بغض سے مجبور(ن) لیگ چینی کمیشن رپورٹ سے کیڑے نکال رہی ہے، فیاض الحسن چوہان

 لاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان سے اپنے دائمی بغض سے مجبور (ن) لیگ چینی کمیشن کی رپورٹ سے کیڑے نکال رہی ہے۔

چینی بحران کمیشن کی رپورٹ پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے بیانات پر وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے رد عمل میں کہا کہ پاکستان میں پہلی دفعہ کسی میگا اسکینڈل کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لائی گئی ہے، کیا ہی اچھا ہوتا اگر (ن) لیگ اس بات پر وزیرِ اعظم عمران خان کو خراجِ تحسین پیش کرتی، عمران خان سے اپنے دائمی بغض سے مجبور (ن) لیگ رپورٹ سے کیڑے نکال رہی ہے۔ دراصل (ن) لیگ کو عید کے بعد شہباز شریف کی گرفتاری نظر آ رہی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ چینی بحران کی رپورٹ منظرعام پر لانے کا واویلا کرنے والے چاہتے ہیں نتائج بھی انہی کی مرضی کے ہوں۔ زرداری خاندان کے اومنی گروپ، مراد علی شاہ اور شہباز شریف نے آٹا چینی اسکینڈل سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا۔ شہباز شریف نے حسب سابق چور بازاری اور دو نمبری میں پہلا نمبر حاصل کیا ہے اس رپورٹ کے تناظر میں کرپٹ ٹولے کے برے دن آنے والے ہیں۔

The post بغض سے مجبور(ن) لیگ چینی کمیشن رپورٹ سے کیڑے نکال رہی ہے، فیاض الحسن چوہان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cUIpUx

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...