مکان کے لیے بھتیجے کے ہاتھوں چچا، چچی اور 3 کزن قتل

 پشاور: سربند میں بھتیجے نے 3 مرلے مکان کے تنازعے پر غریب چھولے فروش چچا ، چچی اور ان کے 3 بچوں کو قتل کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے سربند اخون آباد کے رہائشی کرم شاہ ، اس کی بیوی ، دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کو قتل کردیا گیا ، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس پی صدر ڈویژن وقار خان کا کہنا ہے کہ کرم شاہ کا اپنے 3 مرلے کے مکان کی ملکیت پر خاندان سے تنازع چل رہا تھا۔ واقعے میں مقتول کرم شاہ کا سگا بھتیجا مخارف ملوث ہے، جو گزشتہ رات کرم شاہ کے گھر آیا۔ مکان کی ملکیت کے حوالے سے ہی ان میں تلخ کلامی ہوئی اور اس نے پانچوں کو قتل کردیا۔ واقعے کی ایف آئی درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

The post مکان کے لیے بھتیجے کے ہاتھوں چچا، چچی اور 3 کزن قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3qK9bWt

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...