اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ملازم عاطف محمود میں کورونا وائرس پازیٹو آنے کے بعد ہائیکورٹ کو بند کر دیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی رٹ برانچ کے ملازم عاطف محمود میں کورونا وائرس کا کیس پازیٹو آنے کے بعد ہائیکورٹ کو بند کر دیا گیا، فوری طور پر بلڈنگ خالی کرا کے ڈس انفیکشن اسپرے کرایا گیا اور پیر سے محدود اسٹاف کو عدالت آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے خود اپنی نگرانی میں اسپرے کرایا، پیر اور منگل کو انتہائی محدود سٹاف کو مکمل حفاظتی اقدامات کے ساتھ عدالت آنے کی ہدایت کی گئی جبکہ تمام دیگر برانچز کے سٹاف کو عدالت آنے سے روک دیا گیا ہے ۔
The post ملازم کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ بند appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bY0OiR
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box