اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا کے خلاف بہتر حکمت عملی سے خوف کی فضا ختم ہو رہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں ملکی موجودہ صورت حال سمیت آئینی اور قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران کورونا وائرس کے پیش نظر عوامی ریلیف کے لیے حکومتی فیصلوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کنٹرول کے لیے سارے وسائل استعمال کر رہے ہیں، بہتر حکمت عملی کے تحت خوف کی فضا ختم ہو رہی ہے، سب سے بڑا چیلنج عام آدمی تک فوری ریلیف پہنچانا تھا، خوشی ہے کہ معاشی ٹیم نے بروقت ہنگامی ایکشن پلان ترتیب دیا، ملک میں معاشی عمل تیز کرنے کے لیے بڑے اقدامات کرنے جا رہے ہیں۔
The post کورونا کے خلاف بہتر حکمت عملی سے خوف کی فضا ختم ہو رہی ہے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2W1PPiV
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box