ایف سی بلوچستان ساؤتھ نے خاران میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی بلوچستان نے خاران میں دہشت گردوں کی موجودگی پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جیسے ہی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا ، دہشت گردوں نے ٹھکانے سے بھاگنے کے لیے فائرنگ کردی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 6 دہشت گردمارے گئے، مارے جانے والے دہشت گردوں میں 2 کمانڈر گل میر عرف پلن اور کلیم اللہ بولانی بھی شامل ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی برآمد کیا۔
The post ایف سی کا بلوچستان کے علاقے خاران میں آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XX25Vt
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box