آزاد کشمیر میں حکومت بنانے جارہے ہیں اورسندھ میں بھی جلد ہماری حکومت ہوگی، شیخ رشید

 راولپنڈی: شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں حکومت بنانے جارہے ہیں اورسندھ میں بھی جلد ہماری حکومت ہوگی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے لال حویلی کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر میں حکومت بنانے جارہی ہے، سندھ میں بھی جلد حکومت بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنڈی شہر نے ثابت کیا کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہے، الیکشن میں پہلی بار تحریک انصاف پنڈی میں جیتی جب کہ کیش گروپ ہار گیا اور بلا جیت گیا، اب شہر کو ترقی دیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ جو کہتے تھے کشمیری ہیں، کیا تمہارا ڈومیسائل کشمیرکا ہے، نواز شریف اور مریم نواز کا کشمیر سے کیا تعلق، ان کے خاندانی سرٹیفکیٹ پیش کر سکتے ہیں جب کہ عمران خان کشمیر کی آزادی کا کیس لڑے گا اور اس کا دنیا میں ڈنکا بجائے گا۔

The post آزاد کشمیر میں حکومت بنانے جارہے ہیں اورسندھ میں بھی جلد ہماری حکومت ہوگی، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3BOe07l

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...