صوبے میں حالیہ كورونا صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، ترجمان بلوچستان حكومت

 کوئٹہ: بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے كہا ہے كہ صوبے بھر میں حالیہ كورونا صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے اور اگر ہم نے احتیاطی تدابیر اختیار نہ كی تو صورتحال بہت خراب ہو جائے گی جس پر قابو پا نا مشكل ہو جائے گا۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے كہا كہ مكران ڈویژن میں كورونا كے بڑھتے ہوئے كیسز كی صورتحال ہمارے لیے لمحہ فكریہ ہے، حكومت نے شروع دن سے كورونا كی روک تھام كے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے ہیں، اس ضمن میں عوام میں شعور و آگاہی كے حوالے سے مختلف ذرائع سے مہم چلائی گئیں جس كے ماضی میں خاطر خواہ نتائج آئے جس كی بدولت صوبے بھر میں  كورونا كے كیسز میں كمی آئی اور یہ صرف عوام كی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار كر نے اور حكومتی سطح پر مؤثر اقدامات اٹھانے سے ہوا ہے۔

انہوں  نے كہا كہ اب بھی عوام كو چاہیے كہ وہ حكومت كی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل كریں  تاكہ ہم صوبے اور ملک كو اس چوتھی اور خطرناک لہر سے محفوظ ركھ سكیں۔

لیاقت شاہوانی نے كہا كہ اگر اسی طرح كورونا كیسز میں  اضافہ ہوتا رہا تو حكومت كو مجبوراً سخت اقدامات اٹھانے پڑیں گے، لہذا عوام كو چاہیے كہ وہ حكومتی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل كریں تاكہ وہ خود بھی محفوظ رہیں اور اپنے خاندان كو بھی محفوظ ركھیں۔

ترجمان حكومت بلوچستان نے كہا ہے كہ كورونا وائرس كے پھیلاؤ كو روكنے میں حكومتی اقدامات اس قدر اہمیت نہیں ركھتے جب تک عوام كا تعاون نہ ہو عوام میں  كورونا كے حوالے سے مكمل آگہی آگئی ہے اس كے لئے ہم سب كو كورونا ویكسین لگوانے كے لیے لوگوں  كو راغب كرنا ہو گا۔

انہوں نے كہا كہ صوبے میں كورونا ویكسین حكومتی قائم كردہ مراكز میں  وافر مقدار میں  موجود ہے، ہمیں چاہیے كہ ہم خود بھی ویكسین كرائیں اور اس كے لیے اپنے خاندان كے افراد دوست احباب اور رشتہ داروں  كو بھی راغب كریں كہ وہ بھی ویكسین كرائیں ۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ ماہرین صحت و عالمی ادارے كی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے كہ كرونا كا خاتمہ جلد ممكن نہیں  اور اس كا دورانیہ طویل ہو سكتا ہے اس لیے اس كے لیے تمام احتیاطی تدابیر اور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

انہوں  نے عوام سے اپیل كی ہے كہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں  قائم مراكز صحت میں  جاكر كورونا سے بچاؤ كی ویكسین لازمی كرائیں  اور وہ اپنی طرز زندگی میں  كورونا ایس او پیز كو اپنانا شروع كریں  تاكہ ہم اس كے عادی ہو سكیں۔

The post صوبے میں حالیہ كورونا صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، ترجمان بلوچستان حكومت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TzFk7P

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...