چینی اسکینڈل کی طرح آٹا اسکینڈل میں بھی بڑے بڑے نام سامنے آئیں گے، شیخ رشید

 راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چینی اسکینڈل کی طرح آٹا اسکینڈل میں بھی بڑے بڑے نام سامنے آئیں گے۔

لیاقت باغ راولپنڈی میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 31 جولائی تک وقت ہے اس کے بعد بڑی گرفتاریاں ہوں گی، 31 جولائی تک میرا دوست خطرے میں ہے، اب سافٹ وئیر بدلنے کا وقت نہیں رہا۔ چینی اسکینڈل کے بعد آٹا سکینڈل پر بھی فرانزک رپورٹ آئے گی، آٹا اسکینڈل نیب اور ایف آئی اے کے پاس جائے گا، بڑی تحقیقات ہورہی ہیں، چینی اسکینڈل کی طرح آٹا اسکینڈل میں بھی بڑے نام آئیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کے دوران رمضان المبارک خیر و عافیت سے گزر گیا، علماء کرام اور شہریوں نے نماز تراویح میں سماجی فاصلے برقرار رکھے، ٹرینوں میں بھی ایس او پیز پر عملدرآمد جاری ہے۔

The post چینی اسکینڈل کی طرح آٹا اسکینڈل میں بھی بڑے بڑے نام سامنے آئیں گے، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bRYh8Y

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...