کراچی: کراچی سمیت سندھ بھر میں سردیوں کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی یخ بستہ ہوائیں دوبارہ چلنے لگیں اور سردی نے شدت اختیار کرلی۔
چھٹیوں کے بعد سال نو پر یکم جنوری سے شہر بھر کے محکمہ تعلیم سندھ کے ماتحت اسکول اور کالج کھول دیے گئے ہیں، یکم جنوری کو یخ بستہ تیز ہواؤں سے لڑتے ہوئے بچوں کا اسکول جانا مشکل ہوگیا۔
اسکول آنے والے بچوں کا کہنا تھا کہ شدید سردی میں بستر سے نکلنے کا دل نہیں کرتا لیکن امی کی ڈانٹ کے خوف سے اٹھنا پڑتا ہے، حالانکہ معلوم ہے کہ آج بچے اور ٹیچر بھی کم ہوں گے۔ سردی اتنی شدید ہے کہ ٹیچر کلاس میں آنے سے گریز کریں گی ان کا ہمیشہ کی طرح یہی کہنا ہوگا کہ ایک دو دن میں جب مزید کچھ بچے آئیں گے تو کلاس شروع کریں گے اتنے کم بچوں کو پڑھایا تو بیشتر بچوں کی پڑھائی ادھوری رہ جائے گی اور انھیں دوبارہ پڑھانا پڑجائے گا بچوں کے والدین نے وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ چھٹیوں میں اضافہ کردیا جائے۔
The post کپکپاتے ہوئے اسکول آئے، بستر سے نکلنے کا دل نہیں کرتا، طلبہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2MMAqxI
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box