متوقع طوفانی بارشیں؛ کراچی ایئرپورٹ پر الرٹ جاری کردیا گیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ایئرپورٹ پر بارشوں سے نمٹنے کے لیے الرٹ جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر میں گرج چمک کے ساتھ متوقع طوفانی بارشوں کے پیش نظرسول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ایئرپورٹ پر بارشوں سے نمٹنے کے لیے الرٹ جاری کردیا ہے۔ ایئرپورٹ مینیجر جناح ٹرمینل عمران خان کے احکامات پر طوفانی بارشوں سے نمٹنے کے لیے ایئرپورٹ کی حدود میں موجود جہازوں کو محفوظ جگہ پر پارک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ہدایات کے مطابق چھوٹے جہازوں کے ساتھ وزن باندھا جائے تاکہ طوفانی ہواؤں کے سبب وہ دیگرطیاروں سے نہ ٹکرائیں، جب کہ رن وے اور ایپرن ایریاز پر محفوظ فضائی آپریشن کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔

بارشوں کے دوران ایئرپورٹ کے اطراف حشرات الارض کی آمد کے باعث پرندوں کے آنے کا اندیشہ ہوتا ہے، جہازوں کی محفوظ لینڈ نگ اور ٹیک آف کے دوران پرندوں کو دور رکھنے کے لیے برڈ شوٹرز تعینات کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

The post متوقع طوفانی بارشیں؛ کراچی ایئرپورٹ پر الرٹ جاری کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38CweuN

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...