حادثے کا شکار طیارے کے ملبے سے 3 کروڑ 16 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد

 کراچی: کراچی میں حادثے کا شکار طیارے کے ملبے سے 3 کروڑ روپے سے زائد جلے ہوئے جب کہ 16 لاکھ روپے سے زائد روپے صحیح حالت میں ملے ہیں۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق سندھ رینجرز نے طیارہ حادثے میں جاں بحق مسافروں کا سامان پی آئی اے حکام کے حوالے کردیا ہے، طیارے کے ملبے سے ملنے والے سامان میں موبائل فونز ، لیپ ٹاپ ، ٹیبلیٹ کمپویٹرز ، طلائی جیولری، الیکٹرونک سامان، گھریلو اشیا ، ہینڈ بیگز، سفری بیگز، لیڈیز اور جینٹس پرس ، پاسپورٹس اور سیگر قیمتی اشیاء شامل ہیں۔

طیارے کے ملبے سے 3 کروڑ24 ہزار300 روپے مالیت کے جلے ہوئے جب کہ 16 لاکھ 67 ہزار692 صحیح حالت میں پاکستانی کنرسی نوٹ ملے ہیں ، اس کے علاوہ ملبے سے 70 برطانوی پاؤنڈز اور 625 امریکی ڈالرز بھی ملے ہیں۔

The post حادثے کا شکار طیارے کے ملبے سے 3 کروڑ 16 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2AQSfbK

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...