کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت ہمارے خدمت کے جذبے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش جارہی ہے، سندھ حکومت کے بروقت اقدامات سے پاکستان ووہان، اٹلی اور نیویارک بننے سے بچ گیا۔
پارٹی کے عہدے داروں کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ سندھ حکومت صرف ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے دی گئی گائیڈ لائن پر کام کررہی ہے، سندھ حکومت کے بروقت اقدامات سے پاکستان ووہان، اٹلی اور نیویارک بننے سے بچ گیا اور سندھ حکومت کے اقدامات کی پیروی کرکے دیگر صوبوں کو بھی صورت حال کو کنٹرول کرنے کا موقع ملا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے اور اس کے لیے ہم کسی بھی قربانی کے لیے تیار ہیں، وفاقی حکومت نے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو کوئی سہولت نہیں دی، وفاقی حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ تمام صوبوں کی مدد کرے۔
اجلاس میں مولا بخش چانڈیو، نفیسہ شاہ، چوہدری منور انجم، پلوشہ خان، قمرزمان کائرہ، چوہدری منظور، سعید غنی، حسن مرتضی، عاجز دھامرہ، سربلند خان جوگیزئی، نوابزادہ افتخار، روبینہ خالد، سعدیہ دانش، جاوید ایوب، ناصر شاہ، بیرسٹر عامر حسن، سسی پلیجو، سحر کامران اور نذیر ڈھوکی بھی اجلاس میں موجود تھے۔
وفاقی حکومت میڈیا کو دبانے اور ان کوششوں سے باز آ جائے، بلاول
دریں اثنا پریس کی آزادی کے عالمی دن کے موقع پر جاری کردہ اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ وفاقی حکومت میڈیا کو دبانے اور ان کوششوں سے باز آ جائے جن کے ذریعے وہ قومی میڈیا کو ذاتی پروپیگنڈا مشین بنانے پر تلی ہوئی ہے۔
چیئرمین پی پی نے کہا کہ تحریک انصاف کی فسطائیانہ حکومت کے دوران پریس کی آزادی کے متعلق پاکستان کی سالانہ درجہ بندی میں مسلسل تنزلی آرہی ہے، تحریک انصاف کی حکومت پہلے ہی دن سے میڈیا کی آزادی پر حملے کر رہی ہے۔
بلاول ںے مزید کہا کہ حکومت نے اپنے ناقدین کے ٹی وی شوز زبردستی بند کرادیے جبکہ دیگر کو نکال دیا گیا، جن پر ریاست مہربان ہے انہیں اپوزیشن کی جانب سے عوام کی خدمت کے لیے اٹھائے گئے کام و کاوشوں کی برائی کرنے کے لیے پروپیگنڈا کے ہتھیاروں کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
The post سندھ حکومت کے اقدامات سے پاکستان ووہان اور اٹلی بننے سے بچ گیا، بلاول appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2yZmegX
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box