وزیر سائنس فواد چوہدری نے کل عید کا اعلان کردیا

 اسلام آباد: وزیر سائنس اینڈ وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے مطابق کل پاکستان میں عیدالفطر ہوگی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مذہبی تہوار کے موقع پر ہمیشہ چاند کا تنازعہ رہتا ہے تاہم اب سائنسی ترقی سے چاند دیکھنے کا مسئلہ حل ہوگیا ہے، مذہبی تہواروں کو تنازع کے بجائے یکجہتی کا باعث ہونا چاہیے، 1974 میں رویت ہلال کمیٹی بنی تھی، امید تھی مسئلہ حل ہوگا مگر رویت ہلال کمیٹی ہمیشہ تنازعات کا شکار رہی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ چاند کو زمین کے گرد چکر مکمل کرنے میں 29دن سے کچھ زیادہ لگتاہے، سورج کی روشنی میں چاند نظر نہیں آتا جب کہ چاند کی اونچائی 6.5 ڈگری ہونی چاہیے، سورج غروب ہونے اور چاند نکلنے میں 38منٹ کا فرق ہونا چاہیے، چاند نظر آنے کا کم سے کم زاویہ 9ڈگری کا ہونا چاہیے جب کہ 22مئی کی رات 10 بجکر 39منٹ پر شوال کے چاند کی پیدائش ہوچکی ہے۔

وزیر سائنس وٹیکنالوجی نے کہا کہ آج غروب آفتاب کے بعد دوربین سے چاند واضح نظر آجائے گا، سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، جیوانی، پسنی میں چاند 7 بج کر 36 منٹ سے 8 بج کر 14 منٹ تک چاند دیکھا جاسکتا ہے جب کہ سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، جیوانی اور پسنی میں چاند کی عمر 20 گھنٹے کی ہوگی، وزارت سائنس وٹیکنالوجی پاکستان کے مطابق کل پاکستان میں عیدالفطر ہوگی جب کہ پشاور میں آج بھی چاند نظرآنے کا امکان نہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے تجاویز وزیراعظم آفس کو بھجوا دی ہیں، جو وزیراعظم فیصلہ کریں گے ہم فالو کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں عینک سے چاند دیکھنا حلال ہے دوربین سے نہیں تاہم عینک بھی ٹیکنالوجی ہے۔

The post وزیر سائنس فواد چوہدری نے کل عید کا اعلان کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Tw63Pg

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...