لڑکی کی نازیبا ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

ایف آئی اے نے منڈی بہاوالدین میں کاروائی کرکے لڑکی کو نازیبا ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ 

ایف آئی اے حکام کے مطابق سائبر کرائم ونگ نے گوجرانوالہ کے علاقے منڈی بہاوالدین میں کارروائی کرکے لڑکی کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا، ملزم نے لڑکی کی نازیبا ویڈیوز بنارکھی تھیں اور وہ اسے بلیک میل کرکے پیسے بٹور رہا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق اٹلی میں مقیم ملزم عمر حیات کی بہاؤالدین کی رہائشی لڑکی سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی، ملزم لڑکی سے ملنے پاکستان آگیا اور شادی کا جھانسہ دے کر اس کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنائیں، اور بعد میں لڑکی کو بلیک میل کرکے 3 لاکھ روپے بھی وصول کیے، تاہم جب اس نے مزید 5 لاکھ روپے کا تقاضا کیا تو لڑکی نے گھر والوں کو بتا دیا، جس پر گھر والوں نے ایف آئی اے سے رابطہ کیا، اور ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

The post لڑکی کی نازیبا ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3EdrVo6

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...