بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے جانوروں کی آلائشوں سے گھی و کھانے کا تیل اور مضر صحت آئس کریم بنانے والی فیکٹریوں پر جرمانے عائد کردیے۔
صوبائی وزیر خوراک سردار عبدالرحمان کھیتران کی ہدایت پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی زونل ٹیم نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے جانوروں کی آلائشوں سے گھی و کوکنگ آئل تیار کرنے والی 2 فیکڑیوں پر چھاپے مارے، جہاں بڑی مقدار میں جانوروں کی خراب چربی اور اندرونی اعضا کی مدد سے کھانے کا تیل اور گھی تیار کیا جا ریا تھا۔
فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے برآمد شدہ خراب چربی، آلائشوں اور ان سے تیار شدہ کھانے کے تیل اور گھی کی بڑی مقدار کو ضائع کردیا۔ جبکہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر دونوں پروڈکشن یونٹس پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
دوسری کارروائی میں زونل ڈائریکٹر شرافت الدین کی سربراہی میں بننے والی ٹیم نے ناقص و مضر صحت اجزاسے آئس کریم وقلفی تیار کرنے والی 3 فیکٹریوں پر بھی جرمانہ کردیا، اوران فیکٹریوں سے برآمد ہونے والی آئسکریم، قلفیوں، فوڈ کلرز، فلیورز و ملاوٹی دودھ بھی تلف کردیا۔
اس بارے میں صوبائی وزیرخوراک سردار عبدالرحمان کھیتران کہنا ہے کہ عوام کو معیاری اشیا کی فراہمی یقینی بنانا بلوچستان فوڈاتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ عوام کو خالص اور معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اورنہ ہی اس کام میں ملوث افراد کے ساتھ کسی قسم کی رعایت برتی جائے گی۔ ملاوٹی و مضر صحت خوراک تیار و فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
The post محکمہ خوراک کی جانوروں کی آلائش سے گھی اور تیل بنانے والوں کیخلاف کارروائی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3zDwS7j
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box