کراچی: پرانا حاجی کیمپ ٹمبر مارکیٹ میں ایک اور4منزلہ مخدوش عمارت سامنے آگئی۔
آل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے عمارت کی نشاندہی کرتے ہوئے عمارت کے کسی بھی وقت منہدم ہوجانے کے باعث جانی و مالی نقصان ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔
پرانا حاجی کیمپ رنچھوڑ لائن ٹمبر مارکیٹ میں بندوق والاروڈ پر ایک اور گراوئنڈ پلس 4منزلہ مخدوش عمارت سامنے آگئی ہے حالت مخدوش ہونے کے باوجود عمارت کوخالی نہیں کرایا گیا، عمارت کے پلرز اور دیواروں میں گہری دراڑیں پڑ گئی ہیں جس کی وجہ سے عمارت کے کسی بھی وقت منہدم ہوسکتی ہے جبکہ عمارت سے متصل عمارتوں کو بھی نقصان پہنچنے کاخدشہ ہے۔
آل پاکستان ٹمبر ٹریڈرزایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد شرجیل گوپلانی نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ مخدوش عمارت 2004 میں تعمیر ہوئی تھی جس میں 8 فلیٹس اور محنت کش افراد رہائش پذیر ہیں، عمارت کی حالت انتہائی مخدوش ہے اور اس حوالے سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو بھی آگاہ کرچکے ہیں لیکن ان کی جانب سے اب تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے نہ ہی کوئی ٹیم اب تک عمارت کا جائزہ لینے یہاں پہنچی ہے، خدانخواستہ اگر عمارت گرگئی تو بڑا جانی اورمالی نقصان ہوگا۔
انھوں نے بتایاکہ عمارت غیر قانونی طور فٹ پاتھ پر تعمیرکی گئی ہے جس کو مسمار کیا جاناچاہیے، حکام بالا کسی حادثے کا انتظارکرنے کے بجائے فوری طور پر اقدامات کریں، مکینوں کا کہنا تھا کہ حکام بالا نوٹس لیں، متعلقہ افسران فوری ایکشن لیں تاکہ کسی بھی قسم کے مالی یا جانی نقصان سے بچا جاسکے۔
The post ٹمبر مارکیٹ میں ایک اور مخدوش عمارت، درجنوں زندگیاں داؤ پر لگ گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2MIPs7u
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box