گجرانوالہ: پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری رہنما عطا اللہ تارڑ کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گجرانوالہ کے علاقے علی پور چٹھہ میں عطا اللہ تارڑ سمیت متعدد رہنماؤں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، عطا تارڑ علی پور چھٹہ میں گرفتار کارکنوں کی رہائی کے لیے گئے تھے، ووٹ چوروں کے خلاف مزاحمت پر ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عطا اللہ تارڑ کی گرفتاری حکومت کی شدید بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، عطا اللہ تارڑ اور دیگر گرفتار پارٹی کارکنان کو فی الفور رہا کیا جائے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کے مطابق ن لیگ والوں نے پولیس پر حملہ کیا، پولیس نے قانون کے مطابق عطا اللہ تارڑ کو حراست میں لیا ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر و اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے عطا اللہ تارڑ کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔
The post مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطااللہ تارڑ کو پولیس نے گرفتار کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rA4wHT
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box