میڈیا تاریخ میں اتنا آزاد کبھی نہیں ہوا جتنی آزادی ہم نے دی، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جس طرح ہم نے میڈیا کو آزاد چھوڑا ہے، پاکستان کی تاریخ میں کبھی میڈیا اتنا آزاد نہیں ہوا۔

ڈیجیٹل میڈیا ڈیولپمنٹ پروگرام کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا ڈیجیٹل میڈیا کی طرف جارہی ہے، نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل میڈیا ڈیولپمنٹ پروگرام کےآغاز پر بہت خوشی ہوئی، نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، نوجوان بڑے اہداف کی تکمیل کیلیے کوشاں رہیں، محنت کرنے والا شخص ہمیشہ آگے نکل جاتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صحافت میں جھوٹی خبر والا زیادہ دیر پائیدار نہیں ہوسکتا، ہماری حکومت چاہتی ہے کہ سچ لکھیں، جس طرح ہم نے میڈیا کو آزاد چھوڑا ہے، پاکستان کی تاریخ میں کبھی میڈیا اتنا آزاد نہیں ہوا، ہمیں سب سے بڑا مسئلہ فیک نیوز اور پراپیگنڈے سے ہے جب کہ مجھ پر تنقید کریں تو سچی تنقید کریں۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آج خیبرپختونخوامیں ہرشخص کے پاس صحت کارڈ ہے، حکومت نے سڑکوں پرسونے والوں کیلیے پناہ گاہیں بنائیں، بھیک مانگ کر، امداد لیکرکبھی کوئی قوم عظیم نہیں بن سکتی، خاص لوگوں کی چوری معاف کرنا این آراو ہے۔

The post میڈیا تاریخ میں اتنا آزاد کبھی نہیں ہوا جتنی آزادی ہم نے دی، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3AHv79A

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...