ہرنائی میں کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4 کان کن جاں بحق ہوگئے۔
مائنز انسپیکٹر کے مطابق ضلع ہرنائی میں کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کے اندر کام کرنے والے 4 کان کن پھنس گئے جن کی ریسکیو آپریشن کے بعد لاشیں نکال لی گئیں۔
واضح رہے کہ کوئلے کی کان کنی بلوچستان کی بڑی صنعتوں میں سے ایک ہے اور صوبے کے مختلف علاقوں میں ساڑھے 400 سے زائد کوئلے کی کانیں ہیں، کانوں میں گیس بھرنے کے باعث حادثات کے واقعات معمول ہیں۔ پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے مطابق ملک میں کانوں کے حادثات میں سالانہ اوسطاً 200 ہلاکتیں ہوتی ہیں۔
The post ہرنائی؛ کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4 کان کن جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3BFrEJw
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box