محکمہ موسمیات کی عید کا چاند کل نظر آنے کی پیشگوئی

 اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شوال کا چاند کل 29 رمضان المبارک کو نظر آنے کے معمولی امکانات موجود ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کل 29 رمضان المبارک بروز ہفتہ کو ملک کے اکثر و بیشتر علاقوں میں مطلع صاف اور کہیں کہیں بادل رہنے کا امکان ہے، شوال کا چاند کل 29 رمضان المبارک کو نظر آنے کے معمولی امکانات موجود ہیں۔

یہ پڑھیں: محکمہ موسمیات کو عید کے چاند کی پیش گوئی سے روک دیا گیا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش آج جمعہ کی رات 10 بج کر 39 منٹ پر ہوگی، شوال کا چاند کل 29 رمضان کو نظر آنے کی صورت میں عید الفطر 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں شوال کے چاند سے متعلق اعلان

The post محکمہ موسمیات کی عید کا چاند کل نظر آنے کی پیشگوئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZsLCXy

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...