لاک ڈاؤن کے دوران کئی علاقوں میں دکانیں کھلی رہیں

کراچی: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن کے نویں روز شہرکے کچھ علاقوں میں سناٹارہا جبکہ بعض علاقوں میں پان سگریٹ اوردیگر اشیاکی دکانیں نویں روز بھی کھلی رہیں۔

سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے شہرقائد میں15روز کے لیے لگایا گیا لاک ڈاؤن نویں روز بھی جاری رہا ،شہرکے تمام کاروباری مراکز، دفاتر، تفریح گاہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہی جبکہ اسپتالوں کے اطراف قائم فارمیسیز24 گھنٹے اوردودھ کی دکانیں صبح 8 سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں۔

اس موقع پر شہر کی مرکزی شاہراہوں سمیت ملحقہ سڑکوں پر رکاوٹیں لگائے پولیس ورینجرز اہلکار ضروری کاموں سے باہر آنے والے شہریوں کو احتیاطی تدابیراختیار کرنے کی ہدایت کرتے دکھائی دیے۔

دوسری جانب پولیس کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہری اندرونی علاقوں میں لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑانے میں مصروف رہے، سرجانی، بلدیہ، ملیر، کورنگی، لیاقت آباد، لیاری میں غیرضروری اشیاکی دکانیں کھلی رہیں۔

متعدد مقامات پر پولیس لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کی مبینہ پشت پناہی بھی کرتی نظرآئی اور لسبیلہ کی مرکزی شاہراہ پر پان، سگریٹ کی دکانیں 9ویں روزبھی کھلی رہیں اورانھیں کسی نے بند نہیں کرایا۔

 

The post لاک ڈاؤن کے دوران کئی علاقوں میں دکانیں کھلی رہیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39Ap3S5

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...