کورونا کے مریض بھی ویسے ہی علاج کی توقع رکھتے ہیں جیسے کوئی اور، فواد چوہدری

جہلم: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کورونا کے مریض ویسے ہی علاج صحت اور امید کی توقع رکھتے ہیں جیسے کوئی بھی اور مریض۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کابینہ نے واضع ہدایت کی ہے کہ کورونا کے مریض ویسے ہی علاج صحت اور امید کی توقع رکھتے ہیں جیسے کوئی بھی اور مریض، لیکن ایسے واقعات ہوئے ہیں کہ جیسے کورونا کا مریض کوئی مجرم ہے۔ زبردستی تنہائی، رسیوں سے باندھنا، مرضی کے اسپتال اور ڈاکٹر سے علاج کی سہولت نہ دینا یہ کیا تماشا ہے؟

اس سے قبل فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک انٹرویو کا حصہ شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ جب یہ وائرس دنیا کے دوسرے ملکوں میں پھیلا تو کسی نے اسے مذہب یا مسلک سے منسلک نہیں کیا لیکن یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ پاکستان میں اسے مسلک سے منسلک کردیا گیا۔ کورونا کا کوئی مذہب ، مسلک یا شہریت نہیں، جہاں ہجوم ہوگا وہاں یہ پھیلے گا۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں کے اسپتالوں کی ایسی وڈیو سامنے آرہی ہیں جن میں طبی عملہ کورونا کے مشتبہ مریضوں کے ساتھ انتہائی غیر انسانی سلوک اختیار کررہا ہے۔

The post کورونا کے مریض بھی ویسے ہی علاج کی توقع رکھتے ہیں جیسے کوئی اور، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Uz2Tvi

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...