لاہور: گارڈن ٹاؤن پولیس نے 15 کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن عمران انوار کے مطابق متاثرہ خاتون اپنے خاوند کے انتظار میں کھڑی تھی، تو ملزم نے لفٹ دینے آفر کی، خاتون کے انکار پر دست درازی کی اور ہراساں کیا۔ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن صاعد عزیز نے کہا کہ خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے، خواتین کو ہراساں کرنا ناقابل برداشت فعل ہیں، ملزمان کو قرارواقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔
The post سڑک پر کھڑی خاتون کو لفٹ دینے کی آفر کرنے پر ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pmVpK7
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box