لانچنگ پیڈز اور دراندازی کے بھارتی الزامات جھوٹے ہیں، پاکستان

 اسلام آباد: حکومت پاکستان نے کہا ہے کہ نام نہاد لانچنگ پیڈز قائم کرنے اور دراندازی کی کوششوں کے بھارتی الزامات جھوٹے اور من گھڑت ہیں۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پر نام نہاد لانچنگ پیڈز قائم کرنے اور دراندازی کی کوششوں کے بھارتی الزامات جھوٹے اور من گھڑت ہیں، یہ الزامات پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا کا حصہ ہیں، پاکستان ایسے  بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے۔

پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہے اور پاکستان پر الزامات لگا کر مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے، وہ ان الزامات کی آڑ میں فالس فلیگ آپریشن اور ایل او سی پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا چاہتا ہے، بھارتی جھوٹ بے نقاب کرنے کے لیے پاکستان نے صحافیوں انسانی حقوق کی تنظیموں اور آزاد مبصرین کو ایل او سی کا دورہ بھی کرایا۔

The post لانچنگ پیڈز اور دراندازی کے بھارتی الزامات جھوٹے ہیں، پاکستان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SrvRM2

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...