قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں 5.42 فیصد تک کمی

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں 1.60 فیصد سے 5.42 فیصد تک کمی کردی ہے۔

محکمہ قومی بچت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی نئی شرح کا اعلان کردیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، نئی شرح منافع کا اطلاق 24 اپریل2020 سے کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 10.40 فیصد سے کم کرکے 8.54 فیصد، 10 سالہ پینشنر بینیفٹس اکاونٹس، بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 12.24 فیصد سے کم کرکے 10.32 فیصد، 5 سالہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 10.56 فیصد سے کم کرکے 8.28 فیصد جب کہ سرٹیفکیٹس اور اکاؤنٹس پر منافع کی اوسط شرح 11.13 فیصد سے کم کرکے8.10 فیصد کردی ہے۔

دوسری جانب سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 8.60 فیصد سے کم کرکے7 فیصد،شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس میں 3 ماہ کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 12.76 فیصد سے کم کرکے 7.80 فیصد، 6 ماہ کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 12.60 فیصد سے کم کرکے7.50 فیصد اور 12 ماہ کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 12.37فیصد سے کم کرکے6.95 فیصد کردی گئی ہے۔

The post قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں 5.42 فیصد تک کمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XZNQwD

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...