شہری کو تاوان کیلیے اغوا کرنیوالے جعلی میجر سمیت 4 ملزم گرفتار

کراچی: رینجرز نے شہری کو تاوان کیلیے اغوا کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پاکستان رینجرز سندھ کو یکم مئی کو رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر اطلاع موصول ہوئی کہ 27 اپریل کو کچھ نامعلوم افراد جو کہ اپنے آپ کو انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکار بتارہے تھے، ان لوگوں نے ڈبل کیبن گاڑی میں علاقہ محمود آباد سے غلام شبیر کو اغوا کیا ہے، دو دن کے بعد اغوا کنندگان نے غلام شبیر کے رشتے داروں سے فون پر رابطہ کیا اور انٹیلی جنس ایجنسی کے جعلی میجر اسفند یا رکے نام سے اپنا تعارف کر وایا بعد ازاں جعلی میجر اسفند یا رنے غلام شبیر کی فیملی سے ملاقات کی اور رہائی کے عوض مبلغ 5 کروڑ روپے تا وان کی ڈیمانڈ کی، رینجرز اور پولیس سے رابطہ کرنے کی صورت میں مغوی کی جان کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں بھی دیں۔

پاکستان رینجرز سندھ کی انٹیلی جنس ٹیم نے اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے 2 مئی کو ایس آئی یو کی ٹیم کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مغوی غلام شبیر کو با حفاظت بازیاب کروا لیا، اغوا کاروں احمد شاہ عرف میجر اسفند یار عرف ارسلان ، سب انسپکٹر سی ٹی ڈی شیٹ کلرکمحمد ارشد ، ایکسائز ڈپارٹمنٹ کلفٹن کا سول انفارمر خرم وارث عرف بٹ، مغوی غلام شبیر کا بہنوئی شاہد خان عرف مٹھا کو گرفتار کر لیا، اغوا کنندگان سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ وہ اپنے آپ کو ان وارداتوں کے لیے ایکسائز، نیب، انٹیلی جنس بیورو اور دیگر انٹیلی جنس اداروں کے افسران کے طور پرمتعارف کر واتے تھے، مغوی غلام شبیر کے اغوا کرنے اور تاوان کی رقم وصول کرنے میں مغوی غلام شبیر کا بہنوئی شاہد خان عرف مٹھا بھی شامل تھا، گینگ کے سرغنہ احمد شاہ عرف میجر اسفند یار عرف ارسلان اور دوسرے گرفتار اغوا کنندگان سے مزید انکشافات کی توقع ہے،گینگ کے دو مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں،گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

عوام الناس سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لا ئن 1101،قریبی چیک پوسٹ یا رینجرز مددگار Whatsapp نمبر03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں،آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

 

The post شہری کو تاوان کیلیے اغوا کرنیوالے جعلی میجر سمیت 4 ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2z8oWjW

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...