3 دن تک موسم بہتر اور تیز ہوائیں چلیں گی

کراچی: عیدالفطر کے دوران شہرکا موسم بہتررہے گا ، معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35سے36ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے،شہر میں گذشتہ کئی روز سے ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کی وجہ سے گرم ومرطوب موسم برقرار ہے ، محکمہ موسمیات کی جانب سے عیدالفطرپرقدرے معتدل موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے،جس کے دوران معمول سے تیز سمندری ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے، چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفراز کے مطابق اگلے 4 روز کے دوران درجہ حرارت میں اضافہ ہونے کا امکان نہیں ہے،سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں بھی فعال رہیں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کے دوران زیادہ سے زیادہ پارہ 35سے36 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے،تاہم عید کے تین دنوں کے دوران اندرون سندھ کے اضلاع نواب شاہ،دادو،مٹھی،موہنجودڑو، چھور  ،سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں گرمی برقرارہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق عیدالفطر کے بعد بھی غیر معمولی طورپرتیزہوائیں چلنے کا سلسلہ برقراررہ سکتا ہے۔

جس کی دوران ہواؤں کی رفتار 50کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھ سکتی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو شہرکا زیادہ سے زیادہ پارہ 36.2ڈگری جبکہ کم سے کم 28ڈگری ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 69 اور شام کے وقت 59فیصد ریکارڈ ہوا،ہفتے کو سمندر کی جانب سے40کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں، آج (اتوار) کو شہر کا مطلع گرم ومرطوب جبکہ تندوتیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

The post 3 دن تک موسم بہتر اور تیز ہوائیں چلیں گی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Zwrrbe

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...