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا رولز اور نگرانی کے لیے بڑے پیمانے پر مشاورت کی جائے، سوشل میڈیا رولز میں بنیادی انسانی حقوق اور آزادی رائے کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے اٹارنی جنرل کی سفارش پر ڈاکٹر شیری مزاری کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی میں ملیکہ بخاری، سینیٹر علی ظفر، سیکرٹری وزارت آئی ٹی اور چیئرمین پی ٹی اے شامل ہیں۔ کمیٹی تیس روز کے اندر اپنی سفارشات وزیراعظم کو دے گی۔

The post وزیراعظم نے سوشل میڈیا قوانین اور نگرانی پر کمیٹی تشکیل دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3frWehs

کوئی ان ہاؤس تبدیلی لانا چاہتا ہے تو لے آئے، وزیراعلیٰ پنجاب

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا کوئی ان ہاؤس تبدیلی لانا چاہتا ہے تو لے آئے۔

چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے تاہم کوئی ان ہاؤس تبدیلی لانا چاہتا ہے تو لے آئے، جب عدم اعتماد آئے گی تو دیکھ لیں گے ڈرنے والے نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبے شروع کر رہے ہیں، رمضان پیکیج کے تحت 313 بازار لگائے جائیں گے، پنجاب کے ہر شہر اور ہر علاقے میں ترقی اور خوشحالی کے ثمرات نظر آئیں گے۔

The post کوئی ان ہاؤس تبدیلی لانا چاہتا ہے تو لے آئے، وزیراعلیٰ پنجاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3svwlRn

لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ مزید 2 مقدمات میں بری

 کراچی: مقامی عدالت نے ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ اور تھانے پر حملے کے مقدمات میں گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ و دیگر کو 2 مقدمات میں بری کردیا۔

کراچی سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کیخلاف ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ اور تھانے پر حملے کے مقدمات کا فیصلہ سنادیا۔

استغاثہ ایک بار پھر ثبوت پیش کرنے میں ناکام ہوگیا۔ عدالت نے عدم ثبوت پر عزیر بلوچ اور دیگر ملزمان کو بری کردیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزمان کو گواہوں نے پہچاننے سے انکار کر دیا، ملزمان کیخلاف اگر دوسرے مقدمات نہیں تو انہیں فوری رہا کیا جائے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف 2012 میں کلری میں جلاؤ گھیراؤ اور کلاکوٹ میں تھانے پر حملے کے مقدمات درج تھے۔

The post لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ مزید 2 مقدمات میں بری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PmJIou

منی لانڈرنگ کیس میں نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کالعدم

لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے نصرت شہباز کا پلیڈر مقرر کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ نصرت شہباز صحتیاب ہوکر عدالتی کارروائی میں شامل ہوں، پلیڈر نصرت شہباز کو ہر سماعت کی کارروائی سے آگاہ کرنے کا بھی پابند ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اشتہاری قرار

جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے نصرت شہباز کی درخواست پر سماعت کی تو نیب کی طرف سے سپیشل پراسکیوٹر سید فیصل رضا بخاری پیش ہوئے اور کہا کہ 3 شرائط مان لیں تو نصرت شہباز کی درخواست منظوری پر کوئی اعتراض نہیں، نصرت شہباز کا پلیڈر ہر تاریخ پر عدالت میں پیش ہو جو ہر سماعت کی کارروائی سے ملزمہ کو آگاہ کرے، نصرت شہباز صحتیابی کے بعد عدالت میں پیش ہونے کی پابند ہوں۔ وکیل نصرت شہباز نے شرائط مانتے ہوئے کہا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

نصرت شہباز نے درخواست میں چیئرمین نیب اور احتساب عدالت کے جج کو فریق بناتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب عدالت کا نصرت شہباز کی حاضری سے استثنی کی درخواست خارج کرنے کا حکم کالعدم کیا جائے، ملزمہ کی عدم پیشی نصرت شہباز کیخلاف پر جاری کارروائی بھی کالعدم کی جائے، بیماری کی بنیاد پر انہیں حاضری سے استثنی دیا جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ نصرت شہباز کو منی لانڈرنگ ریفرنس میں ملزمہ بنایا گیا ہے، وہ 66 سالہ بوڑھی خاتون ہیں اور متعدد امراض میں مبتلا ہے، انہیں علاج کی غرض سے جنوری 2019ء کو برطانیہ جانا پڑا، ان کے بیرون ملک جانے تک نیب نے کوئی ریفرنس دائر نہیں کیا تھا، ریفرنس دائر ہونے کے بعد احتساب عدالت میں حاضری سے استثنی کی درخواست بھی دائر کی تھی جو خارج کر دی گئی، حاضری سے استثنی کیلئے میڈیکل سرٹیفیکیٹس بھی عدالت میں پیش کئے تھے، احتساب عدالت کو حاضری سے استثنی دینے کی درخواست خارج کرنے اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں، احتساب عدالت نے نصرت شہباز کے ٹرائل میں شامل ہونے کی رضامندی کو بھی پذیرائی نہیں دی، نصرت شہباز جان بوجھ کر ٹرائل سے غیر حاضر نہیں بلکہ وہ بیماری کی وجہ بیرون ملک ہیں۔

The post منی لانڈرنگ کیس میں نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کالعدم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3m3HUN4

پاکستان میں 50 سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن کی رجسٹریشن شروع

 اسلام آباد: ملک میں 50 سے زائد عمر کے افراد کے لیے کورونا ویکسینیشن کی رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں 50 سے 59 سال کی عمر کے افراد کے لیے کورونا وائرس کی ویکسینیشن کی رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے جب کہ اپریل کے دوسرے ہفتے سے رجسٹرڈ افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔

The post پاکستان میں 50 سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن کی رجسٹریشن شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39rYAsK

لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسے پر جماعت اسلامی پر ایک اور مقدمہ

 راولپنڈی: لیاقت باغ میں جلسہ کرنے پر پولیس نے جماعت اسلامی کیخلاف کارسرکار میں مداخلت کا دوسرا مقدمہ درج کرلیا۔

جماعت اسلامی پر دوسری ایف آئی آر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے درج کرائی۔ ایف آئی آر کے مطابق جماعت اسلامی کے 200 سے زائد کارکن زبردستی لیاقت باغ میں داخل ہوئے، انہوں نے پی ایچ اے سیکورٹی عملے کو زدوکوب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ کرنے پر جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت پر مقدمہ درج

جماعت اسلامی پر دوسری ایف آئی آر ایڈمنسٹریٹر پارکس راشد علی کی درخواست پر درج ہوئی جس کے مطابق جماعت اسلامی کارکنوں نے لیاقت باغ مرکزی دروازے کے تالے توڑے۔

The post لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسے پر جماعت اسلامی پر ایک اور مقدمہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cwETSy

تابش گوہر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم مقرر

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سابق چیئرمین کے الیکٹرک تابش گوہر کو معاون خصوصی برائے پیٹرولیم مقرر کردیا۔

تابش گوہر کو معاون خصوصی برائے پیٹرولیم کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق وہ معاون خصوصی برائے پاور و پیٹرولیم ہونگے۔

کابینہ ڈویژن نے ندیم بابر کو معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر مستعفی

تابش گوہر کو پچھلے سال بھی وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے توانائی مقرر کیا گیا تھا تاہم پھر رواں سال جنوری میں وہ مستعفی ہوگئے تھے۔ وہ صرف 2 ماہ ہی معاون خصوصی رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم بحران پر معاون خصوصی ندیم بابر اور ‏سیکریٹری پیٹرولیم کو عہدے سے ہٹادیا گیا

تابش گوہر 7 سال تک کے الیکٹرک میں بطور سی ای او، ڈائریکٹر اور چیئرمین کے عہدے پر فائز رہے تاہم 2015 میں وہ مستعفی ہوگئے تھے جس کے بعد  وہ بجلی و توانائی کے شعبے میں مشاورت اور معاونت دینے کی اپنی کمپنی اوسیس کے بانی و سربراہ ہیں۔ کراچی میں بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

 

The post تابش گوہر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3sEaW8D

سوچ رہے ہیں باپ کو بھی پی ڈی ایم میں شامل کرلیں، شاہد خاقان عباسی

 اسلام آباد: ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کا تعلق تو باپ پارٹی سے ہے اور سوچ رہے ہیں باپ کو بھی پی ڈی ایم میں شامل کرلیں۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی تو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوائے پاکستان کے پوری دنیا نے کورونا پر قابو پا لیا ہے، پاکستان میں کورونا ڈبل ہو گیا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ایسے بنایا گیا جیسے کشمیر فتح کرنے جا رہے ہیں، دنیا میں ماسک پہننا پہلی ترجیح اور این سی او سی کی یہ ترجیح تیرہویں نمبر پر ہے، این سی او سی ناکام ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن لیڈر سینیٹ کو باپ کے لوگوں نے باپ کے کہنے پر ووٹ دیا، مریم نواز

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کو تین سال بعد پتہ چلا کہ وزیر خزانہ بھی ناکام ہو گیا ہے، نیب نے اپنی سیاست کرنی ہے، حکومتوں کو توڑنا اور دبانا ہے، مقصد صرف ایک ہے کہ سیاسی نظام سے عوام کا اعتماد اٹھ جائے اور سیاست دانوں کی تضحیک ہو۔

صحافی نے سوال کیا کہ یوسف رضا گیلانی کے کیس میں کئی ہفتوں کی تاریخیں دی جاتی ہیں؟ تو شاہد خاقان عباسی نے طنزیہ جواب دیا کہ ان کا تعلق باپ پارٹی سے ہے۔

پی ڈی ایم کے آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سوچ رہے ہیں باپ کو بھی پی ڈی ایم میں شامل کرلیں۔

The post سوچ رہے ہیں باپ کو بھی پی ڈی ایم میں شامل کرلیں، شاہد خاقان عباسی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3u6TXvU

کورونا وبا؛ کراچی میں ضلع وسطی کے تین سب ڈویژنز میں اسمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ

 کراچی: ضلع وسطی کے تین سب ڈویژنز کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کی اگیا ہے جا کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

کورونا کے بڑھتے کیسزکے پیش نظرکراچی میں ضلع وسطی کے تین سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، اورگلبرگ کی مختلف یوسیزکے علاقوں اوررہائشی یونٹس پر لگایا گیا ہے۔ لاک ڈاون کا نفاز 29 مارچ سے 12 اپریل تک ہوگا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکی جانب سے ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی پرکیا گیا ہے، متاثرہ علاقوں میں آنے اورجانے والے تمام افراد کوماسک پہننا لازمی قرارجب کہ ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں تمام کاروباری اور صنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی، متاثرہ علاقوں میں فیملی اجتماع پر پابندی ہوگی، کورونا مثبت افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ رہیں گے جب کہ  حکومت متاثرہ علاقوں میں بسنے والے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

The post کورونا وبا؛ کراچی میں ضلع وسطی کے تین سب ڈویژنز میں اسمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Paf027

پشاور میں ماسک نہ پہننے پر گرفتاریوں کا فیصلہ

پشاور میں کورونا سے بچاؤ کے لیے آج سے سیفٹی ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔

پولیس کے مطابق سیفٹی ماسک نہ پہننے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سی سی پی او پشاور عباس احسن کے مطابق شہر کے تمام سرکلز کو سیفٹی ماسک کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ سیفٹی ماسک نہ پہننے والوں کو مرحلہ وار گرفتار کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا بے قابو؛ 9 ماہ بعد ایک دن میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 084 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 63 ہزار 200 ہوگئی ہے۔

The post پشاور میں ماسک نہ پہننے پر گرفتاریوں کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39q2bYh

کورونا وائرس؛ لاہور کے مزید 40 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

لاہور میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور پابندیوں کے باعث شہریوں کی زندگیاں مفلوج ہوکر رہ گئی ہیں۔

کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے محکمہ صحت کی ہدایت پر مزید چالیس علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا۔ تمام ہوٹلز، فاسٹ فوڈ پوائنٹس اور فوڈ اسٹالز کھانا صرف ساتھ لے جانے کی سروس دے سکیں گے۔ ہوٹلوں کے اندر اور اوپن سروس پر پابندی ہے۔

کورونا وائرس کی شدت کے باعث شادی تقریبات ، کھیلوں ، ثقافتی ، سماجی اور تفریحی تقریبات پر یکم اپریل سے 11 اپریل تک پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین سمیت پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔ کاروباری و تجارتی مراکز بھی شام چھ بجے تک کھلیں گے اور ہفتہ اتوار کو بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں شادی کی تقریبات پر پابندی، پارکس اور ریسٹورنٹس بند کرنے کا اعلان

جنرل اسٹورز ، میڈیکل اسٹورز ، پٹرول پمپس سمیت سبزی ، پھل اور گوشت کی دکانوں سمیت اشیائے ضروریہ کے مراکز کھلے رہیں گے۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کیلئے متحرک ہے۔ ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف مقدمات کا اندراج اور گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔

شہر بھر کی مساجد و امام بارگاہوں میں کورونا سے آگاہی کے اعلانات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

The post کورونا وائرس؛ لاہور کے مزید 40 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31xJRZ0

حماد اظہروفاقی وزیرخزانہ مقرر، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

 اسلام آباد: حماد اظہرکووفاقی وزیرخزانہ مقررکردیا گیا جس کا کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

حماد اظہرکووفاقی وزیرخزانہ مقررکردیا گیا جس کا کابینہ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اس کے علاوہ کابینہ ڈویژن نے حفیظ شیخ کووفاقی وزیرکے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

واضح رہے کہ حفیظ شیخ کو گزشتہ روزحکومت کی جانب سے اپنے عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔

 

حفیظ شیخ کی برطرفی کی وجوہات

حکومت نے اپریل 2019 میں موجودہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمرسے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے کر حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ مقرر کردیا تھا تاہم گزشتہ برس دسمبر میں لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ وزیراعظم کے معاونین اور مشیران کے پاس کابینہ کمیٹیوں کے اجلاس کی سربراہی کا اختیار نہیں۔

The post حماد اظہروفاقی وزیرخزانہ مقرر، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3sAd8Oh

بے جا خواہشات کی تکمیل نے معصوموں کو مجرم بنا دیا

 کراچی: خواہشات کی تکمیل کے لیے انسان کیا کیا جتن نہیں کرتا، خواہشات نیک ہوں تو اللہ بھی غیب سے مدد کرتا ہے، لیکن اگر ان میں بدنیتی شامل ہوجائے تو انسان ایسے مقام پر پہنچ جاتا ہے جہاں سوائے رسوائی اور بدنامی کے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔

ایسے ہی 2 واقعات گزشتہ دنوں شہر کراچی میں پیش آئے جس میں بے جا خواہشات نے رکشا ڈرائیور اور اسکول مالک کو اغوا کار بنا کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ شارع فیصل اسٹار گیٹ موریہ گوٹھ سے 2 سالہ امان کھیلتے ہوئے گھر سے باہر نکلا اور لاپتہ ہوگیا، جس کی گمشدگی پر اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔

کمسن بچے کے والد نے ایئر پورٹ تھانے میں اس کے اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا جبکہ بچے کے اغوا کی اطلاع پر ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر بھی متحرک ہوگئے اور انھوں نے فوری طور پر ایس ایچ او ایئر پورٹ کلیم موسیٰ کو بچے کا سراغ لگانے کا ٹاسک دیا۔

بعدازاں پولیس کو ایک کلوز سرکٹ کیمرے کی فوٹیج ملی، جس میں دیکھا گیا کہ کمسن امان اپنی دھن میں چھوٹے چھوٹے قدموں سے چلتا ہوا مین روڈ کی جانب جا رہا ہے۔ اس دوران ایک رکشا بچے کے قریب آکر رکتا ہے اور رکشا ڈرائیور بچے کو اٹھا کر اپنے ساتھ بیٹھا کر رفو چکر ہو جاتا ہے۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بتایا کہ ایئر پورٹ پولیس نے سخت جدوجہد کے بعد رکشے کا رجسٹریشن نمبر حاصل کرتے ہوئے اس کا پتہ معلوم کیا جو کہ شاہ لطیف ٹاؤن کا تھا، جس پر پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے مذکورہ مکان پر چھاپہ مار کر مغوی بچے 2 سالہ امان کو بازیاب کر کے رکشا ڈرائیور سکندر علی کو گرفتار کرلیا، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ وہ 2 بیٹیوں کا باپ ہے ہے اور اولاد نرینہ کی خواہش میں اس نے سڑک پر چلتے ہوئے کمسن بچے کو اکیلا دیکھ کر اپنے ساتھ بیٹھا لیا اور گھر لے گیا۔

ماتم کدے میں تبدیل گھر میں جب کمسن امان کی بازیابی کی اطلاع ملی تو اہل خانہ اور اہل محلہ خوشی سے نہال ہوگئے اور انھوں نے ایس ایس پی ملیر اور ایس ایچ او ایئر پورٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس کے فوری ایکشن نے ہمارے گمشدہ لخت جگر کو بازیاب کرایا جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

خواہش کی تکمیل کا دوسرا واقعہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے اقبال مارکیٹ سیکٹر ساڑھے گیارہ میں پیش آیا جہاں اسکول کے مالک فضل نے اپنی خواہش کی تکمیل کے لیے ساتھی ارسلان کی اعانت سے ایسا گھناؤنا کھیل کھیلا کہ خود ہی اینٹی وائلنٹ پولیس اور سی پی ایل سی کے جال میں پھنس کر گرفتار ہوگیا۔ اسکول کے مالک نے 18 مارچ کو ساتھی کی مدد سے اپنے ہی اسکول میں زیر تعلیم 13 سالہ مزمل کو اغوا کر کے اس کی رہائی کے عوض 3 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔

جس کا مقدمہ مغوی کے کزن کی مدعیت میں اقبال مارکیٹ پولیس نے درج کیا گیا اور اس کی تفتیش اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) کو منتقل کی گئی جبکہ سی پی ایل سی بھی پولیس کے ہمراہ مغوی کا سراغ لگانے کی کوششوں میں مصروف رہی اور مشترکہ کاوشوں سے اے وی سی سی اور سی پی ایل سے نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر ساڑھے گیاڑہ میں ایک زیر تعمیر مکان پر چھاپہ مار کر مغوی طالب علم مزمل کو بازیاب کر کے اسکول مالک فضل اور اس کے ساتھی ارسلان کو گرفتار کرلیا۔

اے وی سی سی پولیس نے بتایا کہ دوران تفتیش اسکول کے مالک فضل نے انکشاف کیا کہ وہ طالبعلم مزمل کی ہمشیرہ سے شادی کرنا چاہتا تھا جبکہ وہ مالی طور پر کمزور ہیں، جس پر اس نے مزمل کو اغوا کر کے تاوان طلب کرنے کا ڈرامہ رچایا تاکہ وہ تاوان کی رقم خود ادا کر کے اہل خانہ کے سامنے معتبر اور ان کی ہمدردی حاصل کر سکے اور اس احسان کے بوجھ تلے مغوی کے اہلخانہ شادی کے لیے ہاں کر دیں۔

دوسری طرف ایس ایچ او شریف آباد انسپکٹر کامران حیدر نے کئی روز کی انتھک محنت کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے گھر میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث گھریلو ماسی کو شوہر ، دیور اور دوست کے ہمراہ قانون کے شکنجے میں لے لیا ، انسپکٹر کامران حیدر کا کہنا تھا کہ شریف آباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک ون میں ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی والدہ اور ہمشیرہ رہائش پذیر ہیں، ان کے گھر میں 25 فروری 2021 کو ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی جس میں ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 2 موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

واقعہ کے بعد پولیس نے گھریلو ماسی نصرت جہاں عرف عائشہ کو نگرانی میں رکھا کیونکہ جس وقت واردات ہوئی تھی وہ گھر میں موجود تھی اور اس نے بھی اپنا موبائل ملزمان کو دیدیا تھا تاہم پولیس نے کئی روز کی محنت کے بعد شواہد کی روشنی میں گھریلو ماسی نصرت جہاں عرف عائشہ اس کے شوہر ابرار علی ، دیور محمد ارسلان اور اس کے دوست محمد فرحان کو گرفتار کر کے گھر سے چھینے گئے موبائل فونز ، نقدی اور واردات میں استعمال کی جانے والی موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

The post بے جا خواہشات کی تکمیل نے معصوموں کو مجرم بنا دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3sw4YXk

ریلوے پولیس نے چوروں اور قبضہ مافیا کے خلاف کمر کس لی

 لاہور:  بلاشبہ کسی بھی ملک کی اقتصادی ترقی و استحکام میں ریلوے نظام کو خصوصی اہمیت حاصل ہے، کیوں کہ ریلوے ذرائع آمدورفت کا اہم ترین، محفوظ اور آسان ذریعہ ہے، دنیا کے تقریباً تمام خصوصاً ترقی یافتہ ممالک میں ریلوے کا نظام موجود ہے۔

پاکستان ان خوش نصیب ممالک میں شامل ہے، جسے یہ نعمت عطا ہوئی، لیکن افسوس اس امر کا ہے کہ ہم نے اس ذریعہ کے ساتھ وہ انصاف نہیں کیا، جس کا یہ حق دار تھا اور نتیجتاً ہم دیگر شعبوں کی طرح دنیا سے اس معاملے میں بھی بہت پیچھے رہ گئے۔ انجنوں کی کمی، ریلوے کی زمینوں پر قبضے، ناقص پٹڑیاں اور کرپشن جیسی دیمک نے ریلوے کو چاٹ لیا ہے، تاہم آج عرصہ دراز بعد اس نظام کی بحالی اور اسے تقویت بخشنے کے لئے کچھ نیک نیت لوگ اسے میسر آ چکے ہیں، جن میں ایک نام آئی جی ریلوے پولیس عارف نواز خان ہیں۔

آئی جی ریلوے پولیس عارف نواز خان کی جانب سے گزشتہ دنوں ایک طرف اصلاحات پر مشتمل جامع پلان وزارت ریلوے کو ارسال کیا گیا ہے تو دوسری طرف ریلوے حکام کے ساتھ مل کر بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ کسی بھی ملک میں قانون کے نفاذ، عوام اور ملکی اثاثہ جات کی حفاظت، جرائم اور خرابی کی روک تھام کے لئے ریاست کی طرف سے قائم کئے جانے والے ادراے یا تنظیم کو پولیس فورس کہا جاتا ہے۔

ریلوے انتظامیہ اور ریلوے پولیس کا مسافروں کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنا،ریلوے املاک اور ریلوے کے سپرد شدہ املاک کو نقصان سے بچانا ریلوے پولیس کی اہم ترین ذمہ داری ہے، جسے آج بہترین طریقے سے نیک نیت سے کے ساتھ نبھانے کی کوشش ہو رہی ہے۔

آئی جی ریلوے پولیس عارف نواز خان اور ڈویژنل سپرنٹینڈنٹ ریلوے ناصر خلیلی نے ریلوے پولیس اور محکمہ کے دیگر شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ایک ایسی حکمت عملی کو تشکیل دیا ہے جس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آرہے ہیں۔ آئی جی ریلوے پولیس عارف نواز خان اور ڈویژنل سپرنٹینڈنٹ ریلوے ناصر خلیلی کی سربراہی میں بذریعہ ٹرین غیر قانونی اسلحہ کی سمگلنگ کرنے پر 44 مقدمات درج کیے گے۔

منشیات کی بذریعہ ٹرین سمگلنگ کے خلاف 121 مقدمات کا اندراج کرتے ہوئے منشیات کی بڑی مقدار قبضہ میں لی گی، جس کے نتیجے میں 217 مقدمات کا اندراج کیا گیا اور2589877 روپے مالیت کا ریلوے میٹریل ریکور کروایا گیا۔ انسانی غلطی کے نتیجے میں بڑھتے ہوئے ٹرین حادثات کے پیش نظر غیر قانونی طور پر ریلوے لائنوں کو عبور کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے کُل 550 مقدمات کا اندراج کیا گیا، ریلوے ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ کرنے پر 07 مقدمات جبکہ غیر قانونی ہاکرز اور وینڈرز کے خلاف 99مقدمات کا اندراج کیا گیا۔

اس کے ساتھ ساتھ ریلوے اراضی پر قبضہ مافیا کے خلاف عملہ کو بھر پور تعاون فراہم کیا گیا اور کروڑوں روپے مالیت کی رہائشی، کمرشل وزرعی اراضی واگزار کرواتے ہوئے 706مقدمات کا اندراج کیا گیاہے۔ آئی جی ریلوے پولیس عارف نواز کی ہدایات پر ریلوے پولیس کی انسپکٹر اقصی رسول اور انسپکٹر عرفان اشرف نے کارروائیاں کرتے ہوئے 127 عدالتی مفرور، 08اشتہاری اور ریلوے میٹریل چوری کرنے والوں کو پکڑ کر 55 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان برآمد کیا۔

ریلوے حکام اور پولیس کی مدد سے ملک بھر کے تمام بڑے ریلوے سٹیشنوں پرقائم ریلوے پولیس ہیلپ سنٹرز پر گم شدہ94 لڑکے اور 56 لڑکیوں کو ان کے والدین کے حوالے کیا گیا، گھر سے بھاگے ہوئے 170 لڑکے، 89 لڑکیاں اور28 عورتوں کو ان کے والدین کے حوالے کیا گیا اور اس کے ساتھ 1305مسافروں کا گمشدہ سامان مالیتی 11489189 روپے ان کے حوالے کیا گیا اور 8ہزار مسافروں کو فرسٹ ایڈ، وہیل چئیر اور اسٹریچر جیسی دیگر سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔

بلاشبہ آئی جی ریلوے پولیس عارف نواز اور ڈویژنل سپرنٹینڈنٹ ریلوے ناصر خلیلی کی جانب سے بہتر حکمت عملی سے ریلوے کی کارکردگی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھا جائے۔

The post ریلوے پولیس نے چوروں اور قبضہ مافیا کے خلاف کمر کس لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cxGp6F

سابق صدر آصف زرداری نے بھی کورونا ویکسین لگوالی

 کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی کورونا ویکسین لگوالی ہے۔

ترجمان کے مطابق بلاول ہاوس میں نجی اسپتال کے عملے نے آصف علی زرداری کو کورونا ویکسین لگائی آصف علی زرداری نے 50سال سے زائد عمر کے ایسے افراد جو مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں کو کورونا ویکسین لگوانے کا مشورہ دیا ہے اور کہا سندھ حکومت کے اسپتالوں میں مدت کورونا ویکسین لگوائی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ کورونا ویکسین کیلیے اپنے والدین اور پیاروں کو قائل کریں کورونا ویکسین محفوظ اور موثر ہے۔

 

 

The post سابق صدر آصف زرداری نے بھی کورونا ویکسین لگوالی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3daNide

فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے انٹرا کورٹ اپیل دائر، سماعت آج ہوگی

 اسلام آباد: فیصل واوڈا نااہلی کیس میں سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصل واوڈا نااہلی کیس میں سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی گئی، چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ڈویژن بینچ آج سماعت کریگا۔

شہری میاں فیصل نے وکیل بیرسٹر جہانگیر جدون کے ذریعے دائر اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ فیصل واوڈا نامزدگی فارم جمع کراتے ہوئے دہری شہریت رکھتے تھے۔

 

The post فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے انٹرا کورٹ اپیل دائر، سماعت آج ہوگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cyW9Gy

کراچی کی 3 بڑی جامعات میں ترقیاتی منصوبے التوا کا شکار

 کراچی: کراچی کی 3ببڑی سرکاری جامعات گزشتہ کئی برسوں میں حکومت سندھ کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ملنے والے ڈیولپمنٹ فنڈز کا استعمال ہی نہیں کرسکیں۔

فنڈز کے عدم استعمال اور ترقیاتی منصوبے شروع نہ کرنے کے حوالے سے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی سرفہرست ہے جبکہ دیگر دو جامعات میں شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء اور جامعہ کراچی شامل ہے۔ یہ بات پیر کو وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے جامعات و تعلیمی بورڈز نثار کھوڑو کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں سے متعلق وائس چانسلرز کے منعقدہ اجلاس میں سامنے آئی ہے۔

مشیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے ترجمان کے مطابق مشیر جامعات نثار کھوڑو نے دوران اجلاس جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی،  شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء اور کراچی یونیورسٹی میں ترقیاتی اسکیموں پر فنڈز کے اجرا کے باوجود مختلف ترقیاتی اسکیموں پر کام نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اجلاس یہ بات سامنے آئی کہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں اپ گریڈیشن اور اسٹرینتھننگ کے حوالے سے  گرلز ہاسٹل اور اکیڈمک بلاکس کی تعمیر  اور اپ گریڈیشن کے لیے 2015 میں 791 ملین روپے کی اسکیم پر رواں سال 130 ملین روپے مختص کیے گئے جس میں سے  30 ملین روپے جاری بھی ہوئے۔

’’ایکسپریس‘‘ نے اس صورتحال پر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیو ایشن کمیٹی کے قائم مقام سربراہ ڈاکٹر طارق رفیع کا موقف جاننے کے لیے ان سے کئی بار رابطے کی کوشش کی تاہم وہ مسلسل رابطے سے گریز کرتے رہے۔

ترجمان کے مطابق نثار کھوڑو نے کراچی یونیورسٹی میں شہید بینظیر بھٹو چیئر اور کنوینشن سینٹر کی تعمیر کا کام 2017 سے بند ہونے ہر بھی برہمی کا اظہار کیااور کہا کہ کراچی یونیورسٹی  شہید بینظیر بھٹو چیئر اور کنوینشن سینٹر کی تعمیر کے کام کے لیے تاحال کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل نہیں کرسکی۔

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کا کہنا تھا کہ 2017 میں جامعہ کراچی میں سیوریج نظام کی تنصیب کے لیے 400 ملین روپے مختص کیے گئے۔  ایک سال بعد ہمیں سندھ حکومت کی جانب سے اسائنمنٹ اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت ملی۔ اس کے بعد کنسلٹنٹ کی تقرری کا معاملہ آیا تو مسلسل 8 اجلاسوں تک محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ  نے اپنا نمائندہ نہیں بھیجا جس کے سبب کمیٹی کنسلٹنٹ کا تقرر ہی نہیں کرسکی تاہم اب 24 مارچ کو اس منصوبے کا کنسلٹنٹ کا تقرر کرلیا گیا ہے۔

بینظیر بھٹو چیئر اور کنونشن سینٹر کے حوالے سے وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ یہ پروجیکٹ 2012 میں شروع ہوا۔ دو سال تک فنڈ ہی ریلیز نہیں کیے گئے،ترجمان برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کا کہنا ہے کہ 442 ملین روپے کی 2014 کی اس اسکیم پر 177 ملین روپے کے اجرا  سے انتظامیہ 2016 تک صرف 164 ملین روپے خرچ کیے اور اس اس اسکیم کا کام 2017 سے بند ہے،مشیر وزیر اعلی سندھ کے ترجمان شکیل میمن رابطہ کرنے پر اطمینان بخش جواب نہیں دے سکے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء میں آرڈیٹوریم،کلاس رومز میں سہولیات اور سٹی کیمپس کی تعمیر کے لیے 200 ملین کی اسکیم سے 104 ملین روپے جاری کیے گئے تاہم یونیورسٹی نے صرف 50 ملین روپے خرچ کیے۔

The post کراچی کی 3 بڑی جامعات میں ترقیاتی منصوبے التوا کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PBjYoi

رمضان میں SOPs کے ساتھ مساجد کھلی رہیں گی، نورالحق قادری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ رمضان میں کورونا ایس او پیز کے ساتھ مساجد کھلی رہیں گی۔ 

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے وزارت کے زیر اہتمام فیصل مسجد میں منعقدہ قومی حفظ و قرآت مقابلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان میں کورونا ایس او پیز کے ساتھ مساجد کھلی رہیں گی۔

پیر نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک اور قرآن کا آپس میں خاص تعلق ہے۔ رمضان المبارک کے ساتھ ساتھ عام دنوں میں بھی قرآن پاک کو زیادہ سے زیادہ پڑھا اور سنا جائے۔ میری کوشش ہے ناچ گانے کے کلچر کو توڑنے کیلیے قران کا کلچر متعارف کرائیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزارتِ مذہبی امور کے شعبہ دعو و زیارت ونگ کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے آخری عشرے میں قیام اللیل کا اہتمام کیا جا رہا ہے، قیام الیل کی سعادت حاصل کرنے کیلئے وزارت نے تمام صوبائی حکومتوں بشمول گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر اور ضلع اسلام آباد سے حفاظ کرام کے نام طلب کئے تھے۔ تمام علاقوں سے ضلعی اور صوبائی سطح کے مقابلوں کے بعد 48 حفاظ وقراء حضرات نے قومی مقابلہ میں حصہ لیا جبکہ صوبہ سندھ میں کرونا وبا کے باعث مقابلہ ملتوی ہو گیا۔

The post رمضان میں SOPs کے ساتھ مساجد کھلی رہیں گی، نورالحق قادری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31uX6td

نواب شاہ میں مسافر وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 6 بچے جاں بحق

نواب شاہ: کوٹ لالو میں مہران ہائی وے پر تیز رفتار مسافر وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جب کہ موٹر سائیکل سوار سمیت6بچے جاں بحق ہوگئے۔

پیر کی صبح مہران ہائی وے کوٹ لالو پر تیز رفتار مسافر وین ڈرائیور سے بے قابو ہو کر موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار22سالہ امتیاز مری،12سالہ برسات ولد ذوالفقار مری،9 سالہ علی جان ولد ریاض مری،10 سالہ ظفر ولد ریاض،7 مظفر ولد ظفر مری و دیگر جاں بحق ہوگئے  جبکہ2بچے شدید زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین نے ایکسپریس کو بتایا کہ حادثہ سے زخمی ہونے والے اسکول کے طلبا ایمبولینس فوری دستیاب نہ ہونے کے باعث چارپائی پر تڑپ تڑپ کر جاں بحق ہوگئے، کوٹ لالو پولیس نے نے حادثے میں جاں بحق ہوجانے والے بچوں کی نعشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیں جبکہ حادثہ کے بعد وین ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے وین کو تحویل میں لیکر تھانے منتقل کر دیا،حادثے میں جاں بحق ہوجانے والے بچوں کا ایک ہی خاندان سے تعلق تھا۔

The post نواب شاہ میں مسافر وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 6 بچے جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3czbTJV

ملک بھر میں شب برأت نہایت عقیدت و احترام  سے منائی گئی

 کراچی:  ملک بھر میں شب برات نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔

ملک کے مختلف شہروں میں شب برات کے موقع پر مساجد میں روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے جس میں علمائے کرام نے شب برات کی فصیلت بیان کی، مختلف مساجد میں پیر کو بعد نماز مغرب چھ خصوصی نوافل اداکیے گئے، سورہ یسین کی تلاوت اور دعائے نصف شعبا ن کا ورد کیا گیا۔

بعد نماز عشا عبادات، توبہ، استغفار، شب بیداری، مساجد میں علمائے کرام نے شب برات کے فضائل بیان کیے، مساجد میں صلوٰۃ التسبیح، محافل ذکر و نعت، درود شریف اور خصوصی دعاؤں کااہتمام کیا گیا۔ اللہ تعالی کے حضور گناہوں سے توبہ، بخشش و مغفر ت، ایمان و سلامتی، رزق کی کشادگی، آفات و بلیات، مصیبت، محتاجی، تنگ دستی، طبی وبا سے صحت وعا فیت، عالم اسلام، مظلوم مسلمانوں اور پاکستان کی ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، شہریوں نے اپنے مرحومین کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لیے قبرستانوں کا رخ کیا۔

پیر کی صبح سے رات گئے تک قبرستانوں میں رش دیکھنے میں آیا، میوہ شاہ، سخی حسن، طارق روڈ، محمدشاہ، موچکو، سی ون ایریا، عیسی نگری، یاسین آباد، لانڈھی، کورنگی، ملیر سمیت دیگر قبرستانوں میں رش کے سبب اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام رہا۔

شہریوں کے مطابق کئی قبرستانوں میں صفائی اور روشنی کے مناسب انتظامات نہیں تھے جس کی وجہ سے شہری موبائل اورٹارچ کی روشنی سے اپنے مرحومین کی قبریں تلاش کرتے رہے اور انھیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی قبرستانوں میں شہریوں نے اپنے پیارے مرحومین کی قبروں کی ازخود صفائی کی اور ان پر پانی ڈالا، گلاب کے پھول ڈالے اور چاردیں چڑھائیں، قبروں پر عرق گلاب بھی ڈالا گیا۔

بیشتر شہریوں نے قبروں پر موم بتی اور اگر بتیوں کو روشن کرکے چراغاں کیا،قبرستانوں کے باہر بڑی تعداد میں گلاب کے پھول، اگربتی، عرق گلاب اور دیگر اشیا کی فروخت کے لیے عارضی اسٹالز لگائے گئے، قبرستانوں کے باہر مختلف سماجی، سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لییسبیل اور رہنمائی کے لیے کیمپس لگائے گئے۔

The post ملک بھر میں شب برأت نہایت عقیدت و احترام  سے منائی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PiASIv

(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جدا ہوگئے، شیخ رشید

 اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم میں ن لیگ اور پی پی پی ہمیشہ کیلئے الگ الگ ہوگئے ہیں، اصل فیصلہ فضل الرحمان نے کرنا ہے۔ 

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد ایکسپریس وے پر قائداعظم پوٹریٹ کی تعمیر نو کی گئی، قائد اعظم یاد گاری پورٹریٹ کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ60 دن کے اندر اندر قائد اعظم کی آرکائیو بنائیں گے، اسلام آباد کے ہرپارک کو پندرہ روزکےبعد رینویٹ کریں گے، شہر کو باغوں اور پارکوں کا شہر بنائیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں ن لیگ اور پی پی پی ہمیشہ کیلئے الگ الگ ہوگئے ہیں، اصل فیصلہ فضل الرحمان نے کرنا ہے، یہ سارے عمران خان کے خلاف اکٹھے ہوئے اور ٹھس ہو گئے، پی ڈی ایم میں اختلاف اپوزیشن کی نااہلی ہے، اپوزیشن کو کہتے ہیں اب آپ لوگوں سے عمران خان نہیں جانے والا، اسمبلیوں میں آئیں ریفارمزپر بات کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چینی اسکینڈلز کو شہزاد اکبر دیکھ  رہے ہیں اور لاک ڈاون پر این سی او سی کام کررہا ہے، میرا ان سے کوئی کام نہیں، میں اپنی وزارت میں دخل اندازی نہیں کرنے دیتا اور نہ ہی کسی کی وزارت میں دخل اندازی کرتا ہوں۔

The post (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جدا ہوگئے، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3u48Dfi

لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ کرنے پر جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت پر مقدمہ درج

 راولپنڈی: جماعت اسلامی کے خلاف لیاقت باغ میں عوامی اجتماع پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس نے جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت پر مقدمہ درج کردیا۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تھانہ سٹی میں یہ ایف آئی آر درج کی گئی جس میں ساؤنڈ سسٹم استعمال کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

پولیس اور انتظامیہ کے مطابق جماعت اسلامی نے اجازت کے بغیر لیاقت باغ میں جلسہ کیا تھا۔ گزشتہ روز لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کے جلسہ عام میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی تھی۔

دوسری جانب نائب امیر جماعت اسلامی راولپنڈی رضا احمد شاہ نے کہا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ نے قیادت کو اندھیرے میں رکھا، 13 مارچ کو انتظامیہ کو اجازت کے لیے درخواست دی تھی لیکن انتظامیہ نے جلسہ سے چند گھنٹے قبل اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا، جواب میں تاخیر سے معاملات خراب ہوئے، جماعت اسلامی کی قیادت ایف آئی آر کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرے گی۔

The post لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ کرنے پر جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت پر مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lZUWey

پاکستان میں کیمبرج کا او لیول امتحانات 10 مئی سے لینے کا فیصلہ

 اسلام آباد: کیمبرج نے پاکستان میں او لیول امتحانات 10 مئی سے لینے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کیمبرج نے پاکستان میں او لیول امتحانات 10 مئی سے لینے کا فیصلہ کیا ہے، اور سی ای او کیمبرج نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو خط کے ذریعے آگاہ کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کیمرج کے سی ای او کرسٹائن اوزڈن کا امتحانات کے حوالے سے جواب آیا ہے، اور انہوں نے درخواست کی کہ 15 مئی کے بجائے امتحانات 10 مئی سے لے لیں، ہم نے صوبوں سے مشاورت کی تو تمام نے اتفاق کیا ہے، کیمرج او لیول کے امتحانات اب 15 کی بجائے 10 مئی سے ہوں گے۔

The post پاکستان میں کیمبرج کا او لیول امتحانات 10 مئی سے لینے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3tZEuhl

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...