کراچی: آئی جی کلیم امام کو ہٹانے کا نوٹی فکیشن سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئی جی سندھ کو ہٹانے سے متعلق سندھ حکومت کے اقدامات غیر آئینی اور غیر قانونی ہیں، اس کے علاوہ آئی جی سندھ کو ہٹانے کا طریقہ کار سندھ حکومت کے نئے قوانین پولیس ایکٹ 2019 کی بھی خلاف ورزی ہے، اس لئے آئی جی سندھ کو ہٹانے کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت نے گزشتہ ہفتے آئی جی سندھ کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ سندھ حکومت نے نئے آئی جی کے لیے وفاقی حکومت کو خط بھی لکھا ہے۔
The post آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانے کا نوٹی فکیشن عدالت میں چیلنج appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/379neel
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box