راولپنڈی: آزاد کشمیر میں الیکشن ڈیوٹی پر مامور فوج کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا جس کے باعث چار فوجی جوان شہید اور تین زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں الیکشن ڈیوٹی پر مامور فوج کی ایک گاڑی گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں چار فوجی جوان شہید اور تین زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ لسوا کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا، گاڑی کا سویلین ڈرائیور بھی حادثے میں شدید زخمی ہوا ہے۔
The post آزاد کشمیر میں فوج کی گاڑی کھائی میں گرنے سے چار جوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3BF0tP9
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box