وزیراعظم عمران خان کا طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دیدیا۔ 

وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں پی آئی اے حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ اداروں کو ریلیف، ریسکیو اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کی ہدایت کی جب کہ وزیراعظم نے طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وہ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک سے رابطے میں ہیں جو کراچی روانہ ہوچکے ہیں۔

واضح رہے لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس میں جہاز عملے سمیت 100 سے زائد افراد سوار تھے۔

The post وزیراعظم عمران خان کا طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2yulCQw

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...