پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں ترقی وخوشحالی کی نئی راہیں کھولنےجارہی ہے، فردوس عاشق

سیالکوٹ: وزیر اعلیٰ پنجاب کی سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں ترقی وخوشحالی کی نئی راہیں کھولنےجارہی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آج اہلیان آزاد کشمیر کی تقدیر بدلنےکادن ہے۔ پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں ترقی و خوش حالی کی نئی راہیں کھولنے جارہی ہے۔ اُس پار کے کشمیریوں نے جس طرح وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کیا اورانہیں اپنا سفیر بنایا آج اِس پار کے کشمیری بھی اپنے کپتان کوسرخرو کرنے جا رہے ہیں۔ کشمیر صرف کپتان کا ہوچکا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کپتان کشمیریوں کی آن، شان اور جان بن چکے ہیں۔ آج آزاد کشمیر میں باری باری کا کھیل کھیل کر لوٹ مار کرنے والے مافیاز کے بت پاش پاش ہونے جا رہے ہیں۔ کشمیری آج مودی کے یار کو نشان عبرت بنارہے ہیں۔ کشمیرکے ووٹرز کا رجحان صرف پی ٹی آئی کی طرف ہے۔ آزاد کشمیر میں آج بلا ہی بلا نظر آرہا ہے۔

The post پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں ترقی وخوشحالی کی نئی راہیں کھولنےجارہی ہے، فردوس عاشق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3Bw3T6K

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...