راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل حالات سے نمٹنے کے لیے اللہ کی رحمت اور رہنمائی کے خواستگار ہیں۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے ’’آئی ایس پی آر ‘‘ کی جانب سے کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے پوری قوم کو عید الفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہم موجودہ چیلنجز سے عہدہ برآں ہونے کے لیے اللہ سے رہنمائی اور رحمت کے طالب ہیں۔
رواں برس عید اس موقع پر آئی ہے جب پوری دنیا کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے اور پاکستان میں بھی ایک ہزار سے زائد افراد جانوں کی بازی ہار گئے اور 54 ہزار سے زائد متاثر ہیں جب کہ لاہور سے کراچی پہنچنے والے پی آئی اے کے طیارے کے رہائشی علاقے پر گرنے سے 90 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے
ایسے کٹھن اور آزمائش کے وقت پر پاک فوج کے جوانوں کے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے روک تھام اور طیارہ حادثے میں امدادی کاموں میں پراول دستے کا کردار ادا کیا جس کے لیے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ خصوصی ہدایات بھی کی تھیں۔ طیارہ حادثے کے باعث ملک بھر میں عید سادگی سے منائی گئی۔
The post مشکل گھڑی میں اللہ کی رحمت اور رہنمائی کے لیے طالب ہیں، آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LVtSw4
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box