ایف سی اور رینجرز کو چاروں صوبوں میں اسمگلنگ روکنے کے اختیارات مل گئے

 اسلام آباد: قانون نافذ کرنے والے ادارے 4 مئی سے انسداد اسمگلنگ اختیارات استعمال کرسکیں گے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزارت قانون اور ایف بی آر کے مشترکہ اجلاس میں اینٹی اسمگلنگ آرڈیننس پر عملدرآمد کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں ایف سی جب کہ پنجاب اور سندھ میں رینجرز کو اسمگلنگ روکنے کے اختیارات دیئے گئے ہیں۔

ترجمان وزارت قانون کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز بھی اسمگلنگ روکنے کے لئے اقدامات کریں گے، اور تمام قانون ادارے بارڈر کے پانچ کلومیٹر حدود میں اختیارات استعمال کر سکیں گے، قانون نافذ کرنے والے ادارے چار مئی سے انسداد اسمگلنگ اختیارات استعمال کرسکیں گے، جب کہ ضبط شدہ سامان کی تفصیلات ایف بی آر کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

 

The post ایف سی اور رینجرز کو چاروں صوبوں میں اسمگلنگ روکنے کے اختیارات مل گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SkWtOK

جسٹس وقار سیٹھ کو سپریم کورٹ کا جج نہ بنانے پر حکومت و جوڈیشل کمیشن سے جواب طلب

 پشاور: پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کو سپریم کورٹ کا جج نہ بنانے پر پشاور ہائی کورٹ نے جوڈیشل کمیشن اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کو سپریم کورٹ کا جج مقرر نہ کرنے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار نے کہا کہ چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کو نظر انداز کرکے لاہور ہائی کورٹ کے جونیئر جج کو پروموٹ کیا گیا، جوڈیشل کمیشن کا موقف جاننے کے لیے عدالت اٹارنی جنرل کو طلب کرے۔

درخواست کے جواب میں جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے بارے میں اٹارنی جنرل سے پوچھ گچھ غیر متعلقہ ہے، یہ ایک اہم آئینی مقدمہ ہے جس کے تمام آئینی پہلوں کا جائزہ لیں گے کیوں کہ آئین اور قانون پر عمل درآمد ہی عدالت کا مقصود ہے۔

بعد ازاں عدالت نے اس حوالے سے جوڈیشل کمیشن اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

The post جسٹس وقار سیٹھ کو سپریم کورٹ کا جج نہ بنانے پر حکومت و جوڈیشل کمیشن سے جواب طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2KNq8vU

سندھ میں ٹرانسپورٹرز کو لاک ڈاؤن ختم ہونے تک اجازت نہ دینے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں انٹر سٹی اور انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ کو لاک ڈاؤن ختم ہونے تک چلنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان کردیا، وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن ختم ہونے تک ٹرانسپورٹ کو چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایکسپریس کے مطابق ٹرانسپورٹرز کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کا کہنا تھا کہ انٹر اور انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ لاک ڈاؤن ختم ہونے کہ بعد ہی سڑکوں پر آسکے گا اور ٹرانسپورٹرز نے بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ جب حکومت لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کرے  گی اسی وقت ٹرانسپورٹ سڑکوں پرلائیں گے۔

یہ پڑھیں : لاک ڈاؤن ختم کرنے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں، سندھ حکومت

اویس شاہ نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز نے بہت مشکل حالات میں سندھ حکومت کا ساتھ دیا، بہت جلد ٹرانسپورٹرز کے لیے اچھےاعلانات کریں گے، حکومت نے ہر سیکٹر کا خیال رکھا ہے اور ٹرانسپورٹرز کو بھی ریلیف دیا جائے گا، ٹرانسپورٹرز کے تمام مطا لبات سندھ کابینہ میں پیش کریں گے اور سندھ حکومت ٹرانسپورٹرز کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کے آپریشن کو بھی جاری رکھنا چاہتے ہیں تاہم  گڈز ٹرانسپورٹ کو بھی ایس او پی کے تحت چلنا ہوگا، لاک ڈاؤن کے دوران بھی گڈز ٹرانسپورٹ جاری رکھا اور انہوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

The post سندھ میں ٹرانسپورٹرز کو لاک ڈاؤن ختم ہونے تک اجازت نہ دینے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bRTkxv

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کردی

 اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی بے قدری پاکستان میں مہنگائی سے ستائی عوام کے لیے بڑی خوشخبری لائی ہے اور  حکومت نے پیٹرول 15 روپے فی لیٹر سستا  کردیا ہے، اور اس حوالے سے وزارت خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ کو سمری بھجوادی گئی تھی جس میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 20 روپے 68 پیسے کم کرنے کی سفارش کی گئی تھی، جب کہ  ہائی اسپیڈ ڈیزل 33 روپے 94 پیسے اور لائٹ ڈیزل 24 روپے 57 پیسےجب کہ مٹی کا تیل 44 روپے 7 پیسے  سستا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 44 روپے تک کمی کی سفارش

وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے، اعلان کردہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 27 روپے 15 پیسے،  مٹی کا تیل 30 روپے ایک پیسہ فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل 15 روپے  فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، اور یکم مئی سے پیٹرول کی قیمت 96 روپے 58 پیسے سے کم ہوکر 81 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگی، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 107 روپے 25 پیسے فی لیٹر سے کم ہو کر 80 روپے 10 پیسے، مٹی کا تیل 77 روپے 45 پیسے سے کم ہو 47 روپے 44 پیسے جب کہ  لائٹ ڈیزل  کی قیمت 62 روپے 51 پیسے سے کم کرکے47 روپے 51 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔

 

 

The post حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2VRJvub

لاک ڈاؤن ختم کرنے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں، سندھ حکومت

کراچی: وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے واضح کیا ہے کہ صوبے میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کے حوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں، حکومت سندھ کے لیے عوام کی جانوں سے بڑھ کر کچھ اور عزیز نہیں۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بعض عناصر کی جانب سے لاک ڈاون کے خاتمے کا جھوٹا پراپیگنڈا کیا جارہا ہے جس میں کوئی صداقت نہیں، فی الحال کاروباری طبقے کو آن لائن معاشی سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے، تاہم کوئی بھی ایسا منصوبہ یا پلان زیر غور نہیں جس میں صوبے سے لاک ڈاؤن مکمل طور پر اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہو۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کا خمیازہ سارے ملک کے عوام بھگت رہے ہیں، اگر وزیر اعلی سندھ  مراد علی شاہ ہنگامی طور پر حفاظتی اقدامات نہ اٹھاتے تو آج صورت حال کچھ اور ہوتی، حکومت سندھ کے تیار کردہ ایس و پیز پر عمل در آمد کرنا ضروری ہے تاکہ انسانی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے ساتھ معاشی پہیہ بھی چلتا رہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر حکومت سندھ کے اقدامات کی کردار کشی کے بجائے اگر ہمارے ہاتھ مضبوط کیے جاتے تو یہ عمل نہ صرف اجتماعی طور پر مفید ثابت ہوتا بلکہ انفرادی سطح تک بھی اس عمل کے اثرات لازمی طور سے مرتب ہوتے۔

The post لاک ڈاؤن ختم کرنے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں، سندھ حکومت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aSLq5T

ایچ آر سی پی نے 2019 کے دوران پاکستان میں انسانی حقوق کی صورت حال کو تشویشناک قرار دیدیا

 لاہور: ایچ آر سی پی کے اعزازی ترجمان آئی اے رحمان نے 2019 کے دوران پاکستان میں انسانی حقوق کی صورت حال کو تشویشناک قرار دیا ہے۔

پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) کے اعزازی ترجمان آئی اے رحمان نے 2019 کے دوران پاکستان میں انسانی حقوق کی صورت حال کو تشویشناک قرار دیا اور کہا کہ حالیہ عالمی وباء کے انسانی حقوق کے مستقبل پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

ایچ آر سی پی کی اہم ترین سالانہ دستاویز’ 2019 میں انسانی حقوق کی صورت حال’ کے اجراء کے موقع پر سیکریٹری جنرل حارث خلیق نے کہا گذشتہ برس سیاسی اختلاف رائے پر منظم پابندیوں، صحافتی آزادیوں کی سلبی اور معاشی و معاشرتی حقوق سے مکمل لاپرواہی برتے جانے کے سال کے طور پر یاد رکھا جائے گا، 2019 کی رپورٹ میں ہر وفاقی اکائی اور انتظامی علاقے پر الگ سے ابواب شامل کیے گئے ہیں تاکہ رپورٹ میں ہر علاقے کی نمائندگی  ہو اور کوئی بھی اس میں شامل ہونے نہ رہ جائے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اپنے کمزورترین شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے، بلوچستان کی کانوں میں مشقّت کرنے والے بچوں سے جنسی زیادتی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جبکہ چھوٹے بچوں کے ساتھ جنسی زيادتی، اُن کے قتل اورلاشیں پھینکے جانے کی اطلاعات خوفناک حد تک معمول کا حصّہ بن گئی ہیں، عورتوں کو ‘غیرت’ کی بھینٹ چڑھانے کی روایت جاری رہی، اور ان جرائم میں پنجاب سرفہرست رہا، اسی طرح پاکستانی ریاست ان کی حفاظت نہیں کر پا رہی جن کے تحفظ کی اس پر ذمہ داری عائد ہے، ملک کے انتہائی پرہُجوم جیلوں میں قیدیوں کو غیرانسانی حالات میں رکھنے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ بڑی تعداد میں صحافیوں نے بتایا ہے کہ ریاستی پالیسیوں پر تنقید کا کام اور زیادہ مشکل ہو گیا ہے۔

ایچ آر سی پی کی سابق چئیرپرسن زہرہ یوسف  نے کہا کہ ان پابندیوں نے اور ساتھ ہی ساتھ سوشل میڈیا پر قدغنوں اور ذرائع ابلاغ پر دیدہ و دانستہ مالیاتی دباؤ نے آزادی صحافت کی عالمی فہرست میں پاکستان کو اور زيادہ نیچے گرا دیا ہے، لوگوں کےلاپتہ ہونے کی اطلاعات سامنے آتی رہیں، یہ انتہائی ضروری ہے کہ حکومت جبری گمشدگیوں کو جرم قرار دینے کا اپنا عہد پورا کرے،  بالکل اسی طرح ابھی تک فعال حراستی مراکز کو کسی بھی طرح سے جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔

ایچ آر سی پی کی ڈائریکٹر فرح ضیاء نے کہا، جہاں تک بلوچستان اور خیبرپختونخوا کا تعلق ہے انہیں تاریخی طور پر نظرانداز کیا جاتا رہا، اگر ریاست وفاق کو مستحکم کرنے میں سنجیدہ ہے تو پھر ان دونوں صوبوں کے حقیقی مسائل کا اعتراف اور سیاسی حل ناگزیر ہے، مذہبی اقلیتیں عقیدے کی آزادی سے محروم رہیں جس کی آئین نے اُنہیں ضمانت دے  رکھی ہے، کئی اقلیتی برادریوں کے لیے یہ زیادتی اُن کی عبادت گاہوں کی بے حرمتی، نوجوان عورتوں کے مذہب کی جبری تبدیلی اور روزگار کے حصول میں مسلسل امتیازی سلوک کی صورت میں سامنے آئی۔

چئیرپرسن ڈاکٹر مہدی حسن نے کہا ہے کہ اگست 2019 سے ہندوستانی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں اور اس صورت حال کے علاقائی امن و استحکام پر پڑنے والے ممکنہ اثرات ایچ آر سی کے لیے بدستور تشویش کا باعث ہیں۔

The post ایچ آر سی پی نے 2019 کے دوران پاکستان میں انسانی حقوق کی صورت حال کو تشویشناک قرار دیدیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SknGkP

کسی ادارے، افسر یا اشخاص کی مداخلت برداشت نہیں، چیف الیکشن کمشنر

 اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے کام میں کسی ادارے، سرکاری افسران، اشخاص کی مداخلت برداشت نہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے ڈپٹی کمشنر شکارپور کی جانب سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شکارپور کو میٹنگ میں بلانے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ممبر سندھ نثار احمد درانی کو واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کردی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے کام میں کسی ادارے، سرکاری افسران، اشخاص کی مداخلت برداشت نہیں، رپورٹ الیکشن کمیشن میں جلد پیش کی جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن سندھ نے چند روز قبل شکار پور میں بلدیاتی حلقہ بندیوں پر کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس پر ڈپٹی کمشنر رحیم بخش میتلو کو اعتراضات تھے، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ظہیر احمد سہتو کو دفتر میں بلا کر سخت زبان استعمال کی۔ جس پر ظہیر احمد سہتو ظہیر احمد سہتو صوبائی الیکشن کمشنر کو خصوصی خط بھجوادیا جس میں کہا گیا تھا کہ ڈپٹی کمشنر شکار پور پر الیکشن کمیشن کے کام میں مداخلت کرتے ہوئے کام میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں، ان حالات میں کام کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

The post کسی ادارے، افسر یا اشخاص کی مداخلت برداشت نہیں، چیف الیکشن کمشنر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2yRlfPH

مودی کے ہاتھوں آج بھارتی سماج تقسیم کی گہری کھائی میں گرچکا ہے، شبلی فراز

 اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات سینیٹرشبلی فرازکا کہنا ہے کہ عالمی مذہبی آزادیوں کے امریکی کمیشن کی رپورٹ نے بھارت کے جمہوری اور سیکولرچہرے کوبے نقاب کردیا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات سینیٹرشبلی فرازنے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مذہبی آزادیوں کے امریکی کمیشن کی رپورٹ نے بھارت کے جمہوری اورسیکولرچہرے کوبے نقاب کردیا ہے۔ یہ رپورٹ انتہا پسند ہندو معاشرے کا پتہ دے رہی ہے۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ عالمی تنظیمیں اور بین الاقوامی میڈیا بھارت کی اصلیت دکھا رہا ہے، دنیا بھرمیں بھارتی اقدام کی اتنی مذمت پہلے کبھی نہیں دیکھی جتنی آج دیکھی جارہی ہے۔ بھارت میں اقلیتوں کے حقوق روندے جارہے ہیں۔ بھارت میں ہندتوا سوچ کا راج اور اکیسویں صدی کی نازی تنظیم ابھر کر سامنے آ رہی ہے۔

وفاقی وزیرسینیٹرشبلی فرازنے کہا کہ نریندرمودی کے ہاتھوں آج بھارتی سماج تقسیم کی گہری کھائی میں گرچکا ہے، مسلمانوں کے گرد گھیرا ہرروزمزید تنگ ہورہا ہے۔ ایک طرف جموں وکشمیرمیں انہیں کرفیوکے جبرکا سامنا ہے تودوسری جانب متنازعہ شہریت بل کے ذریعے ان کی زندگی اجیرن بنائی جا رہی ہے جب کہ کورونا کو مسلم وائرس قراردینا بیماربھارتی ذہنیت کی عکاسی ہے۔

 

The post مودی کے ہاتھوں آج بھارتی سماج تقسیم کی گہری کھائی میں گرچکا ہے، شبلی فراز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2zJFYW8

ملک میں444 ہیلتھ پروفیشنلز میں بھی کورونا کی تصدیق، 8 جاں بحق

 اسلام آباد: ملک میں اب تک جہاں 15 ہزار سے زائد افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں وہیں  444 ہیلتھ پروفیشنلز میں بھی اس کی تصدیق ہوئی ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک ملک بھر کے 444 ہیلتھ پروفیشنلز میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے،کورونا سے متاثر ہونے والے ہیلتھ ورکرز میں 216 ڈاکٹر، 67 نرسز جبکہ دیگر طبی و غیر طبی عملے کے 161 افراد شامل ہیں۔ کورونا کا شکار 138 ہیلتھ ورکرز کیریٹیکل کیئر میں خدمات انجام دے رہے تھے جب کہ 306 ہیلتھ ورکرز دیگر جگہوں پر ڈیوٹی دے رہے تھے۔

ملک بھر میں 204 ہیلتھ ورکرز آئیسولیشن وارڈز جب کہ 138 ہیلتھ ورکرز اسپتالوں میں داخل ہیں، اس کے علاوہ کورونا سے متاثرہ 94 ہیلتھ ورکرز صحتیاب ہوچکے ہیں جب کہ 8 ہیلتھ پروفیشنلز جاں بحق ہوچکے ہیں۔ سندھ میں 3، گلگت میں 2 جب کہ اسلام آباد، خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں ایک ایک ہیلتھ ورکر جاں بحق ہوا۔

The post ملک میں444 ہیلتھ پروفیشنلز میں بھی کورونا کی تصدیق، 8 جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3d2kgeo

پی آئی اے کو تاریخ میں پہلی بار امریکا براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی

لاہور: ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہا  پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کو تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکا براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی امریکا کے لیے براہ راست پروازوں سے متعلق امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے مراسلہ جاری کردیا، پی آئی اے ایک ماہ کے دوران ایک درجن پروازیں چلا سکتا ہے، سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے پچھلے ہفتے باضابطہ درخواست دی تھی۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ پی آئی اے نے کبھی براہ راست امریکا کے پروازیں نہیں چلا ئیں، پی آئی اے کا امریکا آپریشن براہ راست پروازوں کی اجازت نہ ہونے کے باعث یورپ یا برطانیہ کے ائیرپورٹس سے سیکورٹی کلئیر ہو کر جاتی تھیں۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت ملک کی سیکیورٹی صورتحال میں بہتری، حکومتی پالیسی اور پی آئی اے کے سیکیورٹی سے متعلق اقدامات کی عکاس ہے، وزیراعظم عمران خان نے ذاتی طور پر امریکا پروازیں چلانے اوروہاں پھنسے پاکستانیوں کو جلد از جلد واپس لانے کیلئے اقدامات کئے۔

دوسری جانب سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے کہا کہ پی آئی اے امریکا کی ریلیف پروازیں چلائے گا جہاں ہزاروں پاکستانی پی آئی اے کے منتظر ہیں، پی آئی اے ان میتوں کو بھی بلا کسی معاوضے کے واپس لے کر آئے گا جو دیار غیر میں چل بسے۔

The post پی آئی اے کو تاریخ میں پہلی بار امریکا براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Wd9UkR

کورونا وبا؛ سندھ کے سرکاری اسپتالوں کے لیے مزید حفاظتی سامان بھجوادیا گیا

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل نے صوبہ سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کے لیے کورونا وائرس کا حفاظتی سامان بھجوادیا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے سندھ کو ارسال کئے سامان میں 2لاکھ 90ہزار 986 فیس ماسک ، 12 ہزار این-95 ماسک، 54 ہزار 692 حفاظتی سوٹ، 16ہزار 800 جوڑے دستانے، 9 ہزار 777 جوڑے شُو کور، 12 ہزار 571 سرجیکل کیپ، 6 ہزار 64 فیس شیلڈ اور 2 ہزار 387 حفاظتی عینکیں، 12ہزار سینیٹائزر کی 5سو ملی لیٹر والی بوتلیں اور 3ہزار 969 ڈاکٹروں کے گاؤن شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان کو چوتھی کھیپ کا سامان پہلے ہی بھجوایا جا چکا ہے جبکہ پنجاب اور آزاد کشمیر کے اسپتالوں کو سامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے۔

The post کورونا وبا؛ سندھ کے سرکاری اسپتالوں کے لیے مزید حفاظتی سامان بھجوادیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SmoMMS

وزیراعظم نے ایک بار پھر مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت کردی

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ امیروں نے کیا غریب آدمی کی سوچا ہی نہیں لیکن کورونا امیر اور غریب میں فرق نہیں کرتا، اگر کورونا غریبوں کی بستی میں جائے گا تو امیروں تک بھی پہنچ جائے گا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزارت سائنس وٹیکنالوجی میں پوٹینشل ہے، کورونا نے سکھایا کہ اپنے پاؤں پرکھڑا ہونا ہے، برآمدات کی بجائے اشیاء کو ملک میں بنانا ہے، کورونا کے بعد وینٹی لیٹر بنانے کا سوچنا شروع کیا، ماضی میں تعلیم اور ریسرچ پر پیسہ خرچ نہیں کیا گیا، قوم کو ایک ویژن دیں گے جو پورے ملک کے لیے ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہم اپنا راستہ کھو بیٹھے ہیں، خود اعتمادی نہ ہونے کی وجہ سے ہم پیچھے رہ گئے، ذہنی غلام آزادی کے بعد بھی غلام ہی رہتا ہے، وہ انسان آگے بڑھ سکتا ہے جس میں خوداعتمادی ہو، خود اعتمادی لوگوں کومشکلات سے نبردآزما ہونے کے قابل بناتی ہے، خود اعتمادی اور منصوبہ بندی سے ملک ترقی کرے گا۔

وزیراعظم نے ایک بار پھر مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ حکمران اشرافیہ نے فیصلہ کیا کہ ملک میں لاک ڈاؤن کرنا ہے، لاک ڈاؤن کا فیصلہ امیروں نے کیا غریب آدمی کی سوچا ہی نہیں لیکن کورونا امیر اور غریب میں فرق نہیں کرتا، اگر کورونا غریبوں کی بستی میں جائے گا تو امیروں تک بھی پہنچ جائے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ٹیکس کی رقم سے صاحب اقتدار کا علاج ہوتا تھا، آج صاحب اقتدار بھی علاج کے لیے باہر نہیں جاسکتے، ہمیں ملک میں اسپتال کے نظام کو بہتر کرنا ہے، جب تک وزراء سرکاری اسپتال میں علاج نہیں کرائیں گے نظام ٹھیک نہیں ہوگا۔

The post وزیراعظم نے ایک بار پھر مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SlkdSY

یکم مئی سے 6 مئی تک ملک بھرمیں بارشوں کا امکان

جمعہ سے اگلی جمعرات تک ملک کے 90 فیصدعلاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یکم مئی سے 6 مئی تک ملک کے 90 فیصدعلاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔ صوبہ پنجاب، بلوچستان ،خیبرپختونخواہ اورسندھ میں بارشوں کا امکان ہے۔

بلوچستان کے اکثرمقامات پرموسلا دھاربارش سمیت آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ کوئٹہ ،چمن ، خوجک ، ڑوب، قلعہ عبداللہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، لورا لائی، ہرنائی، سبی،میختر، کوہلو، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، سوئی ، ڈیرہ مراد جمالی، زیارت، نوشکی، خاران، قلات، دالبندین، خضدار، بیلا، اوتھل، آواران، پنجگور، تربت میں اکثر مقامات پر موسلا دھار بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

دوسری جانب یکم مئی سے 7 مئی کے دوران خیبرپختونخواہ کے تمام علاقوں میں تیز آندھی، گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ گرج چمک کے شدید طوفان وادی پشاور، مردان، چارسدہ، کوہاٹ، بنوں، بشام ، کوہستان میں روزانہ آئیں گے۔ وادی چترال ، سوات ، کوہستان ، کاغان ، ناران ، بابو سر ٹاپ سمیت 9 ہزار فٹ سے زائد بلند پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔

صوبہ پنجاب میں بھی بارشوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ مری ، راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک ، ٹیکسلا ، واہ کینٹ ،تلہ گنگ، چکوال، کلر کہار، جہلم ، کھیوڑہ ،منڈی بہاوالدین میں بارشوں کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 9 ہزارفٹ سے زائد پہاڑوں پرایک بارپھر برفباری کا امکان ہے۔ 30 اپریل سے 8 مئی کے دوران آزاد و مقبوضہ کشمیراورگلگت بلتستان میں بھی موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

سندھ کے بھی کچھ علاقوں دادو ، کیرتھر نوری آباد، حیدرآباد، ٹھٹھہ ، میرپور خاص، شکار پور ، سکھر ، شھدادکوٹ ، لاڑکانہ، جیکب آباد ، نوشہرہ فیروز، جوہی، سیہون شریف ، قاضی احمد، سکرنڈ ، نوابشاہ میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ڑالہ باری کا امکان ہے۔

The post یکم مئی سے 6 مئی تک ملک بھرمیں بارشوں کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2KJorzp

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے لانس نائیک سمیت 3 افراد شہید

سیالکوٹ: بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس سے پاک فوج کا لانس نائیک شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر کیلر اور رکھ چکری سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج نے پاک فوج کی چیک پوسٹوں پر خودکار اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا لائنس نائیک شہید ہوگیا، 34 سالہ لانس نائیک علی باز کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع کرک سے تھا۔

دوسری جانب بھارتی فوج نے رکھ چکری سیکٹر میں سول آبادی کو بھی نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 16 سال کی لڑکی اور 52 سالہ خاتون شہید ہوگئیں جب کہ 10 سالہ بچہ اور 55 سال کی خاتون زخمی ہوئیں۔

ترجمان کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کو جانی ومالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

The post بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے لانس نائیک سمیت 3 افراد شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Waj8yt

کورونا کی آڑ میں مودی سرکار فاشسٹ ہندووتوا نظریے پرعمل پیرا ہے،وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا کی آڑ میں مودی سرکار فاشسٹ ہندووتوا نظریے پرعمل پیرا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا جیسی عالمی وبا میں بھی مقبوضہ کشمیر میں فاشسٹ ہندوتوا، آر ایس ایس کی بالا دستی کا نظریہ اور جنگی جرائم جاری ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اقوام متحدہ کا تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے لیکن مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کررہی ہے، نسل کشی اور آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی کوشش چوتھے جنیوا کنونشن اور بین الالقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف اقدامات کرے۔

The post کورونا کی آڑ میں مودی سرکار فاشسٹ ہندووتوا نظریے پرعمل پیرا ہے،وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2YpJC1P

پی آئی اے کا ایک اورفضائی میزبان کورونا کی زد میں آگیا

 کراچی: پی آئی اے کا ایک اورفضائی میزبان کورونا کی زد میں آگیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پی آئی اے کا ایک اورفلائٹ اسٹیورڈ (فضائی میزبان) صفدرعلی کورونا کی زد میں آگیا۔ صفدرعلی کا تعلق قومی ایئرلائن کے لاہوربیس سے ہے۔ صفدروطن واپس لانے والی پروازپرڈیوٹی پرمامورتھا جودودن قبل لندن سے براستہ دبئی کراچی پہنچا تھا۔

صفدرعلی پی آئی اے کے ہوٹل میں قرنطینہ میں تھا، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پرفضائی میزبان کواسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کے عملے میں ایک ہفتے کے دوران یہ دوسرا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔

The post پی آئی اے کا ایک اورفضائی میزبان کورونا کی زد میں آگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2VQiMOk

نئے کپڑے اور چپل کا لالچ دے کر 9 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

حیدرآباد: نئے کپڑے اور چپل کا لالچ دے کر 9 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حیدرآباد کے علاقے بنگالی پاڑے سے گزشتہ روز 9 سالہ کمسن بچی رخسار لاپتہ ہوگئی تھی۔ بچی کے والد کا کہنا تھا کہ رخسار دوپہر میں یہ کہہ کر نکلی تھی کہ ایک انکل نے سامان دینے کے لیے بلوایا ہے۔ اس کے ساتھ چھوٹا بھائی بھی تھا جسے قاتل نے یہ کہہ کر گھر واپس بھجوا دیا کہ وہ بہن کو سامان دے دے گا۔

بچی کے لاپتہ ہونے پر پولیس نے جائے وقوعہ سے لے کر بچی کے گھر تک جیو فینسنگ کا عمل شروع کر دیا۔ اور ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کی نشاندہی پر رات گئے آٹوبھان روڈ پر واقع ایک پارک سے برآمد کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے، صدیق نامی ملزم کا تعلق اسی علاقے سے ہے، اسے سی سی ٹی وی کیمروں سے حاصل کی گئی فوٹیج کی مدد سے شناخت کیا گیا۔ ملزم ہی نے گرفتاری کے بعد تشتیش کے دوران لاش کی نشاندہی کی تھی۔ بچی کے چچا کی مدیت میں جی او آر تھانے میں رخسار کو نئے کپڑے اور چپلیں دلانے کے بہانے اغواء کا مقدمہ پہلے ہی درج ہے، اغواء کی ایف آئی آر میں ملزم کے خلاف زیادتی اور قتل کی دفعات بھی شامل کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ پچھلے سال بھی جی او آر کالونی میں ایک ملزم نے کمسن بہن بھائی کو اغواء کے بعد قتل کیا تھا اور بچی کی تشدد زدہ لاش لطیف آباد یونٹ دس کے زیر تعمیر مکان سے برآمد کی گئی تھی۔

The post نئے کپڑے اور چپل کا لالچ دے کر 9 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3d48gJs

سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن پابندیوں میں مزید نرمی کا فیصلہ

کراچی: لاک ڈاؤن پابندیوں سے متاثر ٹرانسپورٹرز کیلیے بڑی خبر، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بحالی کے حوالے سے تجاویز پر غور کیاگیا۔

ذرائع کا کہنا کے کہ آئندہ ہفتے سے اندرون شہر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی بحالی کا امکان ہے جبکہ لاک ڈاؤن میں نرمی اور مرحلہ وار تجارتی مراکز کھولنے کے حوالے سے بھی اسی او پی تیار کرلیا گیا ہے، سندھ حکومت کے ذرائع کے مطابق انٹراسٹی پبلک ٹرانسپورٹ کو ایس او پی پر عمل کی صورت میں بحال کیاجائیگا تاہم انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ سروس کی بحالی فی الحال نہیں ہوگی، سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاون پابندیوں میں کمی کا فیصلہ مشروط ہوگا۔

ایس او پیز پر عمل کے ساتھ کاروباری اور عوامی سرگرمیاں بحال کی جائیں گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی مرادعلی شاہ کی جانب سے لاک ڈاون پابندیوں کے حوالے سے حتمی اعلان ہوگا، وزیراعلی مرادعلی شاہ نے ان فیصلوں کے حوالے سے کابینہ ارکان، طبی ماہرین انتظامی افسران اور اعلی حکام سے مشاورت کی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کے حوالے سے وزیراعلی مرادعلی شاہ وزیراعظم عمران خان اور دیگر اعلی حکام سے بھی رابطے کرینگے، فیصلہ کیا گیا ہے کہ اہم فیصلے قومی اتفاق رائے سے کیے جائیں گے۔

The post سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن پابندیوں میں مزید نرمی کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2yX1Mgm

اسکول مالکان فیس میں 20 فیصد رعایت دینے کے پابند

کراچی:  سندھ بھر کے نجی اسکولوں کی فیسوں میں رعایت دینے کے معاملے پر محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولوں کو خصوصی احکام جاری کردیے۔

ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے تمام نجی اسکولوں کو متنبہ کردیا ہے کہ تمام نجی اسکول ماہ اپریل اور مئی کی فیسوں میں 20 فیصد رعایت دینے کے پابند ہوں گے،تمام نجی اسکول تدریسی و غیر تدریسی عملے کو مکمل تنخواہ کی ادائیگی کریں گے، ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ کے مطابق جو اسکول والدین سے فیس لے چکے ہیں وہ ریفنڈ کریں یا آئندہ ماہ کی فیس میں ایڈجسٹ کریں۔

تمام نجی اسکولوں میں تدریسی عمل 31 مئی تک معطل رہے گا، 31 مئی تک  ماہ گرما کی تعطیلات سندھ بھر کے اسکولوں میں ہوں گی،نجی اسکولوں کے انتظامی امور جاری رہیں گے،فیس وصولی اور تنخواہوں کی ادائیگی کے وقت اسکول میں ماسک پہننا لازم ہوگا،اسکول کے داخلی راستوں پر سینیٹائزر ہونا لازم ہے، 3 افراد سے زیادہ اسکول کے انتظامی دفتر میں ہونے پر پابندی ہوگی، کوئی اسکول طالب علم کو فیس وصولی کے لیے طلب نہیں کر سکتا۔

The post اسکول مالکان فیس میں 20 فیصد رعایت دینے کے پابند appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2YlvlTA

کورونا مریض کی تدفین کیلیے الگ قبرستان مختص

کراچی: میئرکراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریض کی تدفین کے لیے لواحقین قبرستان کے عملے سے تعاون کریں۔

قبر کے لیے پسند کی جگہ کے انتخاب یا مخصوص احاطوں میں تدفین پر اصرار نہ کریں کیونکہ کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تدفین کا طریقہ کار الگ ہے اس کے لیے علیحدہ سے قبرستان مختص کیے گئے ہیں، یہ بات میئر وسیم اختر نے بدھ کے روز فریئر ہال میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن ‘ انچارج قبرستان اقبال پرویز ، ڈپٹی ڈائریکٹر قبرستان سرور عالم اور افسران بھی اجلاس میں موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ بعض افراد قبرستان میں پسند کی جگہ کے حصول پر بضد ہوتے ہیں جس کے باعث ہنگامہ آرائی اور امن و امان کی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے انھوں نے کہا کہ ایسے عناصرسے کوئی رعایت نہیں کی جائیگی۔

عالمی ادارہ صحت اور دیگر اداروں نے بتایا ہے کہ مئی کا مہینہ انتہائی اہم ہے اور اس ماہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد انتہا کو چھوسکتی ہے اس لیے ضروری ہے کہ ہم گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں اور تمام احتیاطی تدابیر لازمی طور پر اختیار کریں، انھوں نے کہا کہ سرجانی ٹاؤن میں 13ایکڑ رقبے پر مشتمل نیا قبرستان بنایا گیا ہے جو کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تدفین کیلیے مختص کیا گیا ہے۔

انچارج قبرستان اقبال پرویز نے میئر کراچی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ  قبرستانوں کی کل تعداد 208 ہے جن میں 41 قبرستان کے ایم سی اور 89 قبرستان مختلف جماعتوں اور برادریوں کے ہیں جبکہ 78 قبرستان ڈی ایچ اے، ریلوے، سول ایوی ایشن اتھارٹی،جامعات اور دیگر اداروں کے زیرانتظام ہیں، تمام قبرستانوں میں کے ایم سی کا عملہ موجود ہے اورگورکن کو مخصوص حفاظتی لباس بھی فراہم کر دیے  ہیں۔

The post کورونا مریض کی تدفین کیلیے الگ قبرستان مختص appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2VMitnM

امریکا میں غائب ہونے والے کراچی کے نوجوان کی لاش مل گئی

کراچی: ایک برس قبل امریکی شہر ہیوسٹن سے  غائب ہوجانے والے 21 سالہ پاکستانی  نوجوان کی لاش مل گئی۔

ہیوسٹن کے لون اسٹار کالج میں زیر تعلیم زوہیر کی مدفن لاش ٹوڈ مشن کے قریب لوب لولی لین کے علاقے میں ملی لی، ایک سال کی طویل تحقیقات کے بعد گرفتار کیے جانے والے ملزمان نے اقرار جرم کرلیا ہے، مقتول زوہیرکا تعلق کراچی سے تھا جبکہ اس کے والد کلیم احمد قریشی جامعہ کراچی کے سابق طالب علم ہیں۔

21 سالہ زوہیرکلیم احمد قریشی کوڈکیتی کے دوران قتل کرنے کے بعد دفن کردیا گیا تھا، مقتول 26 اپریل 2019 کے بعد سے غائب تھا۔

The post امریکا میں غائب ہونے والے کراچی کے نوجوان کی لاش مل گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SnMgBj

کراچی :لاک ڈاؤن کو بھی پولیس نے کمائی کا ذریعہ بنا لیا

کراچی:  حکومت سندھ کی جانب سے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے لگائے جانے والے لاک ڈاؤن کو بھی پولیس نے کمائی کا ذریعہ بنا لیا۔

ناکوں پر تعینات پولیس اہلکار مبینہ طور پر مال بردار گاڑیوں اور شہریوں کو روک کر نہ صرف بلاوجہ ہراساں کرتے ہیں بلکہ رشوت وصولی کا موقع بھی ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ، رشوت وصولی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ نے ایس ایچ او یوسف پلازہ سب انسپکٹر انیلا قادر کو معطل کر کے ویسٹ ہیڈکوارٹر تبادلہ کردیا جبکہ رشوت وصولی میں ملوث اے ایس آئی سمیت 2 اہلکاروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 

The post کراچی :لاک ڈاؤن کو بھی پولیس نے کمائی کا ذریعہ بنا لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2VNNNCz

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میں جعلی بھرتیوں کا انکشاف

کراچی: سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میں مبینہ جعلی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے، چیف سیکریٹری اور سیکریٹری بلدیات کے مبینہ جعلی لیٹرز کے ذریعے ڈسٹرکٹ لاڑکانہ کے8 بوگس افسران کو سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میں نہ صرف جوائننگ بلکہ پوسٹنگ بھی دیدی گئی ،گریڈ17،گریڈ16 اور گریڈ 11کے مذکورہ آٹھ افسران کو ڈسٹرکٹ لاڑکانہ کا ملازم ظاہر کیا گیا تھا،لیٹر تصدیق کیلیے محکمہ لوکل گورنمنٹ بھیجا گیا تو جعل سازی کا بھانڈا پھوٹ گیا،ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے مذکورہ آٹھوں ملازمین کی تعیناتی ختم کرکے تحقیقات کی ہدایت کردی،جعل سازی کے ذریعے بوگس افسران کی تعیناتی میں محکمہ بلدیات کے بعض اہم افسران کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میں مبینہ جعلسازی سے 8بوگس افسران کی تعیناتیوں کا انکشاف ہوا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو17مارچ کو لوکل گورنمنٹ کا لیٹر موصول ہوا جس کا نمبرSO(G)HTP/LKDA/11-03-2020 بتایا جاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ لیٹر کے ذریعے محکمہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میں8 افسران وملازمین کی تعیناتی کی گئی اور ان افسران کو ضلع لاڑکانہ کا ملازم ظاہر کیا گیا تھا،ذرائع کے مطابق محکمہ لوکل گورنمنٹ کے مذکورہ بوگس لیٹر کے ذریعے 8 افسران وملازمین جس میں گریڈ 17کے تین افسران جس میں محسن گل،جہانزیب قاضی،پیر سجاد احمد جبکہ گریڈ16کے دو افسران جس میں طارق عزیزاور محمد پریل،گریڈ14 کااسد علی قریشی، گریڈ 11کا ملازم صدام حسین جبکہ گریڈ5 کا ملازم ظفر اقبال شامل ہیں کو محکمہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میں نہ صرف جوائننگ کی ہدایت کی گئی بلکہ ان کی انتہائی دیدہ دلیری سے من پسند پوسٹنگ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی جس میں گریڈ17کے تین بوگس افسران میں سے دو کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملیر جبکہ ایک کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینٹرل تعینات کیا گیا،جبکہ 16گریڈ کے دو بوگس افسران میں سے ایک کو اسسٹنٹ ضلع جنوبی اور دوسرے کو اسسٹنٹ ضلع ملیر تعینات کیا گیا،اسی طرح گریڈ14 اور گریڈ11کے بوگس افسران کو سب انجینئر تعینات کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ جعلسازی کے ذریعے انتہائی دیدہ دلیری کے ساتھ بوگس افسران کی تعیناتیاں کرائی گئیں تاہم مذکورہ تعیناتیوں پر ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ہدایت پرتعیناتیوں کا لیٹر تصدیق کیلیے لوکل گورنمنٹ بھیجا گیا تو لیٹر بوگس ہونے کا انکشاف ہوا،ذرائع کا کہنا ہے کہ لیٹر کے جعلی ہونے کی تصدیق پر ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ہدایت پر مذکورہ آٹھوں افسران وملازمین کی تعیناتیاں کالعدم قرار دیدی گئی ہیں ۔

The post سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میں جعلی بھرتیوں کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SkHqo9

کوئٹہ میں ایف بی آر کے 22 ملازمین کورونا وائرس سے متاثر

کوئٹہ: فیڈرل بورڈ آف ریوینو کے کوئٹہ میں واقع دفتر کے 22 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق پہلا کیس کوئٹہ کے ریجنل انکم ٹیکس آفس(آرٹی او) میں 18 اپریل کو سامنے آیا جس کے بعد طبی ٹیم نے عمارت کا دورہ کرکے ٹیسٹ کے لیے 164 ملازمین کے نمونے حاصل کیے۔ ٹیسٹ کے نتائج آنے پر 22 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جب کہ 85 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے۔تمام متاثرہ ملازمین کو قرنطینہ اختیار کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ جن 22 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ان کا تعلق گریڈ 1 سے 15 تک سے ہے۔

آر ٹی او کے ایک افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ بار بار درخواست کے باوجود ملازمین کو صورت حال کی سنجیدگی کا ادراک نہیں کیا جس کے باعث حالات سنگینی اختیار کرگئے۔ ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کی واضح ہدایات کے باوجود احتیاطی تدابیر کے حوالے سے غفلت برتی گئی جس کے باعث ریجنل آفس میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا۔

The post کوئٹہ میں ایف بی آر کے 22 ملازمین کورونا وائرس سے متاثر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Slb6BM

سعودی عرب اور دبئی سے آنے والی پروازوں میں کورونا کے 105 کیسز کی تصدیق

 لاہور: سعودی عرب اور دبئی سے آنیوالی تین پروازوں میں  کورونا وائرس  کے 105 کیسز سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے ایک جب کہ متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی سے دو پروازیں لاہور پہنچی تھیں جن کے مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سی ای او میو  ہسپتال  ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق سعودی عرب سے آنے والی پرواز میں 35  کرونا کیسز نکلے، سعودی پرواز میں آنے والے 16 مرد مریضوں کو  ایکسپو سینٹر منتقل کردیاگیاجب کہ  19 خواتین اور بچوں کو  میو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 15525 ہوگئی،343 جاں بحق

ڈاکٹر اسد اسلم نے بتایا کہ دبئی سے آنے والی پرواز میں 70 کرونا وائرس کے کیسز مثبت  نکلے۔ کرونا وائرس کے  کیسز مثبت آنے پر  مسافروں کو ایکسپو سینٹر منتقل کردیاگیا ہے۔

The post سعودی عرب اور دبئی سے آنے والی پروازوں میں کورونا کے 105 کیسز کی تصدیق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3f18Qcx

عمران خان انا چھوڑ دیں تو تعاون کیلئے تیار ہیں، شہباز شریف

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی انا چھوڑ دیں تو آج بھی تعاون کے لیے تیار ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’کل تک‘‘ میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے وزیراعظم کو بڑی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان انا چھوڑ دیں تو تعاون کیلئے تیار ہیں، خدارا چاروں صوبوں کو اکٹھا بٹھائیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ (ن) لیگ نے 97 ارب روپے میں 3 میٹرو بنائیں جب کہ ان کی ایک 100 ارب کی ہوگئی ہے، مالم جبہ اور بلین ٹری سونامی پر نیب کہاں ہے۔

نیب پر تنقید کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں، اگر نیب میرے خلاف آمدن سے زائد اثاثے، منی لانڈرنگ یا آدھے دھیلے کی کرپشن بھی ثابت کر دے تو میں قوم سے معافی مانگ کر گھر چلا جاﺅں گا۔

 

The post عمران خان انا چھوڑ دیں تو تعاون کیلئے تیار ہیں، شہباز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bOnfHd

وزیر اعظم سے ایرانی صدر اور بل گیٹس کا رابطہ، کورونا وبا پر تبادلۂ خیال

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا ایرانی صدر حسن روحانی اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے ساتھ ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے جس میں کورونا وائرس وبا سے متعلق صورت حال زیر بحث آئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرکاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایران کے صدر حسن روحانی نے وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلی فون کرکے رمضان کی مبارک باد پیش کی اور دونوں رہنماؤں نے کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورت حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کورونا وبا کے حالیہ بحران  پر تبادلہ خیال کیا اور وزیر اعظم نے کورونا وبا کی روک تھام کے لیے بل گیٹس فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا۔

اس موقعے پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کورونا بیماری کے ساتھ غریب طبقے پراس کے اثرات کا مقابلہ بھی کررہا  ہے۔ حکومت کے بروقت اقدامات کے نتیجے  میں وبا کی انسداد میں کام یابی حاصل ہورہی ہے۔

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس وبا ایک عالمی بحران ہے اور اپنے عوام کی زندگیاں بچانے کے لیے پاکستانی حکومت کے اقدامات لائقِ تحسین ہے۔ اس موقعے پر پاکستان سے پولیو کے خاتمے سے متعلق اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔

The post وزیر اعظم سے ایرانی صدر اور بل گیٹس کا رابطہ، کورونا وبا پر تبادلۂ خیال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2YiQMVd

قابض بھارتی فورسز کا کشمیریوں پر ظلم قبول نہیں، آرمی چیف

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قابض بھارتی فورسز کا کشمیریوں پر ظلم قبول نہیں بھارتی اشتعال انگیزیاں خطے کے امن واستحکام کے لئے خطرہ ہیں ۔

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔ افسران اور جوانوں کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

اس موقعے پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہر قیمت پر مادروطن کا دفاع یقینی بنائیں گے۔ قابض بھارتی فورسز کا کشمیریوں پر ظلم قبول نہیں۔ آزاد کشمیر کی شہری آبادی کو نشانہ بنانابرداشت نہیں کرسکتے۔ پاک فوج ایل اوسی پر بسنے والے شہریوں کاتحفظ یقینی بنائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی، ایل او سی خلاف ورزی پر شدید احتجاج

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کوروناوبا پرقابو کے لئے قومی کوششوں کو سپورٹ کرتی رہےگی۔ آرمی چیف نے کورونا وبا سے متعلق فارمیشن کی احتیاطی تدابیرکی بھی تعریف کی اورپاک فوج کے بلند حوصلے اور تیاریوں کو سراہا۔

ڈی جی آئی ایس پی میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق اس موقعے پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو ایل اوسی کی صورتحال اور بھارتی اشتعال انگیزیوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس دورے میں کورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس بھی آرمی چیف کے ساتھ تھے۔

 

The post قابض بھارتی فورسز کا کشمیریوں پر ظلم قبول نہیں، آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3d26UPl

لاک ڈاؤن؛ غربت سے متاثرہ خاندانوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، ترجمان بلوچستان حکومت

کوئٹہ: بلوچستان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث غربت سے متاثرہ خاندانوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث غربت سے متاثرہ خاندانوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے تاہم ان کی امداد کے لئے بھی کام کررہے ہیں۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان میں جزوی لاک ڈاؤن کو 37 روز ہوگئے، شہراورمضافات میں موجود بڑے بازاروں میں آج رش کم رہا جب کہ کریانے، میڈیکل اسٹور، پھل اورسبزی اور گوشت کی دکانوں پر لوگ حسب ضرورت خریداری کرتے رہے۔

ادھر ضلعی انتظامیہ نے 24 گھنٹوں کے دوران ماسک نہ پہننے والے چھہتر افراد کو گرفتار کرلیا جب کہ  لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر مزید 81 دکانیں سیل کردیں۔

The post لاک ڈاؤن؛ غربت سے متاثرہ خاندانوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، ترجمان بلوچستان حکومت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35dBsLe

سندھ میں 45 پولیس اور 4 رینجرز اہل کار کورونا وائرس سے متاثر

کراچی: سندھ میں پولیس کے 45 اور رینجرز کے 4 اہل کار کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان بیریسٹر مرتضی وہاب نے تصدیق کی ہے کہ سندھ پولیس کے 45 افسران اور سپاہی کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جب کہ 4 رینجراہلکاروں کے ٹیسٹ بھی مثبت آئے ہیں۔

مرتضی وہاب نے شہریوں سے اپیل کی کہ خدارا پولیس اور رینجرز کے جوانوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کریں۔ ان جوانوں کا مقصد ہمیں کورونا وباء سے محفوظ کرنا ہے لیکن افسوس کہ بعض شہریوں نے پولیس کے جوانوں کے ساتھ انتہائی نامناسب رویہ اپنایا۔

یہ بھی پڑھیے: سندھ کے ضلع شکار پورمیں 5 ڈاکٹر کورونا وائرس سے متاثر

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سندھ حکومت نے کئی مشکل فیصلے کئے جن پر عمل درآمد کے لئے اپنی فیملیز کو چھوڑ کر ہمارے پولیس رینجرز اور ٹریفک پولیس کے جوان اور افسران دن رات سڑکوں پر ہمارے لئے موجود ہیں۔ عوام خدارا پولیس اور رینجرز کی جوانوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کریں۔

The post سندھ میں 45 پولیس اور 4 رینجرز اہل کار کورونا وائرس سے متاثر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Ygfm9n

رکن سندھ اسمبلی کا پورا خاندان کورونا کا شکار

 کراچی: رکن سندھ اسمبلی اور امیر جماعت اسلامی ضلع کراچی جنوبی سید عبدالرشید کے اہل خانہ کے 8 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

سندھ اسمبلی کے رکن عبدالرشید میں 23 اپریل کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور اب ان کی اہلیہ، والدہ، تین بچوں اور بہن سمیت گھر کے 8 افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ بھی مثبت آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور رکن سندھ اسمبلی کورونا کا شکار

عبدالرشید نے ایکسپریس نیوز سے فون پر گفتگو میں کہا کہ تمام افراد کی طبیعت بہتر ہے، کسی کو کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں، تین بچوں کی عمریں چھ، آٹھ اور بارہ برس ہے۔

عبدالرشید نے گزشتہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے گڑھ لیاری سے متحدہ مجلس عمل کے ٹکٹ پر حصہ لیا تھا اور کامیاب ہوئے تھے۔ وہ جماعت اسلامی کے سرکردہ کارکن اور علاقے کے مسائل کے حل کے لیے انتہائی فعال کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کے رکن اور صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں تاہم بروقت تشخیص اور حفاظتی اقدامات کے نتیجے میں وہ صحتیاب ہوچکے ہیں۔

The post رکن سندھ اسمبلی کا پورا خاندان کورونا کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Wbqtxw

یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے کمی کاامکان

 اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم مئی سے 15 روپے کمی کا امکان ہے۔

یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے جب کہ لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 10 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری آج ارسال کی جائے گی جب کہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کل پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی منظوری دے گی۔

The post یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے کمی کاامکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2y9bNHp

بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی، ایل او سی خلاف ورزی پر شدید احتجاج

 اسلام آباد: پاکستان نے سینئر بھارتی سفارتکار کو طلب کرکے ایل او سی پر اشتعال انگیزی اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سینیئر بھارتی سفارتکار کو طلب کرکے لائن آف کنٹرول کی بار بار خلاف ورزی پر بھارت سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ قابض بھارتی افواج جان بوجھ کر بھاری ہتھیاروں اور مارٹر گولوں سے شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں جو قابل مذمت ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی سفارتکار کو احتجاجی مراسلہ حوالے کرکے زور دیا کہ بھارت 2003کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے۔

گزشتہ روز ایل او سی کے رک چکری سیکٹر پر بھارتی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو خواتین شدید زخمی ہوئی تھی۔ رواں سال اب تک 913مرتبہ بھارتی فورسز نے ایل او سی کی خلاف ورزیاں کی ہیں۔

The post بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی، ایل او سی خلاف ورزی پر شدید احتجاج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2zz2TmO

بھارت میں صرف مسلمان نہیں تمام اقلیتیں غیرمحفوظ ہیں، وزیر خارجہ

 اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کے بارے میں دنیا کی رائے بدل رہی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی بھارت سے متعلق رپورٹ پر ردعمل میں کہا کہ صرف مسلمانوں کیلئے بھارت کا رویہ خطرناک نہیں بلکہ آج ہندوستان کی تمام اقلیتیں غیرمحفوظ ہیں، وزیر داخلہ امیت شاہ مسلمانوں کو کورونا کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں ،جوافسوس ناک ہے، بین الاقوامی ہیومن رائٹس تنظیمیں اورمیڈیا کی رائے تیزی سے ہندوستان کے حوالے سے بدل رہی ہے، جبکہ پاکستان کی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے پہلی بار بھارت کو اقلیتوں کے لیے خطرناک ملک قرار دے دیا

شاہ محمود نے کہا کہ خلیجی ممالک میں بہت سے بھارتی شہری مقیم ہیں مگر ان پر تو زندگیاں تنگ نہیں کی گئیں، خلیجی ممالک نے ہندوستان کے رویے کے خلاف آواز بلند کی ہے، ہندوستان میں کروڑوں کی تعداد میں ایسے لوگ بھی ہیں جو مثبت سوچ کے حامی ہیں، سیکولر ہندوستان کے حامی بھارت سرکار کے رویے کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ کچھ عرصہ قبل دہلی میں مسلمانوں کا قتل عام ساری دنیا نے دیکھا، پاکستان نے او آئی سی کو خط لکھ کرعالمی سطح پرآواز اٹھانے کا کہا، ایسے 328 مختلف واقعات کا حوالہ دیا گیا جس میں جبرآ تبدیلی مذہب کی کوششیں کی گئی ہیں۔

The post بھارت میں صرف مسلمان نہیں تمام اقلیتیں غیرمحفوظ ہیں، وزیر خارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cYEDsN

نیب اختیارات میں کمی کا فیصلہ، نیا ترمیمی آرڈیننس تیار

 اسلام آباد: حکومت نے نیب اختیارات میں کمی کا فیصلہ کیا ہے اور حوالے سے نئے ترمیمی آرڈیننس کا مسودہ بھی تیار کرلیا گیا ہے۔

حکومت نے نئے نیب ترمیمی آرڈیننس کا مسودہ تیار کرلیا ہے جس کے مطابق چیئرمین نیب سے ملزمان کی گرفتاری کا اختیار واپس لے لیا جائے گا جب کہ ملزمان کو 90 دن حراست میں رکھنے اور کسی مقام کو سب جیل قرار دینے کا اختیار بھی ختم کردیا جائے گا۔

50 کروڑ سے کم کی کرپشن پر نیب کارروائی نہیں کر سکے گا

مجوزہ مسودہ کے مطابق ریفرنس دائر ہونے کے بعد عدالت ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر سکے گی، احتساب عدالت حاضری یقینی بنانے کے لیے ملزم سے ضمانتی مچلکے بھی طلب کر سکے گی، مچلکوں کے باوجود عدم حاضری پر عدالت وارنٹ گرفتاری جاری کرسکے گی جب کہ 50 کروڑ سے کم کی کرپشن پر نیب کارروائی نہیں کر سکے گا، نیب 5 سال سے زائد پرانے کھاتے بھی نہیں کھول سکے گا جب کہ ٹیکس اور لیوی کے ایشوز بھی نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں ہوں گے۔

مسودہ میں کہا گیا ہے کہ عوامی عہدیداروں کے خلاف کارروائی کے لیے مالی فوائد کے شواہد لازمی ہوں گے، اخراجات کے لیے کسی کی مدد لینے والا زیر کفالت تصور ہوگا، نیب کسی ملزم کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر نہیں کر سکے گا جب کہ کرپشن کے ملزمان دوران تفتیش وکیل کو بھی ساتھ لے جا سکیں گے، نیب کسی گمنام شکایت پر کارروائی نہیں کر سکے گا جب کہ منتخب نمائندوں کا ٹرائل بھی اسی صوبے میں ہوگا جہاں سے وہ الیکشن جیتیں گے۔

مسودہ میں مزید کہا گیا ہے کہ کرپٹ افراد سزا کے بعد بھی پلی بارگین کر سکیں گے، رضا کارانہ رقم واپسی پر 5 سال کی نااہلی کا سامنا کرنا ہوگا جب کہ ریفرنس دائر ہونے تک نیب حکام کسی ملزم کے خلاف کوئی بیان جاری نہیں کر سکتے، اس کے علاوہ میڈیا پر بیان دینے والے نیب افسر کو ایک سال تک قید اور ایک لاکھ جرمانہ ہوگا جب کہ آرڈیننس کا اطلاق تمام زیرالتواء مقدمات پر بھی ہوگا۔

نئے نیب آرڈنینس پرحکومت اپوزیشن سے بھی مشاورت کرے گی، اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی، اسدعمر اور پرویز خٹک کو اپوزیشن سے بات کرنے کی ذمہ داری سونپ چکے، حکومتی کمیٹی اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کے بعد نیب آرڈنینس پر معاملات آگے بڑھائے گی۔

The post نیب اختیارات میں کمی کا فیصلہ، نیا ترمیمی آرڈیننس تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3f1qay3

ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 14 ہزار 612 ہوگئی، 327 جاں بحق

 اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 14 ہزار 612 ہوگئی جن میں سے اب تک 327 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں لوگوں میں کورونا کے وار جاری ہیں۔ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 14 ہزار 612 ہو گئی ہے جن میں سے 3425 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا کی تشخیص کے لیے اب تک ایک لاکھ 65 ہزار 911 ٹیسٹ کیے گئے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے شبے میں 8530 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، مزید 806 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں اس وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 14 ہزار 612 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں سب سے زیادہ مریض

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سب سے زیادہ مریض پنجاب میں ہیں، جہاں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5730 ہے، اس کے علاوہ سندھ میں 5291، خیبرپختونخوا 2160، بلوچستان میں 915، اسلام آباد میں 297، گلگت بلتستان میں 330 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 65 ہوگئی ہے۔

اب تک ملک بھر میں کورونا وائرس کے شکار 312 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں کورونا سےانتقال کرنے والوں کی تعداد 114 ہوگئی ہے۔ سندھ میں 92، پنجاب میں 100، بلوچستان میں 14، اسلام آباد میں4 اورگلگت بلتستان میں کورونا سےانتقال کرنے والوں کی تعداد 3 ہے۔

رمضان المبارک کے لیے احتیاطی تدابیر اور اصول

حکومت نے رمضان المبارک کے دوران کورونا سے بچنے کے لیے عبادات سمیت مختلف شعبوں کے لیے احتیاطی تدابیر پر مشتمل رہنما اصول جاری کردیے ہیں۔ جس کے تحت مساجد میں 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور بچوں کی اجازت نہیں ہوگی، رمضان المبارک کے دوران مساجد کا رخ کرنے والوں کے لیے گھر سے وضو کرکے آنا، باجماعت نماز اور تراویح کے لیے صفوں کے درمیان چھ فٹ کا فاصلہ رکھنا، سحر و افطار کے اجتماعات نہیں ہوں، قالین یا چٹائی اٹھا کر فرش کو باقاعدگی سے کلورینٹڈ پانی سے دھونا ہوگا۔ اعتکاف کے خواہش مند گھر پر ہی اعتکاف بیٹھیں گے۔

کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

The post ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 14 ہزار 612 ہوگئی، 327 جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aK06Eb

خیبر پختونخوا میں کورونا نے سیاحت کی رونقیں ختم کر دیں

سوات: خیبر پختونخواہ میں کورونا نے سیاحت کی رونقیں ختم کر دیں جب کہ سیاحتی صنعت سے وابستہ افراد شدید مشکلات سے دوچار ہو گئے۔

ضلع سوات میں سیاحوں کی ایک بڑی تعداد رمضان کا مہینہ گزارنے کے لیے کرائے کے مکانات میں رہائش اختیار کرتے تھے اور چاند رات کو یہ تمام سیاح اپنے علاقوں کو واپس لوٹ جاتے تھے اور پھر عید کے دن سوات دوبارہ سیاحوں سے بھر جاتا تھا تاہم کورونا وائرس کے باعث اب ضلع سوات میں سیاحتی مقامات ویران اور ہوٹلز خالی پڑے ہیں۔ سوات کا سیاحتی مقام مالم جبہ جہاں پہلے صرف گرمیوں میں سیاح آتے تھے اب وہاں سال کے بارہ مہینے سیاحت عروج پر رہتی ہیں۔

مالم جبہ کے ایک مقامی رہائشی وزیر رحمان نے ٹریبیون کو بتایا کہ کورونا کی وجہ سے علاقے کے ترقی کا پہیہ رک گیا ہے اور اس صنعت سے وابسطہ لوگ گھروں میں بیٹھ گئے ہیں۔

سوات میں ہوٹل ایسوسی ایشن کے عہدہ داران نے ٹریبیون کو بتایا کہ یہاں پر قائم ہوٹلز کے نرخ مری اور ملک کے دیگر سیاحتی مقامات سے پچاس فیصد کم ہیں کورونا وبا نے سوات کی مسکراہٹ ایک بار پھر چھین لی۔

The post خیبر پختونخوا میں کورونا نے سیاحت کی رونقیں ختم کر دیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2xeMXFw

پاک فوج کی جانب سے کورونا متاثرین میں 3لاکھ 50 ہزار امدادی پیکجز تقسیم

اسلام آباد: پاک فوج کے دستے ملک بھر میں کورونا ریلیف سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور کورونا پرقابو پانےکے لیے ملک بھرمیں سول انتظامیہ کی مدد کررہے ہیں۔

پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں ملک بھر میں جاری ہیں اور پاک فوج کے جوان سول انتظامیہ کے ساتھ مل کرعوامی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے کورونا سے متاثرہ علاقوں میں 3لاکھ 50 ہزارفوجی امدادی پیکجز تقسیم کیے جا چکے ہیں جو کھانے پینے اور روز مرہ کے استعمال کی اشیاء پر مشتمل ہیں۔ یہ امدادی پیکجز فوجی افسروں وجوانوں کی تنخواہوں سے جمع رقم سے خریدے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امدادی سامان گلگت بلتستان، آزادکشمیرکے دوردراز پسماندہ علاقوں کے علاوہ سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے پسماندہ علاقوں کے معذوروں، محنت کشوں، بیواؤں اور ضرورت مندوں میں تقسیم کیاگیا۔

The post پاک فوج کی جانب سے کورونا متاثرین میں 3لاکھ 50 ہزار امدادی پیکجز تقسیم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2YgF3qg

مبینہ طور پر اغوا ہونے والے چینی شہری عدالت میں پیش

کراچی: ڈی ایچ اے سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والے چینی شہری کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کر دیا گیا جب کہ چینی شہری نے مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف کیا اسے کسی نے اغوا نہیں کیا بلکہ وہ پاکستان کاروبار کے لیے آیا تھا مقروض ہونے پر پاکستان سے فرار ہوکر اپنے ملک بائے روڈ فرار ہورہا تھا۔

چینی شہری ووچینگ 21 اپریل کو خیابان اتحاد سے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا تھا پولیس نے چینی شہری کے اغوا کا مقدمہ گذری میں درج کیا تھا، ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل نے ایس ایس پی انویسٹیگیشن ساؤتھ امیر سعود مگسی کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 72 گھنٹے میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ریکارڈ اور سی ڈی آ ر کی مدد سے معلوم ہوا لاپتہ چینی باشندہ خیبر پختواہ ( کے پی کے )کے علاقے لوئر دیر میں موجود ہے۔

کراچی پولیس چیف نے کے پی کے پولیس سے رابطہ کرکے صورت حال سے آگاہ کیا،کے پی کے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ جگہ سے چینی باشندہ کو تحویل میں لیکر کراچی پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

پولیس کے مطابق چینی شہری کاروبار کے لیے 25 فروری کو پاکستان آیا تھا چینی شہری کے ویز ے کی معیاد بھی 31 مارچ کو ختم ہو چکی تھی جس پر مجسٹریٹ کے حکم پر فارنر ایکٹ کا مقدمہ چینی شہری کے خلاف گزری تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ساوتھ شرجیل کھرل کا کہنا ہے چائنیز قونصلیٹ نے ساؤتھ پولیس کی بروقت کارروائی کی تعریف کی ہے اور پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

The post مبینہ طور پر اغوا ہونے والے چینی شہری عدالت میں پیش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2KGebYH

پاکستان میں اضافی اخراجات کی وجہ سے مالیاتی خسارہ بڑھے گا، ڈونرز

 اسلام آباد: عالمی بینک، اے ڈی بی اور دیگر ڈونرز اداروں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث اضافی اخراجات کے سبب مالیاتی خسارہ بڑھے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت عالمی بینک، اے ڈی بی سمیت دیگر ڈونر ایجنسیوں کے نمائندوں کا اجلاس منعقد ہوا۔ ڈونرز کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال پاکستان کا مالیاتی خسارہ جی ڈی بی کے 9.6 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

ڈونرز نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث اضافی اخراجات کی وجہ سے مالیاتی خسارہ بڑھے گا، اور رواں مالی سال پاکستان کی جی ڈی پی بھی منفی 1.57 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

ڈونر اداروں کے نمائندوں کی جانب سے  پیشگوئی کی گئی ہے  کہ رواں مالی سال کے دوران عالمی اقتصادی ترقی کی شرح جی ڈی پی بھی سکڑ کر 3 فیصد رہنے کی توقع ہے اور 20 ، 21 سے اقتصادی بحالی شروع ہونے کا امکان ہے۔

The post پاکستان میں اضافی اخراجات کی وجہ سے مالیاتی خسارہ بڑھے گا، ڈونرز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2KDoaOG

بھارت کا پروپیگنڈا انتہائی حدوں کو چھو رہا ہے،  پاکستان

 اسلام آباد: حکومت پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کا پروپیگنڈا انتہائی حدوں کو چھو رہا ہے اور اس کی پروپیگنڈا مشین تیزی سے چل رہی ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے پاکستان پر دراندازی کی کوششوں اور ایل او سی پر مبینہ لانچنگ پیڈز کو نشانہ بنانے کے الزامات من گھڑت ہیں، پاکستان ایسے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیانات کو بھی مسترد کرتا ہے، بھارتی پروپیگنڈا مشین تیزی سے چل رہی ہے  اور اس کا پروپیگنڈا انتہائی حدوں کو چھو رہا ہے۔

انہوں ںے مزید کہا کہ کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے اور کورونا وائرس کی وبا کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی سہولیات فراہم نہیں کررہا۔

The post بھارت کا پروپیگنڈا انتہائی حدوں کو چھو رہا ہے،  پاکستان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SfvbZY

18 ویں ترمیم ختم کی گئی تو سیاسی بحران پیدا ہوگا، فضل الرحمان

 لاہور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر 18ویں ترمیم ختم ہوئی یا اس میں ردو بدل کیا گیا تو سیاسی و آئینی بحران پیدا ہو گا۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 18ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ نے اتفاق رائے سے پاس کی تھی اور تمام سیاسی جماعتیں آئینی اصلاحاتی کمیٹی میں شریک تھیں، خدا جانے کس کے ایجنڈے پر 18ویں ترمیم کو ختم کرنے یا ترمیم کی باتیں ہو رہی ہیں لیکن اگر 18ویں ترمیم کو ختم کیا گیا یا پھر اس میں ردو بدل کیا گیا تو سیاسی و آئینی بحران پیدا ہو گا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کسی ایک شق کو ختم کیا جاتا ہے تو ازسرنو قانون ساز اسمبلی تشکیل دینا پڑتی ہے، قوم ستر سال سے زائد کا وقت کاٹ چکی ہے اور اب یہ ملک نئے نئے تجربوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کے مستقبل کو تاریک کرنے کے سفر کے حق میں نہیں اور ہم اس ملک کو کسی بھی صورت تاریکی میں نہیں دھکیل سکتے اور نہ داؤ پر لگاسکتے ہیں۔

The post 18 ویں ترمیم ختم کی گئی تو سیاسی بحران پیدا ہوگا، فضل الرحمان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cNJ0qC

سندھ حکومت کا تجارتی سرگرمیاں مشروط طور پر بحال کرنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے محکمہ داخلہ کو تجارتی مراکز کھولنے کے لیے ایس او پی تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران تجارتی سرگرمیاں مشروط بحال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ داخلہ کو تجارتی مراکز کھولنے کے لیے ایس او پی تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ کاروباری سرگرمیوں کی مشروط  بحالی سے لاکھوں دکان داروں کو فائدہ ہوگا، مرحلہ وار تجارتی سرگرمیاں بحال ہوں گی، صوبائی حکومت دبئی کی طرز پر کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کی خواہاں ہے، مشروط کاروباری سرگرمیوں کی اجازت کے دوران شہری اور کاروباری افراد خود احتیاطی تدابیر پرعمل کے پابند ہوں گے،  شہریوں کو اپنا طرز زندگی تبدیل کرنا ہوگا اور سماجی دوری اختیار کرنا ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تجارتی سرگرمیاں بحال کرنے کے حتمی فیصلے کے لیے کل وزیراعلی ہاؤس میں اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، جس میں طے کیا جائے گا کہ کونسی مارکیٹ کب اور کتنے دن کھولی جائے گی۔

The post سندھ حکومت کا تجارتی سرگرمیاں مشروط طور پر بحال کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SfNYVf

سندھ میں یوم علی کے جلوس، محافل شبینہ اور ختم القرآن کے اجتماع پر پابندی عائد

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں یوم علی کے جلوس، محافل شبینہ اور ختم القرآن کے اجتماع پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے 21 رمضان المبارک یوم علی کے موقع پر جلوس نکالنے پر پابندی عائد کردی جب کہ ہر قسم کے اجتماع محافل شبینہ اور ختم القرآن کے اجتماع کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے اجتماعات پر پابندی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کےدوران تمام مذہبی اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی، محافل شبینہ، جلوس ومجالس فرض عبادت نہیں،  لاک ڈاون پابندیوں کے دوران مجالس جلوس نکالنے کی اجازت نہیں ہوگی اور یوم علی کےموقع پر بھی جلوس ومجالس کا انعقاد نہیں کیاجائےگا۔

 

The post سندھ میں یوم علی کے جلوس، محافل شبینہ اور ختم القرآن کے اجتماع پر پابندی عائد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3eYRWez

لاک ڈاؤن کے دوران رینٹ اے کار کا کاروبار کرنے والوں کی چاندی  

کراچی: ملک میں جاری لاک ڈاون کے باعث رینٹ اے کار کا کاروبار کرنے والوں کی چاندی ہوگئی ہے۔

لاک ڈاون کے سیزن میں رینٹ اے کار کا کاروبار کرنے والے ماہوار کرائے کی بنیاد پر نئے اور پرانے ماڈلوں  کی کاریں لانگ روٹس پر مسافروں کو لانے کیجانے کے لیے حوالے کی بنیاد پر دے رہے ہیں اور کچھ کار مالکان انفرادی سطح پر خود لانگ روٹوں پر اپنی گاڑیاں چلارہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ کرونالاک ڈاون میں پبلک ٹرانسپورٹ سروس بند ہونے کی وجہ سے لانگ روٹس پربسیں چلانے والےبیروزگار ڈرائیورز کی ایک بڑی تعداد نے رینٹ اے کار والوں ہفتہ وار یا ماہوار بنیادوں پر گاڑیاں لیکر فی فرد کرائے کی بنیاد پر چلانا شروع کردیا ہے۔ اس طرح سے لاک ڈاون کے دوران بھی ضرورت مند مسافروں کی اندرون ملک ویگو، پراڈو، کرولا جی ایل آئی، ایکس ایل آئی سمیت دیگر اقسام کی نجی کاروں کے ذریعے منظم انداز میں کراچی آمد ورفت جاری ہے۔

ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ ضرورت مند مسافروں کو کراچی سے ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور بٹگرام تک پہنچانے کے لیے فی سواری بالترتیب  15سے 17ہزار روپے وصول کیے جارہے ہیں جبکہ مزکورہ شہروں سے کراچی آنے والے مسافروں سے بالترتیب 5ہزار روپے سے 7ہزار روپے فی مسافر وصول کیاجارہاہے۔ ذرائع نے بتایاکہ ان نجی کاروں میں پرانے ماڈل کی کرولا جی ایل آئی اور ایکس ایل آئی کاروں کو لانگ روٹس پر بھی سی این جی کا استعمال کیا جارہا ہے۔ کاروں اور ویگو میں 4 مسافر جبکہ پراڈو سمیت دیگر بڑی گاڑیوں میں 6 تا 8 مسافروں کو لایا جارہا ہے۔

لانگ روٹس پر کمرشل بنیادوں پر چلائی جانے والی مزکورہ کاریں موٹروے کا روٹ استعمال کررہی ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ ملک بھر کے ائیرپورٹس پر چلنے والی کیب کمپنیوں نے بھی فضائی مسافروں کی آمدورفت بند ہونے کے سبب اندرون شہر اور بیرون شہررعایتی ٹیرف کے ساتھ آمدورفت کی پیشکش کردی ہے۔ ماہ رمضان المبارک کے دوران رینٹ  اے کار کی ڈیمانڈ مزید بڑھگئی ہے جس سے اس بات کا امکان ہے کہ عیدالفطر تک ان کاروں کے ذریعے آمدورفت کا حجم مزید بڑھ جانے سے انکے کرایوں میں بھی نمایاں اضافہ ہو جائے گا۔

The post لاک ڈاؤن کے دوران رینٹ اے کار کا کاروبار کرنے والوں کی چاندی   appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2KFduit

ترسیلات زر پرعالمی بینک کی رپورٹ مسترد کرتے ہیں، وزارت خزانہ

 اسلام آباد: وزارت خزانہ نے ترسیلات زر پر پاکستان کے حوالے سے عالمی بینک کی رپورٹ مسترد کردی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ترسیلات زر میں کمی کی خبریں بے بنیاد ہیں، عالمی بینک کی طرف سے مارچ کے بعد ترسیلات زر میں نمایاں کمی کا اندازہ درست نہیں، عالمی بینک کی رپورٹ میں حقائق جانے بغیر ترسیلات زر کا تعین کیا گیا، ترسیلات زر پرعالمی بینک کی رپورٹ مسترد کرتے ہیں۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے بینکوں کے ذریعےترسیلات زر بڑھانے کیلئے متعدد اقدامات لیے ہیں، حکومتی اقدامات کی وجہ سے ترسیلات زر میں اضافے کا امکان ہے، رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ترسیلات زر 17 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں ہیں جو 20  سے 21 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 6 اعشاریہ 2 فیصد زائد ہیں، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ترسیلات زر 16 ارب ڈالر رہیں۔

 

 

The post ترسیلات زر پرعالمی بینک کی رپورٹ مسترد کرتے ہیں، وزارت خزانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2W4bF3P

وزیراعظم سے وزیراطلاعات ومعاون خصوصی اطلاعات کی ملاقات

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے وزیراطلاعات شبلی فراز اور معاون خصوصی اطلاعات لیفٹننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے قائد ایوان سینٹ سینیٹر شبلی فراز کو ٹیلی فون کیا اور انہیں وفاقی وزیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے شبلی فرائض اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں گے۔

دوسری جانب شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے جو ذمہ داریاں دی ہیں کوشش ہے اچھے طریقے سے نبھاوں۔

The post وزیراعظم سے وزیراطلاعات ومعاون خصوصی اطلاعات کی ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2KHy6GU

طورخم اور چمن بارڈر6 دن کیلیے مشروط کھولنے کا مطالبہ

کراچی: افغانستان کے ساتھ تجارت کرنے والے کاروباریوں نے لاک ڈاون کے دوران افعانستان کے لیے پھل سبزیوں سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی برآمدات کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

پاک افغان جوائنٹ چیمبر کے سابق ڈائریکٹر ضیاءالحق سرحدی نے بتایاکہ کورونالاک ڈاون سے متاثرہ ملک افغانستان میں سبزی پھلوں ودیگر اشیائے خوردونوش کمی واقع ہوئی ہے، حکومت اگر اپنی برآمدی سرگرمیاں بڑھانا چاہتی ہے تو وہ جزبہ خیرسگالی کے تحت پھل سبزیوں سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کے لیے ہفتے کے تین دن کے بجائے 6 دن کے لیے پشاورطورخم اور کوئٹہ چمن کی سرحدوں کومشروط انداز میں کھول دے۔

ضیاءالحق سرحدی  نے کہا کہ پاک افغان سرحدوں کی بندش سے کراچی سے خیبر تک افغان ٹرانزٹ کے 7ہزار سے زائد کنٹینر پھنسے ہوئے ہیں اور افغانستان میں 7ہزار خالی کنٹینر رکنے پر ٹرانسپورٹروں کی مشکلات اور تاجربارادری کی بے چینی بڑھ گئی ہے، اس وقت 7ہزار سے زائد کنٹینرز کراچی بندرگاہ میں کھڑے ہیں اُن پریومیہ لاکھوں روپے کا ڈٹینشن اورڈیمرج چارجز عائد ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہفتے میں تین روز کے لیے طورخم بارڈ اور چمن بارڈ کھولنے کی وجہ سے ان کنٹینرز کی تعداد میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

کے پی بورڈ آف ٹریڈ اینڈ انویسمنٹ میں منعقدہ اجلاس میں وزیراعلی کے معاون خصوصی عبدالکریم خان نے کے پی بی آئی ٹی کے چیف ایگزیکٹیو کو ہدایت کی پاک افغان باہمی تجارت بڑھانے، افغان ٹرانزٹ کے مشکلات کم کرنے کے لئے وزارت کامرس اور وزارت داخلہ کے ساتھ معاملات کے حل کے لئے اجلاس منعقد کرنے اورکورونا وائرس لاگ ڈان ک دوران جذبہ خیرسگالی کے تحت افغانستان کو فوڈ ایٹم کی سپلائی یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے بزنس کمیونٹی کے مشکلات کم کرنے کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ پاک افغان باہمی تجارت اور ٹرانزٹ مشکلات کم کرنے کے لئے ہمہ وقت کوششوں کی تعریف کی۔

پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل نجیب اللہ احمد زئی نے اس موقع پرکہاکہ کورونا وائرس لاک ڈاون اور بارڈ کی بندش سے باہمی تجارت کم ہوئی اور افغانستان میں سبزی مہنگی ہوگئی اور فی کلو ٹماٹر افغانستان میں 200روپے جبکہ پشاور وہی ٹماٹر 30 روپے کلو فروخت ہورہی جس سے زمینداروں کا بھی نقصان ہورہا ہے دوسری جانب افغانستان پھلوں کی سپلائی کم ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہفتہ میں تین دن پیر منگل اور جمعہ کے روز بارڈ کھولنے کی اجازت ملنے کے باوجود باہمی تجارت کو نقصان پہنچا ہے اور افغانستان ٹرانزٹ اور تجارت چاہ بہار منتقل ہوگیا ہے جس سے پاک افغان باہمی تجارت کی حجم میں کمی آئی اور دونوں حکومتیں اقدامات اٹھاکر ایکسپورٹر امپورٹر کو سہولیات دیں۔

ایف پی سی سی آئی کوارڈینیٹرسرتاج احمد خان نے کہاکہ پاک چائینہ طرز پر پاک افغان فری ٹریڈ معاہد کرناچاہئے، پاک افغان کے 20بارڈ میں 4فعال دیگر 16 بارڈ سٹیشنوں کو بھی فعال کرکے کھو ل کرباہمی تجارت کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے فیض آباد بدخشان میں پاکستانی قونصلیٹ کھولنے اور باہمی تجارت بڑھانے کے لئے اعلی سطی کوارڈینیشن کمیٹی جس میں دونوں ممالک کے قونصلیٹ، آفسران اور ٹریڈرزشامل ہوں بنانے کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ انہوں نے پاک افغان باہمی تجارت کے فروغ چترال شاہ سلیم اور ارندو بارڈ باہمی تجارت اور وسطی ایشیائی ریاستوں تاجکستان ودیگر ممالک تک رسائی دینے کا بھی مطالبہ کیاہے۔

The post طورخم اور چمن بارڈر6 دن کیلیے مشروط کھولنے کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2yLVvUS

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے تاریخی پیکج کی تیاری

اسلام آباد: حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے تاریخی پیکج کی تیاری کرلی۔

وفاقی حکومت نے موجوہ حالات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو تاریخی پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے جلد ہی آئندہ مالی سال ترسیلات زر بھیجنے والوں کیلئے مراعاتی پیکج دیا جائے گا اور ستمبر 2020 میں نیشنل ترسیلات لائیلٹی پروگرام متعارف کرایا جائے گا، نیشنل ترسیلات لائیلٹی پروگرام بینکوں کے اشتراک سے لانچ کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کے مطابق یکم جولائی 2020 سے ترسیلات پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم ہوجائے گا اور یہ فیصلہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترسیلات زر بڑھانے کیلئے کیا گیا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے ودہولڈنگ ٹیکس چھوٹ پر کام شروع کر دیا ہے، آئندہ مالی سال بجٹ میں فنانس بل میں ترمیم کی جائے گی۔

The post بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے تاریخی پیکج کی تیاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3eV4X8V

سینیٹر مرزا محمد آفریدی بھی کورونا کا شکار

 پشاور /  اسلام آباد: قبائلی اضلاع سے منتخب ہونے والے سینیٹر مرزامحمد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے چئیرمین سینیٹر مرزامحمد آفریدی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی جس کے بعد سینیٹر مرزامحمد آفریدی اپنے گھر میں آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔

سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے گزشتہ ہفتے پشاور کے متاثرہ علاقوں میں راشن تقسیم کیا تھا، انھوں نے اس دوران ملاقات کرنے والی شخصیات کو بھی آگاہ کردیا ہے تاکہ وہ بھی اپنا ٹیسٹ کراسکیں۔ سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ سماجی دوری اختیار کریں کیونکہ کورونا وبا سے بچنے کا واحد حل احتیاط ہی ہے۔

The post سینیٹر مرزا محمد آفریدی بھی کورونا کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3f0RTPl

سندھ میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 12 سے گھٹ کر 8.15 فیصد ہوگئی، مراد علی شاہ

 کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 12 سے کم ہوکر 8.15 فیصد ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کی صورتحال پر وڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے کل 4112 ٹیسٹ کیے، سندھ میں مزید 335 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5291 ہوگئی ہے، سب سے زیادہ 258 کورونا کے نئے مریض شہر کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں، ضلع جنوبی میں 89، شرقی میں 53، وسطی میں 43 ،غربی میں 24، کورنگی میں 28 اور ملیر میں 21 نئے کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں، اس کے علاوہ حیدرآباد میں 17، جیکب آباد میں 10، سکھر اور شکارپور میں 7، 7 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، شہید بینظیرآباد اور ٹنڈو محمد خان میں 6،6، لاڑکانہ اور سانگھڑ میں 5،5، دادو میں 3 اور نوشہروفیروز میں ایک مریض رپورٹ ہوا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے بھر میں اس وقت 4236 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 2915 مریض گھروں میں آئیسولیٹ ہیں، آئیسولیشن مراکز میں 872 مریض جبکہ 449 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، آج 37 مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو چلے گئے، جس کے بعد صحتیاب ہونے والے کُل مریضوں کی تعداد 963 ہوگئی ہے۔ سندھ میں کورونا انفیکشن ریٹ 11 اور 12 سے کم ہوکر 8.15 فیصد ہوا ہے جو اچھی بات ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 7 مریض جان کی بازی ہارگئے، کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 92 ہوگئی ہے، جو کل مریضوں کا 1.73 فیصد ہے، کورونا کے 35 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 13 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

The post سندھ میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 12 سے گھٹ کر 8.15 فیصد ہوگئی، مراد علی شاہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3d07yNj

پنجاب میں گندم کی ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے سروے کرانے کا فیصلہ

 لاہور: پنجاب حکومت نے مڈل مین مافیا کی جانب سے کسانوں سے خریدی گئی گندم کی ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے محکمہ زراعت کے تعاون سے دیہی علاقوں میں سروے کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

45 لاکھ ٹن گندم خریداری کے بڑے ہدف کے تعاقب میں برسر پیکار پنجاب حکومت کے اہم حلقوں کو اس امر پر تشویش لاحق ہے کہ پنجاب میں زیر کاشت گندم کے مجموعی رقبے میں سے 40 فیصد کٹائی مکمل ہو چکی ہے جبکہ محکمہ خوراک کسانوں میں 24 لاکھ ٹن سے زائد باردانہ تقسیم کر چکا ہے تاہم ابھی تک محکمہ کو صرف 8 لاکھ ٹن گندم موصول ہوئی ہے جو کہ کٹائی کے مقابلے نہایت کم ہے۔

اس حوالے سے حکومت کو یہ مصدقہ اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ اوپن مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کی امید پر بڑے کسانوں نے گندم کی فروخت کو موخر کردیا ہے جبکہ غلہ منڈیوں کے آڑھتیوں سمیت اسٹاکسٹوں اور ٹریڈرز نے کسانوں سے گندم خرید کر منڈیوں یا گوداموں میں لے جانے کی بجائے کسانوں یا دیہات میں ہی دیگر لوگوں کے گھروں میں ذخیرہ کرنا شروع کردی ہے۔

اس صورتحال کی حقیقت جاننے اور نئی خریداری حکمت عملی طے کرنے کیلئے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے دیہات میں فیلڈ سروے کروانے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ معلوم کیا جا سکے کہ کھیت سے گندم کہاں جا رہی ہے اور آیا کسان اسے ہولڈ کر رہا ہے یا زخیرہ اندوز مافیا گندم سٹوریج کیلئے دیہاتی مقامات کو استعمال کر رہا ہے۔

زرائع کے مطابق اس سروے کے لئے محکمہ زراعت شعبہ توسیع کی خدمات حاصل کرنے پر غور کیا جارہا ہے کیونکہ شعبہ توسیع کے پاس فیلڈ اسٹاف ہزاروں کی تعداد میں ہے اور ہر گاؤں میں اس کے نمائندوں کی کسانوں تک رسائی اور شناسائی ہے۔

The post پنجاب میں گندم کی ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے سروے کرانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3eYkNje

کورونا وائرس؛ وزیراعظم گورنرعمران اسماعیل کے لیے دعا گو

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ گورنرعمران اسماعیل کی کورونا سے جلد صحت یابی کیلئے دعاگوہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ گورنرعمران اسماعیل کی کورونا سے جلد صحت یابی کیلئے دعاگوہوں، اللہ تعالی عمران اسماعیل کو کورونا سے جنگ کی ہمت عطا فرمائے۔ آمین۔

واضح رہے کہ گورنرسندھ عمران اسماعیل کورونا وائرس کا شکارہوگئے تھے جس کی تصدیق انہوں نے خود ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی تھی۔ گزشتہ روز بخارمحسوس ہونے پرٹیسٹ کروایا گیا تھا۔

The post کورونا وائرس؛ وزیراعظم گورنرعمران اسماعیل کے لیے دعا گو appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SfVQpF

حکومت کا کابینہ کی منظوری کے بغیر کی گئی تقرریوں پر نظرثانی کا فیصلہ

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کابینہ کی منظوری کے بغیر کی گئی تقرریوں پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے کابینہ کی منظوری کے بغیر کی گئی تقرریوں پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں وزیراعظم کے سیکرٹری نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ جاری کردیا ہے جس میں کابینہ کی منظوری کے بغیر ہونے والی تقرریوں کی 30 اپریل تک تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ سیکرٹری کابینہ 5 مئی کو ان تقرریوں پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ دیں گے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق وفاقی حکومت کا فیصلہ وفاقی کابینہ کا فیصلہ تصور ہوتا ہے، کابینہ کی منظوری کے بغیر ہونے والی تقرریوں کی تفصیلات بھجوائی جائیں۔ اس کے علاوہ وفاقی وزیر اور سیکرٹری کی جانب سے کی گئی تقرریوں کی تفصیلات بھی پیش کی جائیں۔

The post حکومت کا کابینہ کی منظوری کے بغیر کی گئی تقرریوں پر نظرثانی کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aPzt0Y

ڈھول بجاکرسحری کے لیے جگانے کی دم روایت دم توڑنے لگی

 لاہور: رمضان المبارک میں شہروں کے اندر ڈھول بجاکرلوگوں کو سحری کے لئے جگانے کی روایت اب دم توڑتی جارہی ہے تاہم لاہورکے دیہی علاقوں سمیت پنجاب کے کئی قصبوں اوردیہات میں آج بھی ڈھولچی ڈھول بجاکر لوگوں کو سحری کے لیے بیدارکرتے ہیں۔

ڈھول بجا کر لوگوں کو سحری کے لیے بیدار کرنیوالے زیادہ تر افرادایسے ہیں جو شادی بیاہ، میلوں اورخوشی کے موقعوں پرڈھول بجاتے ہیں۔ شہروں میں یہ روایت اب ختم ہوچکی ہے اور صدیوں پرانی روایت کے حامل ایسے ڈھولچیوں کی تعداد میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔ اب گلیوں اور محلوں میں ڈھول کی تھاپ کے ساتھ ’’اٹھ جاؤ لوگو، سحری کھا کر روزہ رکھ لو‘‘ کی صدا کم ہی سننے میں ملتی ہے۔ تاہم دیہی علاقوں میں یہ رسم اب بھی موجود ہے۔

ایسے ڈھولچیوں میں واہگہ کا رہائشی بابا فقیرحسین بھی شامل ہے ، وہ گزشتہ بیس برسوں سے رمضان المبارک کے مہینے میں اپنے ڈھول پر لوگوں کو اٹھانے کا کام کررہا ہے۔ بابا فقیر حسین نے بتایا کہ وہ رات کوایک بجے اٹھتے ہیں، ان کا بیٹا ساتھ ہوتا ہے پھر وہ پورے گاؤں کا چکر لگاتے ہیں، دوسے ڈھائی گھنٹے میں ان کا کام مکمل ہوجاتا ہے، یہ کام وہ ایک نیکی سمجھ کر کرتے ہیں۔ خالی اور ویران گلیوں میں کئی کلومیٹر وہ اپنے ڈھول کو بجاتے ہوئے لوگوں کی توجہ روزہ رکھنے کی جانب مبذول کراتے ہیں۔

بابا فقیرحسین نے یہ بھی بتایا کہ کہ وہ کسی معاوضے کی خاطر یہ کام نہیں کرتے، ہاں اگر کوئی خود اپنی مرضی سے کچھ دینا چاہے تو لیتا ہے لیکن کسی سے مطالبہ نہیں کرتا۔ عام طور پر روزوں کے آخری ایام میں لوگ ان کی خدمت کرتے ہیں، کوئی سو روپے دیتا ہے تو کوئی پانچ سو اور ایک ہزار دے دیتا ہے،اس طرح وہ اپنوں کے بچوں کے لیے عید کے کپڑے اورجوتے خریدلیتے ہیں۔

دوسری طرف بعض لوگ اسلام میں ڈھول یا میوزک بجانے کو ممنوع بھی قرار دیتے ہیں اور پھر رمضان جیسے مبارک مہینے میں تو بقول ان کے اس کی کسی بھی صورت میں اجازت نہیں ہے۔ مذہبہ اسکالرعلامہ ضیا الحق نقشبندی کہتے ہیں اسلام کسی بھی صورت میں ڈھول بجانے کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں 3 بجے تو تہجد کا وقت ہوتا ہے لوگ عبادت میں مشغول ہوتے ہیں اور ایسے وقت میں ڈھول کی آواز سن کر عبادت میں خلل پڑسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سحری کے لئے لوگوں کو جگانا ثواب کا کام ہے لیکن ضروری نہیں ڈھول ہی بجائے جائے اور بھی تو کئی طریقے ہوسکتی ہیں۔

The post ڈھول بجاکرسحری کے لیے جگانے کی دم روایت دم توڑنے لگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cZJ0nD

62،000 پاکستانی بیرون ملک سے وطن واپسی کے منتظر

 اسلام آباد: بیرونی ممالک میں واپسی کے منتظررجسٹرڈ پاکستانیوں کی تعداد 62،709 ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں قائم “ایمرجنسی کرایسزمینجمنٹ یونٹ کا ہنگامی دورہ کیا۔ ڈائریکٹرجنرل کرایسزمینجمنٹ یونٹ، سلمان اطہرنے وزیرخارجہ کا خیرمقدم کیا۔

وزیر خارجہ نے کرایسز مینجمنٹ یونٹ میں ڈیوٹی پرموجود افسران اور اہلکاروں سے سیل کی کارکردگی جانچنے کیلئے مختلف سوالات کیے۔ وزیر خارجہ نے بیرون ممالک، پاکستانیوں کی کرائسز مینجمنٹ یونٹ میں موصول ہونے والی کالز، شکایات اور ان کے ازالے کیلئے کیے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔

ڈی جی ایمرجنسی کرائسز مینجمنٹ یونٹ سلمان اطہر نے کورونا وبا کے دوران، مختلف ممالک میں واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی وطن واپسی کے حوالے سے وزیر خارجہ کو مفصل بریفنگ دی ہے۔

وزیر خارجہ نے ایمرجنسی کرایسز مینجمنٹ یونٹ کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی جی سلمان اطہراوران کی ساری ٹیم کو مبارکباد دی۔

ڈی جی کرائسزمینجمنٹ یونٹ نے بتایا کہ اب تک 11529 پاکستانیوں کوبیرونی ممالک سے وطن واپس لایا جا چکا ہے، بیرونی ممالک میں واپسی کے منتظررجسٹرڈ پاکستانیوں کی تعداد 62،709 ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مشکلات اور تکالیف کا ہمیں مکمل ادراک ہے، حکومت بیرونی ممالک میں واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی مرحلہ وار، جلد وطن واپسی کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کارلارہی ہے۔

The post 62،000 پاکستانی بیرون ملک سے وطن واپسی کے منتظر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SbKdjw

کوروناوبا؛ ملک میں 14079 مصدقہ مریض، جاں بحق افراد کی تعداد 300 سے بڑھ گئی

 اسلام آباد /  کراچی: ملک بھر میں کورونا وائرس کے ہاتھوں لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 301 ہوگئی ہے۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں لوگوں میں کورونا کے وار جاری ہیں اور 24 گھنٹوں کے دوران مزید 751 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد 14 ہزار 79 ہو گئی ہے تاہم اس میں سے 3233 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

مریض 14 ہزار سے بھی بڑھ گئے

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا کی تشخیص کےلیے اب تک ایک لاکھ 57 ہزار 223 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے شبے میں 6417 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 751 میں اس کی تشخیص ہوئی ہے اور اب ملک بھر میں اس وائرس کے مصدہق مریضوں کی تعداد 14 ہزار 79 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں سب سے زیادہ مریض

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سب سے زیادہ مریض پنجاب میں ہیں، جہاں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5640 ہے، ہے، اس کے علاوہ سندھ میں 4956، خیبرپختونخوا 1984، بلوچستان میں 781، اسلام آباد میں 261، گلگت بلتستان میں 320  جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 65 ہوگئی ہے۔

301 افراد جاں بحق

اب تک ملک بھر میں کورونا وائرس کے شکار 301 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک بھرمیں کورونا کے 111 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ خیبرپختونخوا میں کورونا سےانتقال کرنے والوں کی تعداد104 ہوگئی ہے۔ سندھ میں 85، پنجاب میں 91، بلوچستان میں14 اورگلگت بلتستان میں کورونا سےانتقال کرنے والوں کی تعداد 3 ہے۔

رمضان المبارک کے لیے احتیاطی تدابیر اور اصول

حکومت نے رمضان المبارک کے دوران کورونا سے بچنے کے لیے عبادات سمیت مختلف شعبوں کے لیے احتیاطی تدابیر پر مشتمل رہنما اصول جاری کردیے ہیں۔ جس کے تحت مساجد میں 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور بچوں کی اجازت نہیں ہوگی، رمضان المبارک کے دوران مساجد کا رخ کرنے والوں کے لیے گھر سے وضو کرکے آنا، باجماعت نماز اور تراویح کے لیے صفوں کے درمیان چھ فٹ کا فاصلہ رکھنا، سحر و افطار کے اجتماعات نہیں ہوں، قالین یا چٹائی اٹھا کر فرش کو باقاعدگی سے کلورینٹڈ پانی سے دھونا ہوگا۔ اعتکاف کے خواہش مند گھر پر ہی اعتکاف بیٹھیں گے۔

کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

The post کوروناوبا؛ ملک میں 14079 مصدقہ مریض، جاں بحق افراد کی تعداد 300 سے بڑھ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Ynp5Ll

طور خم اور چمن بارڈر6 دن کیلیے مشروط کھولنے کا مطالبہ

پشاور:  افغانستان کے ساتھ تجارت کرنے والے کاروباریوں نے لاک ڈائون کے دوران افعانستان کے لیے پھل سبزیوں سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی برآمدات کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔

پاک افغان جوائنٹ چیمبر کے سابق ڈائریکٹر ضیاالحق سرحدی نے بتایاکہ کورونا لاک ڈائون سے متاثرہ ملک افغانستان میں سبزی پھلوں ودیگر اشیائے خوردونوش کمی واقع ہوئی حکومت اگر اپنی برآمدی سرگرمیاں بڑھانا چاہتی ہے تو وہ جزبہ خیرسگالی کے تحت پھل سبزیوں سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کے لیے ہفتے کے 3 دن کے بجائے6دن کے لیے پشاورطورخم اور کوئٹہ چمن کی سرحدوں کومشروط انداز میں کھول دے۔

The post طور خم اور چمن بارڈر6 دن کیلیے مشروط کھولنے کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Sha2yS

وفاق اور صوبوں کے درمیان عدم اتفاق، نویں این ایف سی ایوارڈ کی آئینی مدت ختم

 اسلام آباد: وفاق اور صوبوں کے درمیان مالی وسائل کی تقسیم پر  عدم اتفاق کے باعث نویں این ایف سی ایوارڈ کی آئینی مدت ختم ہو گئی ہے،وزارت خزانہ دسویں این ایف سی ایوارڈ کی منظوری کیلئے صدر مملکت کو نئی سمری ارسال کرے گی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق نئے ایوارڈ میں قواعد کی تبدیلی بھی متوقع ہے، 1973ء کے بعد یہ پانچواں کمیشن تھا جو نئے ایوارڈ پر عدم اتفاق کے باعث ختم ہو گیا،تاحال چار کمیشن نئے ایوارڈز جاری کر چکے ہیں دسویں این ایف سی ایوارڈ کو رواں ہفتے جاری ہونا تھا، جسے دراصل وفاق اور صوبوں کے درمیان مالی وسائل کی تقسیم کیلئے آٹھویں این ایف سی ایوارڈ پر اتفاق رائے پیدا کرنا تھا،صوبوں پر یہ دباؤ ہے کہ وہ اپنے ایک مخصوص مالی حصے سے دستبردار ہو جائیں یا اضافی اخراجات کی ذمہ داری لیں۔

موجودہ حکومت سمیت گزشتہ تینوں حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں پچھلے دس برسوں میں نہ صرف اخراجات میں اضافہ ہوا جس سے قرض کا بوجھ بڑھا بلکہ ٹیکس ریونیو بھی جمود کا شکار رہا،تعلیم اور صحت سمیت صوبوں کو متعدد شعبوں کی ذمہ داری تفویض کرنے کے باوجود ہر آنے والی حکومت سیاسی وجوہات کی بنا پر تعلیم اور صحت کے لیے بھی فنڈ جاری کرتی رہی،وفاقی حکومت ان امور کو بھی متوازی طور پر چلاتی رہی جن کی آئینی ذمہ داری صوبوں کی تھی،نواں این ایف سی ایوارڈ آٹھویں ایوارڈ کو حتمی شکل دینے کیلئے اپریل 2015ء میں تشکیل دیا گیا،مگر صوبوں کی جانب سے اپنے آئینی حصے سے دستبرداری سے انکار کے باعث یہ ایوارڈ تمام متعلقہ فریقوں کے مابین اتفاق رائے پید ا نہ کر سکا۔

The post وفاق اور صوبوں کے درمیان عدم اتفاق، نویں این ایف سی ایوارڈ کی آئینی مدت ختم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2yQZEXu

پنجاب میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم ناکام

 لاہور:  پنجاب میں وزیراعظم کے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کو بڑا دھچکا۔

سال پہلے وزیراعظم سے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھوا دیا گیا مگر ابھی تک تعمیرا تی کام شروع نہ ہوسکا۔ پنجاب میں 25 لاکھ گھر بنا نے کا منصوبہ لٹک گیا ، صورتحال یہ ہے کہ ابھی تک منصوبے کے پی سی ون کی منظوری نہیں دی گئی۔اب کرونا بحران کے باعث اس منصوبے کی تعمیر شروع ہونے کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔

ڈونرز کے ایک تعمیراتی گروپ نے رینالہ خورد میں پولیس کیلئے 20 گھر بنانے شروع کئے ، اب وہ بھی سٹرکچر ادھورا چھوڑ کر چلے گئے ہیں، محکمہ پنجاب ہاؤسنگ ان کے ساتھ معاملات طے نہیں کر سکا۔

 

The post پنجاب میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bNUjPq

ترسیل میں رکاوٹیں، کراچی میں گندم اور آٹے کی قلت، قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

کراچی: محکمہ خوراک سندھ کی کراچی کے لیے اندرون سندھ سے خریدی گئی گندم کی ترسیل میں رکاوٹوں کے باعث کراچی میں گندم اور آٹے کی دستیابی اور قیمتوں کا بحران اٹھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

فلور ملز مالکان نے بتایا کہ سندھ کی فلورملوں کو گندم کی قلت کا سامناہے جس کی وجہ  سے پیرکوفی 100کلوگرام گندم کی قیمت 3500 روپے سے بڑھ کر 3800روپے ہوگئی ہے۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ ریجن کے چیئرمین خالد مسعود نے ایکسپریس کو بتایاکہ سیکریٹری خوراک سندھ کے ساتھ اس ضمن میں اجلاس کے دو دور ہوچکے ہیں جس میں انھوں نے محکمہ خوراک کے متعلقہ حکام کو کراچی کے لیے گندم کی ترسیل میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالنے کے واضح احکامات جاری کیے لیکن ان احکامات کے باوجود محکمہ خوراک کا نچلا عملہ گندم کی ترسیل میں بدستور رکاوٹیں ڈال رہا ہے ۔

خالد مسعود نے بتایاکہ گندم کی ترسیل میں رکاوٹ سے آئندہ2دن میں 20 فلورملیں بند ہوجائیں گی اور آئندہ72گھنٹوں میں گندم کی ترسیل معقول انتظام نہ کیاگیا توکراچی کی آپریشنل 73 فلورملیں اپنی پیداواری سرگرمیاں بند کرنے پرمجبور ہونگی جس کی تمام ذمہ داری محکمہ خوراک سندھ پر عائد ہوگی۔

 

The post ترسیل میں رکاوٹیں، کراچی میں گندم اور آٹے کی قلت، قیمتیں بڑھنے کا خدشہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2y4QoiC

اسٹیٹ بینک نے ملازمتوں میں کٹوتی نہ کرنے والوں کیلئے رعایتی پیکج تیار کرلیا

 اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے ملازمتوں میں کٹوتی نہ کرنے والی  صنعتوں  کے لیے پیکج تیار کرلیا جس کے تحت فائلرز صرف 3 فیصد کی شرح سود قرض لے سکیں گے جبکہ تنخواہوں کی مد میں ہر شعبے کو 50 کروڑ روپے تک رعایتی قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

ایکسپریس کو دستیاب دستاویز کے مطابق مسودے  میں تنخواہوں کی مد میں ہر شعبے کو 50 کروڑ روپے تک رعایتی قرضے  دینے کی تجویز شامل ہے۔ فائلرز کو 3 اور نان فائلر کو 5 فی صد شرح سود پہ قرضے ملیں گا۔ اسکیم کے تحت ہر شعبہ کو تنخواہوں کی مد میں 50 کروڑ روپے تک رعایتی قرضے مل سکیں گے جبکہ چھوٹے کاروباروں کیلئےگارنٹی کےبغیر50لاکھ تک قرضہ مل سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق تمام  شعبوں کو قرض کی واپسی میں 6 ماہ کی مہلت حاصل ہو گی اور سہہ ماہی بنیادوں پر قرض واپسی کی اقساط ادا کرنا ہوں گی سکیم کے تحت دفاتر، سکول، کارخانے، بینک سمیت ہر شعبہ اسکیم سے فائدہ اٹھا سکےگا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی اسٹیٹ بینک کی اسکیم کی منظوری دے گی جس کے بعد اسٹیٹ بینک پیکج پر فوری عملدرآمد شروع کر دے گا۔  سکیم سے قرض حاصل کرنے کی آخری تاریخ 30 جون 2020 ہے۔

The post اسٹیٹ بینک نے ملازمتوں میں کٹوتی نہ کرنے والوں کیلئے رعایتی پیکج تیار کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2yKo59h

کورونا وائرس کے باعث سمندر پار 22 ہزارسے زائد پاکستانی بے روزگار

 اسلام آباد: کورونا وائرس وبا کے پھیلاؤ سے پیدا ہونے والے عالمی معاشی بحران کے باعث 22 ہزارسے زائد سمندر پار پاکستانی بے روزگار ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کو دستیاب دستاویزات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ساڑھے 17 ہزارمزدور پیشہ  پاکستانی ملازمتوں سے فارغ ہوگئے جب کہ قطر سے 691  اور اومان سے 600 پاکستانی ملازمتوں سے فارغ ہوئے۔اس کے علاوہ سعودی کمپنیوں نے 1 ہزار 245 پاکستانیوں کو ملازمت سے برخاست کیا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث عالمی بینک نے بین الاقوامی سطح پر ترسیلات زر میں 20فصد کمی کا خدشہ ظاہر کیا تھا اور جنوبی ایشیائی ممالک میں شرح 22فی صد تک ہونے کا اندازہ ظاہر کیا تھا۔ کورونا کی وبا کے باعث دنیا بھر میں لاک ڈاون ، صنعتی پیداوار اور منڈیاں  بند ہونے کی وجہ سے روزگار کے مواقع کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی کمپنیاں آئندہ تین ماہ تک پاکستانیوں کو برطرف نہیں کریں گی

عالمی بینک پہلے ہی اپنی رپورٹ میں خبردار کرچکا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث خلیجی ممالک سے ترسیلات میں واضح کمی واقع ہوگی۔ جبکہ لاک ڈاون کی وجہ سے امریکا، برطانیہ اور یورپی ممالک سے ترسیلات زر میں کمی کے خدشات کا اظہار کیا تھا۔عالمی بینک نے جنوبی ایشیا میں ترسیلات زر 22 فیصد کمی سے 109ارب ڈالر رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

The post کورونا وائرس کے باعث سمندر پار 22 ہزارسے زائد پاکستانی بے روزگار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aMyJJD

گورنر سندھ عمران اسماعیل میں کورونا وائرس کی تصدیق

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا  کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ذرایع کے مطابق گزشتہ روز بخار محسوس ہونے پر ٹیسٹ کروایا گیا تھا۔ گورنر نے گزشتہ روز اپنے اہل خانہ کے ساتھ افطار کی تھا۔

گورنر سندھ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ اللہ کریم کی مدد سے اس سے مقابلہ کروں گا۔ عمران خان نے مشکل وقت سے لڑنا سکھایا ہے، ہمیں جن مشکلات سے لڑنا سکھایا گیا ہے یہ بیماری اس کے آگے کچھ نہیں۔ اللہ تعالی مجھے اس وبا سے لڑنے کی توفیق عطا فرمائے۔

The post گورنر سندھ عمران اسماعیل میں کورونا وائرس کی تصدیق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2KFOcko

کورونا وائرس: وزیر اعلی نے ’رائز‘ پنجاب منصوبے کی منظوری دے دی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے کورونا وباء کے دوران معاشی سرگرمیاں قائم رکھنے کے لیے “رائز پنجاب” کے نام سے ابتدائی فریم و رک کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں ’رائز‘ پنجاب کےنام سےابتدائی فریم ورک کی منظوری دے دی۔ اس موقعے پر ان کا کہنا تھا کہ  صوبے میں ترقیاتی منصوبوں، بزنس کے فروغ اور سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے نئی سوچ کے ساتھ نئے اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب پہلا صوبہ ہے جس نے کورونا وباء کے پیش نظر بدلتی صورتحال کے تناظر میں رائز پنجاب کا پلان مرتب کیا ہے۔ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں، بزنس کے فروغ اور سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے نئی سوچ کے ساتھ نئے اقدامات کیے جائیں گے۔  رائز پنجاب کے تحت صحت، تعلیم اور سماجی تحفظ کیلئے بھی منفرد لائحہ عمل مرتب کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ سوشل پروٹیکشن فنڈ کے قیام کی تجویز کا جائزہ لے کر جلد رپورٹ پیش کی جائے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت نجی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر کورونا وباء سے نمٹنے سے متعلق قائم کابینہ کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس بھی ہوا جس میں مساجدکیلئے جاری 20نکاتی اعلامیہ پر عملدرآمد سمیت  کورونا وباء کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔

The post کورونا وائرس: وزیر اعلی نے ’رائز‘ پنجاب منصوبے کی منظوری دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WgYe0P

اٹھارہویں ترمیم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ برداشت نہیں کریں گے، بلاول

کراچی /  اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم پر کسی صورت سمجھوتا نہیں کریں گے اور اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ برداشت نہیں کی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں 18ویں آئینی ترمیم کے تحفظ کے حوالے سے اتفاق کیا گیا۔ اس رابطے میں بلاول بھٹو زراداری کا کہنا تھا کہ ہم 18ویں آئینی ترمیم کے خاتمے کے حوالے سے کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 18ویں آئینی ترمیم کے ذریعے دستور کو اس کی اصل شکل میں بحال کیا۔ ملک کورونا وائرس کی وجہ سے سنگین حالات سے گزررہا ہے، وفاق آئین سے چھیڑچھاڑ کے بجائے صوبوں کی مدد کرے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں بھی چیئرمین پی پی پی نے ان تحفظات کا اظہار کیا اور اٹھارہویں ترمیم میں تبدیلی کی کسی ممکنہ کوشش کی شدید مخالفت کا عندیہ دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے بھی رابطہ کرچکے ہیں جب کہ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کی جانب سے بھی 18 ویں ترمیم میں کسی ممکنہ تبدیلی کی مخالفت کا بیان سامنے آچکا ہے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ 18ویں ترمیم کی اہمیت سےانکارہےنہ ہی حکومت اسے ختم کرنےکاارادہ رکھتی ہے۔ صوبےاپنانظام وضع کریں صرف مرکزکی طرف نہ دیکھیں۔ دیکھناہےجس مقصدکیلیے18ویں ترمیم لائی گئی اس پرعمل ہواکہ نہیں۔ صوبوں کومرکزکےساتھ بیٹھ کرسارےعمل کاازسرنوجائزہ لیناہوگا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزرا اسد عمر اور فواد چودھری کی جانب سے 18 ترمیم میں سقم اور اس کے مؤثر اطلاق کے حوالے سے بیانات سامنے آتے رہیں ہیں جب کہ گزشتہ دنوں وفاق کی جانب سے اس ترمیم میں تبدیلی کے حوالے سے اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں تاہم حکومت کی جانب سے ایسی کسی قانونی مشاورت یا اقدام کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

18 ویں ترمیم پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں 8 اپریل 2010 کو منظور ہوئی تھی۔ اس ترمیم کے بعد صحت، تعلیم اور سیلز ٹٰیکس وغیرہ جیسے کئی اہم شعبوں کے اختیارات وفاق سے صوبوں کو منتقل کردیے گئے تھے۔

The post اٹھارہویں ترمیم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ برداشت نہیں کریں گے، بلاول appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2yLxxsQ

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...