اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سال نو کی آمد کے حوالے سے کہا ہے کہ نیا سال قومی ترقی، معاشی استحکام، عوامی فلاح اور خصوصاً عام آدمی کی خوشحالی کا سال ہو گا۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا نیا سال قومی ترقی، معاشی استحکام، عوامی فلاح اور خصوصاً عام آدمی کی خوشحالی کا سال ہوگا۔ پاکستان کے عوام نے جن مشکل حالات کا سامنا کیا اب ان کی زندگیوں میں خوشیوں، خوشخبریوں اور خوشحالی کا وقت آرہا ہے۔ انشاءاللہ ان کی امیدیں اور امنگیں پوری ہوں گی۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا وزیراعظم عمران خان نے مشکل اور جراتمندانہ فیصلوں سے ملکی معیشت درست سمت پر ڈال دی ہے۔ ان فیصلوں کے ثمرات آنے والے ماہ و سال میں عوام تک پہنچیں گے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ نیا سال پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والوں کے لیے امن اور سلامتی لائے۔ آمین۔
The post نیا سال قومی ترقی، معاشی استحکام اورعام آدمی کی خوشحالی کا سال ہو گا، فردوس عاشق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2u6GzOJ
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box