کورونا کے معاملے پر کسی ملک یا عالمی ادارے نے ایک ڈالر بھی مدد نہیں کی، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کورونا کے معاملے پر کسی ملک یا عالمی ادارے سے کوئی مالی امداد نہیں ملی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق یوٹیوب وی لاگرز سے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا پوری دنیا کے لئے بڑا امتحان ہے، لیکن پاکستان کے حالات یورپ، امریکا اور برطانیہ سے بہت مختلف ہیں، لاک ڈاوٴن سے ہمارا کمزور طبقہ مشکل میں آگیا ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سےترسیلات زر رک گئی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مزدوروں کی مشکلات کی وجہ سے لاک ڈاؤن نہیں لگانا چاہتا تھا، 75  فیصد مزدور ہمارے پاس رجسٹرڈ نہیں ہیں، کورونا کی وجہ سے ملکی معیشت بری طرح متاثر ہوئی، ایسے وقت میں پاکستان کی کسی ملک یا عالمی ادارے نے ایک ڈالر بھی مدد نہیں کی،  صرف آئی ایم ایف نےقرضوں کی ادائیگی میں ریلیف دیا۔

عمران خان نے کہا کہ لوگ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کررہے ہیں اور جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں، کرپشن سے پیسہ بنانے والے آزاد میڈیا سے خوفزدہ ہیں، کوئی کتنا بھی جھوٹ بولےآخرکارعوام سچ ڈھونڈلیں گے، پی ٹی آئی ملک میں سب سے پہلے سوشل میڈیااستعمال کرنیوالی جماعت ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کب ختم ہوگا، اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا، آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن کھول رہے ہیں تاہم اس میں وقت لگے گا،  آئی ایس آئی اور دیگر ایجنسیوں سے اس معاملے پر مشاورت کی ہے،  آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم کی طرف جا رہے ہیں، آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم سے مریضوں اور مقامات کی نشاندہی ہوسکے گی۔

 

 

The post کورونا کے معاملے پر کسی ملک یا عالمی ادارے نے ایک ڈالر بھی مدد نہیں کی، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2S5buEd

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...