لاہور: جید علمائے کرام نے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے شوال کے چاند کے اعلان کو غیر شرعی قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شرعی معاملات میں مسلسل مداخلت پر فواد چودھری کو فی الفور ان کے عہدے سے ہٹایا جائے کیونکہ ان کا یہ فعل ملک میں انتشار کا باعث بن رہا ہے۔
ہر مسلمان رویت ہلال پر شریعت مطہرہ کے ضابطے کا پابند ہے، شوال کے چاند کا اعلان شہادتیں موصول ہونے پر مفتی منیب الرحمان کریں یا مفتی شہاب الدین پوپلزئی، انہی کے اعلان پر مسلمان عید کریں گے، فواد چوہدری کے اعلان پر تو ان کے اہل خانہ عید کرنے کو تیار نہیں ہوسکتے کیونکہ یہ سائنس کا نہیں شریعت کا معاملہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار جامعہ عربیہ مظہر العلوم کے شیخ الحدیث مولانا عزیزاللہ جان مظہری اور استاذالعلماء حضرت مولانا حمد اللہ جان ڈاگئی بابا جی کے جانشین مولانا اسد اللہ جان مظہری نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔
The post رویت ہلال سائنس نہیں شریعت کا معاملہ ہے، علمائے کرام appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3eds2CB
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box