وزیر اعظم کا کینیڈین ہم منصب کو فون، کورونا وائرس صورت حال پر تبادلۂ خیال   

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کینڈین ہم منصب جسٹن ٹروڈو سے  ٹیلی فون پر ہونے والے رابطے میں کہا ہے کہ  ترقی پذٰیر ممالک کو وبا سے مقابلے میں مسائل کا سامنا ہے امید ہے کینیڈا قرضوں میں نرمی کے عالمی اقدام کی حمایت کرے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے کینڈین ہم منصب کو فون کرکے قیمتی جانوں کےضیاع پردکھ کااظہار کیا۔  کورونا وائرس وبا سے پیدا ہونے والی صورت حال اورباہمی دل چسپی کےدیگرامورپر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ  کورونا وائرس کی غیر معمولی  تباہی کی وجہ سےعالمی تعاون کی ضرورت ہے۔ ترقی پذیرممالک کوانفیکشن پرقابوپانےمیں دشواریوں کا سامنا ہے۔ امیدہےکینیڈاقرضوں میں نرمی کےعالمی اقدام کی حمایت کرےگا۔

گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کےشہریوں کی وطن واپسی پرتبادلہ خیال اور مشترکہ مفادکے امور پر پررابطےمیں رہنےپراتفاق  کیا۔ عمران خان نے کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کی صورتحال میں بھارت میں مسلمانوں کےساتھ امتیازی اور نفرت انگیز سلوک پرتشویش کااظہار کیا اورکینیڈین ہم منصب کومقبوضہ کشمیرکی صورتحال سے بھی آگاہ کیا

The post وزیر اعظم کا کینیڈین ہم منصب کو فون، کورونا وائرس صورت حال پر تبادلۂ خیال    appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SvCqx3

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...