لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے کہا ہے میں نے نتائج تسلیم نہیں کیے ہیں اور نا کروں گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں نے تو 2018 کے نتائج بھی تسلیم نہیں کیے نا اس جعلی حکومت کو مانا ہے، ورکر اور ووٹرز کو شاباش دی ہے جب کہ اس بے شرم دھاندلی پر کیا لائحہ عمل ہو گا، انشاءاللہ جماعت جلد فیصلہ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں :آزاد کشمیر انتخابات؛ پولنگ کے دوران مریم نواز سوشل میڈیا پر سرگرم
اس سے قبل مریم نواز نے ٹویٹ میں کہا کہ (ن) لیگ نے بہت اچھا الیکشن لڑا ہے، سخت مقابلہ کیا ہے۔ ریاست اور طاقت کے تمام سینٹرز اور دھاندلی کا یوں مقابلہ کرنا آسان نہیں ہے، میں (ن) لیگ کے تمام ووٹرز اور ورکروں کو ان کی جرت اور بہادری پر شاباش دینا چاہتی ہوں، مجھے ان پر دل سے فخر ہو رہا ہے۔
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ میں بالکل مایوس نہیں ہوں، مسلم لیگ (ن) نے ایک دھاندلی زدہ الیکشن میں بھی بہترین مقابلہ کیا ہے اورشیم پیج کو بہت ٹف ٹائم دیا ہے، کسی بھی منصفانہ الیکشن میں یہ (ن) کے سامنے کھڑے بھی نہیں ہو سکتے، انشاءاللہ خوشی کی بات یہ ہے کہ (ن) کشمیر میں ایک عوامی طاقت کے طور پر ابھری ہے اور جاگ رہی ہے۔
The post میں نے نتائج تسلیم نہیں کیے اور نا کروں گی، مریم نواز appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3y4t2Dn
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box