ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع اور بلوچستان میں بھارت شر پسندوں سے رابطے میں ہے۔
ملتان میں نمازعید کے ادائیگی کے بعد شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت بلوچستان میں انتشار پھیلا رہا ہے، بھارتی جاسوس کلبھوشن بھی بلوچستان سے گرفتار ہوا تھا۔ خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقوں اور بلوچستان میں بھارت شر پسندوں سے رابطے میں ہے۔ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے اور ہمارا واضح پیغام ہے کہ اگر جارحیت ہوئی تو منہ توڑ جواب دیں گے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت امریکا کو کورونا سے بچاؤ سامان بطور تحفہ دیا ، اس کے علاوہپاکستان نے دوست ممالک کو ادویات بھی بھیجیں ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر میں آج بھی کرفیو ہے، کشمیریوں کو نماز کی اجازت نہیں، اہل کشمیر مظالم کا شکار ہیں اللہ انہیں سرخرو کرے۔ افغان طالبان نے عید پر سیز فائر کا اعلان کیا، افغانستان میں قیام امن کے لئے دعا گو ہیں۔
The post بھارت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں شر پسندوں سے رابطے میں ہے ، شاہ محمود قریشی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cU5eHQ
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box