پولیس کا گودام پر چھاپہ، 1 ہزار کلو چھالیہ برآمد، 6 ملزم گرفتار

کراچی: نیوکراچی صنعتی ایریا پولیس نے ٹیکسائل مل کے گودام پر چھاپہ مار کر ایک ہزارکلو چھالیہ برآمدکر کے6 ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او نیوکراچی صنعتی ایریا یونس خٹک نے بتایاکہ خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ صنعتی ایریا کے علاقے سیکٹر بارہ سی میں مقامی ٹیکسٹائل مل کے گودام میں بڑی تعداد میں چھالیہ کی بوریاں موجود ہیں جنھیں اسمگل کرنے کے لیے2گاڑیاں بھی گوادم میںکھڑی ہیں اس اطلاع پرانھوں نے پولیس پارٹی کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹیکسٹائل مل کے گودام پر چھاپہ مارکر چھالیہ کی326 بوریاں برآمدکرلیں جن مجموعی وزن ایک ہزارکلو گرام ہے جبکہ وہاں پر موجود 2گاڑیوںکو بھی قبضے میں لے لیا۔

گودام میں موجود 6 ملزمان محمد حسنین ، عدنان ، ہارون، اکرام ، جمال الدین اورعبدالہادی کو گرفتارکر کے مقدمہ درج کرلیاگیا ہے،انھوں نے مزید بتایاکہ ٹیکسٹائل مل کا مالک موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

 

The post پولیس کا گودام پر چھاپہ، 1 ہزار کلو چھالیہ برآمد، 6 ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3b3x9Ua

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...