پبلک ٹرانسپورٹ بندش، شہریوں نے چور راستے اپنا لیے

راولپنڈی: ملک بھر میں کورونا کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹرانسپورٹ اڈوں کی مسلسل بندش کے باعث شہریوں نے اپنے آبائی علاقوں میں جانے کے لیے چور راستے اپنا لئے ہیں اور منہ مانگا کرایہ دے کر دیگرشہروں سے آبائی گھر جانا شروع ہوگئے ہیں۔

مختلف شہروں سے گندم،سبزیاں،پھل اور اشیائے خورد و نوش لانے والی گڈز ٹرانسپورٹ میں سفر کرتے ہیں جس کا لاہور سے راولپنڈی کے لیے فی سواری کرایہ 600 روپے،فیصل آباد سے راولپنڈی 500 روپے، راولپنڈی سے پشاور 350 روپے،راولپنڈی سے ملتان اور ملتان سے راولپنڈی1200روپے وصول کیا جاتا ہے،منی ایمبولینسوں میں بھی 3سے4سواریاں آسانی کے ساتھ لائی لے جائی جارہی ہیں،پولیس کی بھی راستہ میں مٹھی گرم کر دی جاتی ہے۔

گڈز ٹرانسپورٹ کے ڈرائیوروں ریاض گل،اختر خان،دلاور عباسی نے رابطہ پر بتایا کے سواریاں خود مجبور کرتی ہیں اکثر نے ضروری کام کاج کے لئے آنا جانا ہوتا ہے اس سے ہماری دیہاڑی بھی بن جاتی ہے مسافر بھی خوش اور ہم بھی خوش رہتے ہیں جبکہ دو مسافروں ارجمند شاہ اور ناصر نے بتایا کے انہوں نے ضروری کام کے لئے گھر راولپنڈی آنا تھا،والد بھی شدید بیمار تھے اس لئے سبزی گاڑی کا سہارا لیا، 600 روپے ادا کر کے اطمینان کے ساتھ گھر پہنچ گئے ہیں۔

 

The post پبلک ٹرانسپورٹ بندش، شہریوں نے چور راستے اپنا لیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2zaq1b8

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...