محکمہ صحت بلوچستان نے ڈیوٹی سے انکار پر 8 ملازمین کو معطل کردیا

کوئٹہ: محکمہ صحت بلوچستان نے کورونا وائرس کے دوران ذمہ داریاں نبھانے سے انکار پر 8 ملازمین کو معطل کردیا۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نے کہا ہے کہ ڈیوٹی سے انکار پر 8 ملازمین کو معطل کردیا ہے کیوں کہ انہوں نے کورونا وائرس کے دوران ذمہ داریاں نبھانے سے انکار کیا تھا۔

ڈی جی ہیلتھ بلوچستان کا کہنا ہے کہ حفاظتی سامان کی فراہمی کے باوجود طبی عملے کی فرائض سے غفلت المیہ سے کم نہیں ہے، کورونا کے خلاف طبی عملے کو بہادری سے جنگ لڑنی ہوگی، یہی طبی ملازمت کے ابتدائی حلف کا تقاضہ ہے۔

The post محکمہ صحت بلوچستان نے ڈیوٹی سے انکار پر 8 ملازمین کو معطل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Yt7Ckv

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...