بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو بتدریج واپس لائیں گے، وزیر خارجہ

 اسلام آباد: وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو بتدریج واپس لائیں گے ۔

اپنے بیان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا بھر سے بہت سے پاکستانی بیرون ممالک سے وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔ ہماری پہلی ترجیح ٹرانزٹ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانا ہے. ہماری دوسری ترجیح ویزا ایکسپائر ہونے والے پاکستانی ہیں جبکہ ہماری تیسری ترجیح بیرون ملک مقیم پاکستانی اور زیر تعلیم واپسی کے منتظر طلباء کو واپس لانا ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ روز 17پروازیں بحال کرنے کی منظوری دی، ہم ان پاکستانیوں کو بتدریج واپس لائیں گے۔ 4 سے11اپریل تک کا بین الاقوامی پروازوں کے شیڈول کا اعلان کیا ہے، ہمیں ان تمام مسافروں کو ائیر پورٹ پر کورونا ٹیسٹنگ سے گزارنا ہے اس لیے ہم اپنی ٹیسٹنگ اور قرنطینہ کی استعداد کار کو بتدریج بڑھا رہے ہیں۔ پروٹوکول پر مکمل عملدرآمد ہو گا تو کراچی کے لئے بھی پروازیں کھولیں گے.

The post بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو بتدریج واپس لائیں گے، وزیر خارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bIY9J9

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...