خیبر پختون خوا میں 900 افراد ڈینگی کا شکار

 پشاور: صوبہ بھر میں 900 افراد ڈینگی کا شکار ہوگئے۔

کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے ڈینگی کے اعدادوشمار کے متعلق ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے صوبہ خیبرپختون خواہ میں اس وقت 900 مریض رجسٹرڈ ہیں جن میں 428 مریض پشاور ڈویژن میں رجسٹرڈ ہیں جن میں سے پشاور میں 150 خیبر میں 124، نوشہرہ میں 200 اور چارسدہ میں 4 مریض ہیں اوران کا علاج مقامی اسپتالوں میں جاری ہے، باقی اعداد وشمار مفروضوں پر مبنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پشاور ڈویژن میں وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ کے احکمات پر پشاور ڈویژن میں ڈینگی کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے اور امید کرتے ہیں کہ جلد ہی ڈینگی پر قابو پالیا جائے گا۔

The post خیبر پختون خوا میں 900 افراد ڈینگی کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3o5T47k

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...