سیالکوٹ: ضلعی انتظامیہ نے لیگی رہنما خواجہ آصف کی ہاؤسنگ سوسائٹی گرانے کا کام شروع کردیا گیا، کینٹ کالونی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پارکنگ اور قبرستان کیلیے مختص جگہ پر مبینہ طور پر قبضہ کیا گیا تھا۔
درجنوں سرکاری گاڑیوں اور ہیوی مشینری نے آپریشن شروع کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ کے افسران، ٹی ایم اے، ریسکیو 1122، گیپکو، سوئی گیس اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود ہے۔ سوسائٹی کو پولیس نے سیل کر دیا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے درج کرائے گئے استغاثے کے مطابق کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر قبضہ کیا گیا تھا جس پر چند ماہ قبل اینٹی کرپشن نے مقدمہ بھی درج کیا۔
اسکے علاوہ سیالکوٹ کے شہری آفتاب کی جگہ پر قبضہ کرنے پر سوسائٹی کے مالکان پر اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہے اور مالکان اس میں قصوروار بھی ثابت ہو چکے ہیں۔ خواجہ آصف ہاؤسنگ سوسائٹی کے متعلق نیب پیشیاں بھی بھگت چکے ہیں۔
The post سیالکوٹ، خواجہ آصف کی ہاؤسنگ سوسائٹی گرانے کا کام شروع appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3apAoqJ
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box